پی آئی اے کے کیبن کریو کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے کیبن کریو کی مبینہ طور پر دبئی سے پاکستان بیش قیمت موبائل فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: فلائٹ میں تاخیر کا اعلان، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ جڑ دیا
کسٹمز کے عملے نے فضائی عملے کے 5 ارکین سے 78 بیش قیمت آئی فون برآمد کرکے ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔
اسمگلنگ میں مبینہ طور پر سینیئر پرسر اور فلائٹ اسٹیورڈز کے علاوہ ایئرہوسٹس شامل تھیں۔
مزید پڑھیے: قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کیسے ممکن ہوگی؟
کسٹمز حکام نے پیشگی اطلاع پر پہلے 2 ایئرہوسٹسز سے 24 آئی فونز برآمد کیے جس کے بعد ان کی نشاندہی پر باقی 3 مردوں کو ہوٹل سے واپس بلوا کر 54 آئی فونز برآمد کیے گئے۔
اسمگلنگ میں ملوث تمام افراد کو حراست میں لے کر مزید کارروائی کی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی آئی اے پی آئی اے فضائی مہمان پی آئی اے فضائی مہمان زیر حراست پی آئی اے کیبن کریو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ا ئی اے پی ا ئی اے فضائی مہمان پی ا ئی اے فضائی مہمان زیر حراست پی ا ئی اے کیبن کریو پی ا ئی اے
پڑھیں:
بھارتی فوجی سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل، رینجرز نے حراست میں لے لیا
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان رینجرز نے بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار کو حراست میں لے لیا جو پنجاب کے سرحدی علاقے میں بین الاقوامی سرحد عبور کر کے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا تھا۔
بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ واقعہ بدھ کے روز ضلع فیروزپور کے قریب پیش آیا تھا، جب بی ایس ایف کی 182ویں بٹالین سے تعلق رکھنے والا کانسٹیبل پی کے سنگھ وردی میں ملبوس اور سروس رائفل کے ساتھ سرحد کے قریب کسانوں کے ہمراہ موجود تھا۔
پاکستانی حکام نے بھارتی فوجی اہلکار کو فوری طور پر تحویل میں لے لیا اور واقعے سے متعلق بھارتی حکام کو مطلع کیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بی ایس ایف اہلکار کی واپسی کیلئے دونوں ممالک کی سرحدی فورسز کے درمیان فلیگ میٹنگ جاری ہے۔
25مزیدپڑھیں: ہزار ملازمین کے بیروزگار ہونے کا خدشہ