لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں گورنمنٹ کالج (جی سی) یونیورسٹی کی ایم فل کی گولڈمیڈلسٹ طالبہ نے تین لڑکوں پر اجتماعی زیادتی کا الزام عائدکیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں گینگ ریپ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق طالبہ سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ 10 جنوری کو پیش آیا جب کہ مقدمے کی درخواست 21 جنوری کو دی گئی۔طالبہ نے الزام لگایا ہےکہ ایک نوجوان نے سوشل میڈیا پر دوستی کی، ناشتہ کرانے کے بہانے مسلم ٹاؤن بلایا، وہاں سے سندر کی نجی سوسائٹی میں لےگیا جہاں ملزم اور اس کے دو ساتھیوں نے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔

ایف آئی آر کے مطابق طالبہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ہینڈ بیگ میں رکھی بہن کی چیک بک سے دو چیک بھی لے لیے۔ ملزمان نے راز فاش کرنے پر ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دی، پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

پنجاب کے تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی، میٹرک کے مضامین کے گروپس میں اضافہ کر دیا گیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

لاہور: ڈیفنس میں دوست نے گھر میں گھس کر دوست کو قتل کر دیا

علامتی تصویر۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دوست نے گھر میں گھس کر اپنے دوست کو قتل کر دیا۔ 

پولیس کے مطابق ملزم گھر میں داخل ہوا اور اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر مقتول کے سر پر ہتھوڑے مارے اور پھر چاقو مار کر قتل کیا۔ 

پولیس کے مطابق ملزم نے لاش کپڑوں میں لپیٹی اور کمرہ اندر سے لاک کیا تھا۔ 

پولیس کے مطابق دروازہ توڑ کر ملزم کو گرفتار کیا اور لاش برآمد کی گئی، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانیوالے 2 افراد لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار
  • دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک
  • لاہور: ڈیفنس میں دوست نے گھر میں گھس کر دوست کو قتل کر دیا
  • لاپتہ طالبہ کی لاش ایک ماہ بعد ملی، اسکول ٹیچر گرفتار
  • کراچی میں ایک اور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید
  • مناواں، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک جاں بحق، تین راہ گیر زخمی
  • کراچی، 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ
  • لاہور: سوتیلی بیٹی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی؛ 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی  کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ
  • لاہور؛ ایشیا کپ کے میچز پر آن لائن جواء کروانے والے 4بکیے گرفتار