Daily Sub News:
2025-07-25@11:47:38 GMT

ترکیہ: ہوٹل میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 76 ہوگئی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

ترکیہ: ہوٹل میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 76 ہوگئی

ترکیہ: ہوٹل میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 76 ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز

انقرہ:ترکیہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد 76 تک جاپہنچی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 21 جنوری کی صبح ساڑھے تین بجے کے قریب ترکیہ کے صوبہ بولو میں اسکی ریزورٹ کے ایک 12 منزلہ ہوٹل میں آگ لگی ۔آگ لگنے کے وقت ہوٹل میں 234 مہمان ٹھہرے ہوئے تھے۔ترکیہ کی وزارت داخلہ نے 21 تاریخ کی شام کو بتایا کہ آتشزدگی کے واقعے میں 76 افراد ہلاک ہوئے جن میں سے 52 افراد کی شناخت کر لی گئی ہے۔
ترکیہ کی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن ختم ہو گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی تجزیہ کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد ترک شہری تھے اور غیر ملکی شہریوں کی ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ 21 جنوری کو آتشزدگی کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان نے قومی یوم سوگ کا اعلان کیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہےکہ آگ پر قابو پانے میں 12 گھنٹے لگے اور واقعے کے بعد ہوٹل مالک سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ہوٹل میں ا ا تشزدگی

پڑھیں:

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 5 افراد زخمی

کراچی:

شہر قائد ایک بار پھر فائرنگ کے واقعات کی لپیٹ میں آگیا، جہاں مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات میں مجموعی طور پر 5 افراد زخمی ہوگئے، جن میں دو نوعمر لڑکے بھی شامل ہیں۔

بلدیہ رئیس گوٹھ میں فائرنگ کے واقعے میں 35 سالہ صادق زخمی ہوا، جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، تاہم موچکو پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ ذاتی جھگڑے کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب گلشن اقبال بلاک 9 عزیز بھٹی پارک کے قریب فائرنگ سے 65 سالہ شیر غنی زخمی ہوگیا، جسے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ عزیز بھٹی پولیس کا کہنا ہے کہ اسے نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

نیو کراچی صنعتی ایریا میں پیش آنے والے ایک اور واقعے میں سراج الاسلام مسجد کے قریب فائرنگ سے 14 سالہ لڑکا حمزہ زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈاکو واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ حمزہ فائرنگ کی زد میں آگیا اور گولی اس کی ٹانگ پر لگی۔ زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسی علاقے میں ایک اور واقعے میں ساڑھے چھ نمبر چراغ الاسلام مسجد کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دکاندار کاشف اور راہگیر 15 سالہ حمزہ زخمی ہوگئے۔

ایس ایچ او رضوان قریشی کے مطابق ڈاکو لوٹ مار کے دوران فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • تھائی لینڈ اورکمبوڈیا کے درمیان جھڑپیں جاری،16افرادہلاک
  • گلگت بلتستان میں سیلاب؛ جاں بحق افراد کی تعداد 9ہوگئی، 500 سے زائد گھر تباہ
  • بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اموات کی مجموعی تعداد 252 تک جاپہنچی ،121 بچے، 85 مرد اور46 خواتین شامل
  • لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارشیں، ہلاکتوں کی تعداد 252 تک جا پہنچی
  • بارشوں کے باعث مزید 10 افراد جاں بحق، 13 زخمی
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 5 افراد زخمی
  • قلات: سیکیورٹی فورسز نے مزید 4 دہشتگرد ہلاک کردیے، کل تعداد 8 ہوگئی
  • بنگلہ دیش طیارہ حادثہ: ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی ، آج ملک گیر سوگ
  • مون سون بارشوں سے تباہی جاری، ہلاکتوں کی تعداد 221 تک جا پہنچی، 800 سے زائد مکانات مکمل تباہ
  • آپ اپنے دام میں صیاد آگیا؛ غزہ میں ملٹری آپریشن کے دوران 2 اسرائیلی فوجی ہلاک