صوبائی حکومت نے مذاکرات کے نام پر دہشتگردوں کو دوبارہ پختونوں پر مسلط کردیا: امیرحیدر ہوتی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
صوبائی حکومت نے مذاکرات کے نام پر دہشتگردوں کو دوبارہ پختونوں پر مسلط کردیا: امیرحیدر ہوتی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز
پشاور (آئی پی ایس )عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نیکہا ہیکہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے مذاکرات کے نام پر دہشت گردوں کو دوبارہ پختونوں پر مسلط کردیا ہے۔صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدرخان ہوتی کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کہتے تھیکہ ملک کو امریکی غلامی سے آزاد کرائیں گے، اب ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کو آزاد کریں گے اور پھر بانی پی ٹی آئی ہمیں امریکی غلامی سے آزاد کرائیں گے۔
امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ 11سالوں سے ہمارے صوبے مں ایک مخصوص پارٹی کے حوالے حکومت ہے، وزیرستان،کرم، مہمند اور باجوڑ میں ایک بار پھر آگ لگی ہوئی ہے،کرم میں آگ لگی ہوئی تھی لیکن وزیراعلی علی امین گنڈاپور کرم جانے کے بجائے اسلام آباد چلے گئے۔ امیرحیدرخان ہوتی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے مذاکرات کے نام پر دوبارہ دہشت گردوں کو پختونوں پر مسلط کردیا ہے، حکومت خود دہشت گردوں کے ساتھ رابطے کرتی ہے اور انہیں بھتہ بھی دیتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں صوبے پر مسلط حکومت سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ اس پر کیوں خاموش ہیں؟ آپ عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکے ہو۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: صوبائی حکومت نے مذاکرات کے نام پر پختونوں پر مسلط کردیا
پڑھیں:
سندھ کے عوام پر وہ حکمران مسلط کیے گئے جو کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں: سلمان اکرم راجا
---فائل فوٹوتحریکِ انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ سندھ پاکستان کے غریب ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں بچوں کو نہ صحت کی سہولت میسر ہیں اور نہ معیاری تعلیم کی، سندھ کے عوام پر وہ حکمران مسلط کیے گئے ہیں جو کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
حیدرآباد میں پی ٹی آئی رہنما محسن گھمن کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عوام کی محکومیت کو قبول نہیں کرتے اور جھوٹ سے سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری 2024ء کا دن پاکستانی قوم کی سیاسی شعور کا مظہر تھا جب عوام نے حق رائے دہی استعمال کر کے اپنا فیصلہ دیا لیکن اس دن عوامی مینڈیٹ کو مسترد کر کے ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بعض قوتیں تحریکِ انصاف کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔