گاڑیوں کے مالکان کیلئے اہم خبر ، بڑی شرط ختم
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے متعلقہ ضلع کی شرط ختم کردی گئی۔
پنجاب کابینہ نے موٹروہیکل آرڈیننس ایکٹ 1965 کے سیکشن 24میں ترمیم کی منظوری دیدی۔ گاڑی کی رجسٹریشن کیلئے متعلقہ ضلع کی شرط ختم ہوگئی۔سیکشن 24 کےتحت موٹر مالکان اپنےضلع میں گاڑی رجسٹر کروانے کے پابند تھے، پنجاب کے رہائشی اب کسی بھی ضلع میں اپنی گاڑی رجسٹرڈ کروا سکیں گے۔
ترجمان ایکسائز کے مطابق پورے پنجاب میں ایک سیریز کے تحت رجسٹریشن نمبرالاٹ کئے جا رہے ہیں، گاڑیوں کی ایک سے دوسرے صوبے میں نقل وحرکت پر کوئی قدغن نہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پنجاب: تعلیمی اداروں میں داخلے کیلئے تھیلیسیمیا اور دیگر جینیٹک امراض کا ٹیسٹ لازمی قرار
فوٹو: فائلپنجاب میں داخلے کے وقت طلبا کا تھیلیسیمیا اور دیگر جینیٹک امراض کا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔ اسکولوں، کالجوں اور دینی مدارس میں داخلے کےلیے ٹیسٹ لازمی ہوں گے۔
پنجاب اسمبلی نے تھیلیسیمیا پریوینشن ایکٹ 2025 کی منظور دے دی۔ قانون کے متن میں تحریر کیا گیا کہ قانون پنجاب بھر میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ اداروں پر فوری طور پر نافذ ہوگا۔
متن کے مطابق داخلہ فارم کے ساتھ ٹیسٹ رپورٹس جمع کروانا ضروری ہوگا، خفیہ معلومات کو غیر مجاز اشخاص سے شیئر کرنے پر سزا ہوگی۔
اسی طرح حکومت غریب خاندانوں کےلیے مفت ٹیسٹنگ کا بندوبست کرے گی، بیماریوں کی تشخیص پر متاثرہ طلبہ کو کونسلنگ دی جائے گی۔
مذکورہ بل منظوری کیلئے گورنر پنجاب کو پیش کیا جائے گا۔