سندھ میں منشیات کیخلاف کارروائی کے اختیارات اسسٹنٹ کمشنرز کے سپرد
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کراچی:
سندھ حکومت نے تعلقہ سطح پر منشیات کے خلاف کارروائی کے اختیارات اسسٹنٹ کمشنرز کو سونپ دیے ہیں۔
محکمہ داخلہ نے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں تعلقہ سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔
کمیٹی میں ٹاؤن چیئرمینز، چیف میونسپل کمشنرز، این جی اوز کے نمائندے اور دیگر شامل کر دیے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنرز اب شراب، گٹکا، سفینہ، آئس، چرس ہیرون اور دیگر منشیات کے خلاف کارروائی کر سکیں گے۔
اسسٹنٹ کمشنرز کارروائی کی ماہانہ رپورٹ ڈپٹی کمشنرز کے پاس جمع کروائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
این ٹی ڈی سی میں ناقص کارکردگی پر افسران کیخلاف بڑی کارروائی
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) میں ناقص کارکردگی پر بڑی کارروائی سامنے آئی ہے۔
پاور ڈویژن اعلامیے کے مطابق ناقص کارکردگی پر ڈپٹی ایم ڈی، 2 جنرل منیجرز اور چیف فنانشل آفیسر کو او ایس ڈی بنادیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق 3 چیف انجینئرز بھی اپنے عہدوں سے فارغ کیے گئے ہیں، وفاقی وزیر اویس لغاری نے غفلت کے ذمے دار افسران کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
وفاقی وزیر نے تشویش کا اظہار کیا کہ منصوبوں میں تاخیر پر اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، جنہیں تاخیر سے بچائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق این ٹی ڈی سی میں مزید افسران کے خلاف کارروائی کا امکان ہے، منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کو مزید انکوائری کےلیے 2 ہفتے کی مہلت دی گئی ہے۔