مذاکرات کا چوتھا دور ضرورہوگا،پی ٹی آئی ارکان بھی آئیں گے،عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد(آن لائن)حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا ہے ،سات روز کے اندر ہی جواب دیں گے ۔ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔بعد ازاں سینیٹر عرفان صدیقی نے ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں اپوزیشن کے چارٹرآف ڈیمانڈ پر سیر حاصل بحث ہوئی ہے، تحریک انصاف کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے،7 ورکنگ دنوں میں جواب دیں گے،چوتھا اجلاس طے ہو گیا تھا،ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ابھی ان کے مسودے کو پڑھا ہے کوئی رائے قائم نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے خیالات یکساں ہیں ،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب مذاکرات عمل مکمل ہو جائیگا تو سب کو پتہ چل جائے گا ،آج میٹنگ ہوئی ہے کل بھی جاری رہے گی ،شاید پرسوں میں اجلاس جاری رہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں مثبت بات چیت ہوئی ہے اور ہم سات دنوں کے اندراپوزیشن کو جواب دیں گے ۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے‘ عمرایوب
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، ہر کسی کا اپنا نقطہ نظر ہے۔(جاری ہے)
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ گرینڈ الائنس کا پہلا مطالبہ نئے انتخابات کرانا ہوگا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک دوسرے کی پیٹھ پر وار کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ کہتے ہیں معافی مانگیں تو کیا سب ختم ہو جائے گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 706 ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہے معیشت کیسے چل سکتی ہے۔