گیس لائن پیک پریشر خطرناک حد تک بڑھ گیا، پائپ لائن پھٹنے کا خطرہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
(ویب ڈیسک) جنوری میں سردی کے شدید موسم میں مین گیس پائپ لائن میں لائن پیک پریشر دوبارہ بڑھ کر 5.26 ارب کیوبک فٹ (بی سی ایف) ہو گیا ہے۔
لائن پیک پریشر بڑھنے سے قومی گیسنیٹ ورک کا نظام خطرے میں پڑ گیا ہے جیساکہ 5 بی سی ایف حد سے تجاوز کرنے پر خطرے کا نشان ہے جس سے پائپ لائن کسی بھی وقت پھٹ سکتی ہے۔
گیس لائن پیک کے بارے میں تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گھریلو شعبے کی گیس کی طلب 950 ایم ایم سی ایف ڈی تک بڑھ گئی ہے اور 450 ایم ایم سی ایف ڈی کی آر ایل این جی کو رہائشی صارفین کی جانب موڑا جا رہا ہے لیکن پاور سیکٹر اپنی 400 ایم ایم سی ایف ڈی کی طلب کے مقابلے میں آر ایل این جی کا استعمال نہیں کر رہا۔
ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ
یہ اب بجلی کی پیداوار کے لیے 300 ایم ایم سی ایف ڈی سے نیچے جا رہی ہے۔ ہائیڈرو جنریشن کے باوجود بجلی کی طلب 10000 سے 13000 میگاواٹ کی حد میں ہے جو 31 جنوری 2025 تک جاری نہر کی بندش کی وجہ سے 1000میگاواٹ سے کم ہو رہی ہے۔
پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ وہ آر ایل این جی پر مبنی پاور پلانٹس کو اکنامک میرٹ آرڈر (ای ایم او) کے طور پر چلاتا ہے اور یہ سب سے پہلے ان پلانٹس کو چلاتا ہے جو سستے ہیں یا لازمی طور پر چلنے والے پاور پلانٹس ہیں۔
مستحقین کو اس بار رمضان نگہبان پیکیج کارڈز کی شکل میں ملے گا: مریم اورنگزیب
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
شدید گرمی کے باعث خطرناک وبا پھیل گئی، 93 متاثرہ شہری ہسپتال پہنچ گئے
طاہر جودھیانہ: بہاولپور میں شدید گرمی کے باعث گیسٹرو کی وبا پھوٹ پڑی, گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 93 شہری گیسٹرو کا شکار ہوگئے، مختلف ہسپتالوں میں گیسٹرو سے متاثرہ 20 مریض زیر علاج ہیں ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 93 شہری گیسٹرو کا شکار ہو کر ہسپتالوں میں رپورٹ ہوئے، سر صادق عباس ہسپتال میں 54، بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں 39 شہری لائے گئے۔
دونوں ہسپتالوں میں گیسٹوں سے متاثرہ 20 شہری زیر علاج ہیں، زیادہ تر متاثرین کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔
دو ہفتوں سے جاری گیسٹرو وبا سے اب تک 1580 شہری متاثر ہو چکے ہیں۔
فواد خان اور وانی کپور کی آنیوالی فلم کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے
طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ شدید گرمی کے دوران شہری بازاری اشیاء کھانے سے پرہیز کریں، صاف پانی کا استعمال یقینی بنایا جائے۔