بیورو کریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرنے کے قانون کیخلاف سندھ میں جامعات مزید دو روز کیلیے بند
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کراچی:
سندھ میں جامعات مزید دو روز کے لیے بند، پریس کلب پر اساتذہ جمع ہوکر احتجاج کریں گے۔
سندھ کی سرکاری جامعات کے اساتذہ کی نمائندہ تنظیم فپواسا نے صوبے کی تمام یونیورسٹیز مزید دو روزجمعرات اور جمعہ کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور حکومت سندھ کے فیصلے کے خلاف گزشتہ ایک ہفتے سے جاری احتجاج جمعرات سے کراچی کے ریڈ زون میں داخل ہوجائے گا، اساتذہ جمعرات کو کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
اس بات کا فیصلہ فپواسا سندھ کے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا، انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے اعلامیے کے مطابق سندھ اسمبلی میں پیش کردہ جامعاتی ترمیمی بل کے خلاف اگلے لائحہ عمل کے اعلان کے مطابق جمعرات 23 جنوری کو صبح 11 بجے کراچی پریس کلب پر مظاہرہ اور پریس کانفرنس کی جائے گی۔
یاد رہے کہ سندھ میں بیورو کریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرنے کے قانون اور اساتذہ کو کنٹریکٹ پر تعینات کرنے کے خلاف صوبے کی اکثر سرکاری جامعات گزشتہ ایک ہفتے سے بند ہیں اور تدریس معطل ہے، تاہم حکومت سندھ اور اساتذہ کے مابین اس معاملے پر ڈیڈ لاک ہے۔
علاوہ ازیں انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے معتمد معروف بن رؤف کے اعلامیے کے مطابق جمعہ کے دن جامعات میں مظاہرے کیے جائیں گے جبکہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ سندھ فپواسا کی قیادت کی پریس کانفرنسز متوقع ہے لہذا جمعرات اور جمعہ کو تدریسی عمل کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سرکاری محکموں میں گریڈ 5 سے 15 کی بھرتیوں پر عائد پابندی کے معاملے پر سماعت کیلئے تاریخ مقرر
— فائل فوٹوسندھ ہائی کورٹ میں سرکاری محکموں میں گریڈ 5 سے 15 کی بھرتیوں پر عائد عبوری پابندی کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی ہے۔
عدالت نے سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے کیس کی سماعت 11 اگست کو مقرر کر دی ہے۔
واضح رہے کہ سنگل بینچ نے 140 سے زائد محکموں میں بھرتیوں پر عبوری پابندی عائد کی تھی۔
بعد ازاں، سندھ حکومت نے بھرتیوں کا معاملہ از سرنو شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔