کراچی تا حیدرآباد سپرہائی وے کو 6 رویہ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کراچی سے حیدرآباد ہائی وے کو موجودہ 4 لین سے 6 لین میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں این ایچ اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی شریک ہوئے، اجلاس میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کراچی سے حیدرآباد M9 ہائی وے، جو اس وقت 4 لین میں ہے اسے فوری طور پر 6 لین میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیے اور کہا کہ کہ منصوبہ پبلک کی سہولت کے لیے بنایا جارہا ہے جس کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔
کراچی سے حیدر آباد جانے والے سپر ہائی وے ایم نائن جو کہ4 لین میں محدود ہے اب اسے کمشنر کراچی کے احکامات کے بعد6 لین میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے جس کے لیے کمشنر کراچی نے اجلاس طلب کیا۔
کمشنر کراچی نے کہا کہ سپر ہائی وے پر چونکہ اب بہت سے ریسٹورنٹس اور رہائشی ایریاز شفٹ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ایم نائن پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے اس لیے اسے 6 لین میں توسیع دینے کے منصوبے پر عملدرآمد کرنے کے اشد ضرورت ہے، اس سے پبلک کے لیے آسانیاں بھی پیدا ہوں گی اور ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہوگا، اس سلسلے میں متعلقہ ادارے تیزی سے اس منصوبے پر کام کریں۔
کمشنر کراچی نے اجلاس میں کہا کہ یہ منصوبہ اس شہر کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا ہم بھی چاہتے ہیں کہ ہمارے ہائی ویز انٹرنیشنل ہائی ویز کی طرح خوب صورت اور جدید ہوں تاکہ اس شہر کی خوب صورتی میں بھی اضافہ ہوسکے ۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل کمشنر کراچی لین میں ہائی وے کے لیے
پڑھیں:
سپر اسٹورز اور سپر مارکیٹوں میں برانڈڈ اشیا کی قیمتیں مقرر کرنے کا فیصلہ
کراچی:سندھ حکومت نے کراچی کے سپر اسٹورز اور سپرمارکیٹوں میں فروخت ہونے والی برانڈڈ اشیا کی قیمتیں مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق برانڈڈ اشیا کی تیاری کی لاگت اور منافع کے مارجن سے متعلق بھی ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں ڈائریکٹرجنرل بیورو آف سپلائی پرائسززاہد حسین شر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں اعلی افسران کے ساتھ ساتھ کراچی کے سپراسٹورز اور سپر مارکیٹوں کےنمائندوں نے شرکت کی۔
ڈی جی بیورو آف سپلائی نے اجلاس کے شرکا سے ابت کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار کرنے والے تمام ادارے بیورو آف سپلائی کے پاس اپنے گوداموں کا اندراج اور تجدید کرائیں گے۔ انہوں نے صارفین کے حقوق کے تحفظ اور اس حوالے سے صارف تحفظ ایکٹ پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ضروری اشیا کی قیمت کنٹرول،ذخیرہ اندوزی، منافع خوری روکنےاور کراچی میں تیار کردہ اوربرانڈڈ ضروری اشیا کی قیمتوں کے تعین کا اختیار دیا ہے۔ کراچی میں اگلے ماہ تمام برانڈڈ اشیا کی قیمتیں مقرر کردی جائیں گی۔
زاہد حسین شر کا کہنا تھا کہ اس سے قبل اشیا کی لاگت اور منافع کی شرح کے بارے میں تفصیلی معلومات جمع کی جائیں گی۔ انہوں نے قیمتوں کےمناسب ضابطے اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کویقینی بنانے کی ہدایات جاری کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام اہل کراچی کو برانڈڈ اشیا مناسب قیمتوں پردستیاب کرانے اور مہنگائی پر قابو پانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔