رپورٹ (  نمایندہ نوائے وقت ) مدینہ منورہ  بیرسٹر امجد ملک صاحب نے ٹیم بحرین کے کام کو خوب سراہتے ہوئے مبارکباد اور اعزازی  شیلڈ پیش کی ۔ صدر مسلم لیگ ن ریاض عدنان بٹ اور سینئر نائب صدر شعبہ خواتین بھی شریک ہوئے ۔ چئیرمین پاکستان کلب بحرین جناب افضل بھٹی صاحب نے پاکستان کلب کی جانب سے محترم جناب بیرسٹر امجد ملک صاحب کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔  صدر مسلم لیگ ن بحرین چودھری رفاقت حسین صاحب کویت سے مہمان شمشاد احمد صاحب کو شیلڈ پیش کی.                
      
				
                    
    
				 چئیرمین سندھی سنگت منظور سٹھیار صاحب نے بیرسٹر امجد ملک صاحب کو سندھی اجرک کا تخفہ پیش کیا۔میزبانی کے فرائض ڈپٹی سیکریٹری انجینئر فیصل محمود نے احسن طریقے سے نبھائے ۔ منامہ بحرین   پاکستان مسلم لیگ کی سعودی عرب کی نیابت کرتے ھوئے . مہمان اعزاز صدر پاکستان  مسلم لیگ ن سعودی عرب جناب شیخ سعید احمد صاحب اور صدر ٹریڈر ونگ مسلم لیگ ن کویت جناب شمشاد احمد خان تنولی صاحب نے  بئرسٹر امجد ملک کا  استقبال کیا  مزید پروگرام میں خطاب  کرتے ہوئے بیرسٹر  امجد ملک صاحب کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، مہمان خصوصی بریسٹر صاحب نے اپنے خطاب میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے قیام ، اغراض و مقاصد اور اسکے کام کرنے کے طریقہ کار پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے دیار غیر میں بسنے والے تمام ہم وطنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کسی بھی اوورسیز پاکستانی کا پاکستان میں کوئی بھی مسئلہ ہو تو وہ اوورسیز کمیشن پنجاب کے پلیٹ فارم سے بلا تفریق اسکو حل کرنے کا یقین دلاتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیز پاکستان کے سفیر ہیں اور حکومت انہیں اپنا بہترین اثاثہ گردانتی ہے ۔ انکے آنے جانے میں سہولیات سرمایہ کاری کا فروغ اور انکی زمین جائیداد پر قبضہ سمیت شکایات کے اژالے کیلئے انتخابی منشور کے مطابق اقدامات کئے جارہے ہیں۔ جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن بحرین ندیم حفیظ صاحب نے اپنے خطاب میں بیرسٹر امجد ملک صاحب کو اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور قائد محترم میاں محمد نواز شریف صاحب وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ اور وزیر خارجہ و ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار صاحب کا شکریہ جنہوں نے ایک انتہائی قابل محنتی اور اپنے ہم وطنوں کی خدمت کے جذبے سرشار اور درد دل رکھنے والی شخصیت کو OPC کا وائس چیئرپرسن منتخب کرکے اوورسیز پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔ بعدازاں مہمانوں کی تواضع پرتکلف کھانے سے کی گئی اور بیرسٹر امجد ملک اور بحرینی مہمانان گرامی شرکاء میں گھل مل گئے اور ملکر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ شرکاء نے زور دیکر کہا کہ ایسے پروگرام ہوتے رہنے چاہیے۔                   
	
                    
                                   			                   
			ذریعہ: Nawaiwaqt
                  
                  
کلیدی لفظ: 	
بیرسٹر امجد ملک صاحب کو	
مسلم لیگ ن	
پیش کی	
			  
				   
 			پڑھیں:
			  پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی؛بیرسٹر سیف
				پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔
 روزنامہ جنگ کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں، دونوں بزرگ ہیں اور بیمار بھی ہیں مگر ان کے خلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی۔
 بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بیماری کے باوجود بھی دونوں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔
 انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کو ایک دن اس فسطائیت کا جواب دینا ہو گا۔
  بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر کراچی کے پارک میں موجود مردہ کوؤں کی ویڈیو شیئر کردی، یہ ماجرا کیا ہے؟ 
 مزید :