بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان انسٹاگرام پر جنت زبیر سے ہار گئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
شوبز میں بطور چائلڈ اسٹار قدم رکھنے والی بھارتی اداکارہ جنت زبیر نے انسٹاگرام پر بالی ووڈ کے لیجنڈ شاہ رخ خان کو فالوورز کی تعداد میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
جنت کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 49.7 ملین تک پہنچ گئی ہے جبکہ شاہ رُخ خان کے فالوورز کی تعداد 47.7 ملین ہے، یہ کامیابی ڈیجیٹل تخلیق کاروں کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔ جنت نے اداکاری سے ڈیجیٹل دنیا تک اپنے سفر کے دوران مداحوں کے ساتھ گہرے تعلق قائم کیا اور ان کے دل جیتنے میں کامیاب رہیں۔
جنت زبیر اپنی دلچسپ اور متاثر کن پوسٹس، ذاتی تجربات، اور مداحوں کے ساتھ مستقل رابطے کے باعث انسٹاگرام پر بےپناہ مقبولیت حاصل کر چکی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)
ان کی دلکش شخصیت نے انہیں سوشل میڈیا پر ایک نمایاں مقام دیا ہے اور اب وہ اداکارہ کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں۔
یاد رہے کہ اداکاری کا آغاز جنت نے بطور چائلڈ ایکٹر کیا تھا، جہاں وہ مشہور ٹی وی شوز ’پھولوا‘ اور ’تو عاشقی‘ میں نظر آئیں۔ وقت کے ساتھ، انہوں نے خود کو بھارت کی معروف ڈیجیٹل تخلیق کاروں میں شامل کر لیا۔
View this post on InstagramA post shared by Jannat Zubair Rahmani (@jannatzubair29)
جنت نے ریئلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی 12‘ میں بھی حصہ لیا تھا، جہاں انہوں نے اپنی بےخوف اور خوش مزاج شخصیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوب نام کمایا۔
یاد رہے کہ حال ہی میں جنت زبیر منفرد شو ’لافٹر شیفس انلمیٹڈ انٹرٹینمنٹ‘ کے پہلے سیزن میں بھی جلوہ گر ہوئیں تھیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔