امیر مقام سے رحمت سلام خٹک کی ملاقات،ن لیگ میں شمولت کی دعوت قبول کرلی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی وزیر اور صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام سے سابق صوبائی وزیر خیبرپختونخوا رحمت سلام خٹک نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کے سیاسی معاملات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے رحمت سلام خٹک کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کرلیا۔ رحمت سلام خٹک بہت جلد ایک پروقار تقریب میں اپنی شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: رحمت سلام خٹک
پڑھیں:
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی ون ڈے میچز برقرار رکھنے کی درخواست قبول کر لی
کراچی:ون ڈے میچز کو برقرار رکھنے کے حوالے سے پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی درخواست قبول کر لی۔
شیڈول کا اعلان ہونے اور ٹکٹس کی فروخت کے باوجود پی سی بی سیریز کی تصدیق کرنے سے گریزاں رہا، اسکواڈ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا تھا۔
بورڈ نے ایشیا کپ اور ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے تین ون ڈے میچز کو ٹی 20 میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، البتہ ویسٹ انڈیز نہ مانا، ایک موقع پر سیریز ہی محدود ہوتی محسوس ہو رہی تھی لیکن پاکستان نے موقف نرم کر لیا۔
یہ پڑھیں: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز تین ٹی 20 میچز تک محدود رہنے کا خدشہ
ویسٹ انڈین بورڈ کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں رسائی کے لیے انھیں زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے ہیں، اس لیے شیڈول میں تبدیلی ممکن نہیں ہے، اب سیریز سابقہ شیڈول کے تحت ہی کھیلی جائے گی، تین ٹی ٹوئنٹی کے بعد اتنے ہی ون ڈے میچز ہوں گے۔