پارا چنار کے لیے امداد: 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بخیریت کرم پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
پشاور:
پارا چنار کے لیے جانے والا 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن کو پار کرتے ہوئے کرم ایجنسی پہنچ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 61 گاڑیوں پر مشتمل سامانِ رسد کا قافلہ پارا چنار کے لیے آج دوپہر ایک بجے روانہ ہوا جو 16 جنوری کو ہوئے حملے کے مقام بگن کو کراس کر کے کرم کے اندر داخل ہوگیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق قافلے میں آٹا، چینی، پھل، سبزیاں اور ادویات پر مشتمل سامان شامل ہے، قافلے کی حفاظت پولیس اور ضلعی انتظامیہ کر رہی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز بھی معاونت کے لیے موجود ہیں۔
ڈی پی او ہنگو محمد خالد کے مطابق ٹوٹل 61 گاڑیوں کا قافلہ کرم کے اندر داخل ہو گیا ہے، آر پی او کوہاٹ عباس مجید اور کمشنر کوہاٹ خود قافلے کی نگرانی کررہے ہیں، قافلے میں مال بردار گاڑیوں سمیت ادویات اور اشیائے ضرورت کی گاڑی بھی شامل کیے گئے ہیں۔ کرم قافلے کیلئے بہترین سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے پر اسپین کی تاکید!
ہسپانوی وزیر خارجہ نے غزہ میں ناگفتہ بہ انسانی صورتحال پر خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب غزہ میں جنگ ختم ہو جانی چاہیئے اور مقبوضہ فلسطین میں دو ریاستی حل کو نافذ کیا جائے! اسلام ٹائمز۔ ہسپانوی وزیر خارجہ ہوزے مینوئل الباریس بوینو (José Manuel Albares) نے غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال کے بارے سختی کے ساتھ خبردار کرتے ہوئے وہاں انسانی امداد کی فوری ترسیل پر تاکید کی ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے بیان میں ہوزے مینوئل الباریس بینو نے لکھا کہ غزہ و مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کی کارروائیوں سے وسیع ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں ہزاروں عام شہری، نہتی خواتین، کمسن بچے اور امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔ ہسپانوی وزیر خارجہ نے لکھا کہ میں، غزہ کی پٹی میں "خوراک" و "ادویات" تک عمومی رسائی کا مطالبہ کرتا ہوں!! انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ اولین انسانی اصول کے مطابق؛ ہمیں جنگ غزہ کو فی الفور رکوانا اور فلسطینی میں دو ریاستی حل کو نافذ کرنا چاہییئے! اپنے بیان کے آخر میں ہسپانوی وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ ہم تشدد کے آگے ہتھیار نہیں ڈالیں گے.. امن و امان ممکن ہے.. اور مستقل جنگ بندی اور یرغمالیوں (اسرائیلی قیدیوں کی رہائی) میں تاخیر نہیں کی جا سکتی!!