سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری کا اہم خطاب، اہل سنت علماء کو دعوت فکر
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ناامنی سب کو بھسم کر جائیگی، اس کے زخم بہت گہرے ہوتے ہیں، ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے، اہل سنت علماء سے کہتا ہوں کہ آئیں ملکر امن کیلئے کردار ادا کریں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام آباد میں شہدائے مقاومت پاراچنار کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا، جس سے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ سید حسن ظفر نقوی، علامہ حسنین عباس گردیزی اور سربراہ سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ سربراہ ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ناامنی سب کو بھسم کر جائیگی، اس کے زخم بہت گہرے ہوتے ہیں، ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے، اہل سنت علماء سے کہتا ہوں کہ آئیں ملکر امن کیلئے کردار ادا کریں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بہوئیں دیر تک سوتی رہتی ہیں؛ اداکارہ اسماء نے سب بتادیا
منجھی ہوئی اداکارہ اسماء عباس نے ایک مارننگ شو میں بہوؤں کے دیر تک سوئے رہنے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
ورسٹائل اداکارہ اسماء عباس نہ صرف اداکاری میں جادو جگاتی ہیں بلکہ گھریلو زندگی میں بھی اپنے خاص انداز سے سب کا دل جیت لیتی ہیں۔
حال ہی میں وہ اپنی بہو ثمین کے ساتھ ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں جلوہ گر ہوئیں اور روایتی ساس کے بجائے ایک شفیق ماں کی طرح نظر آئیں۔
ان کی بہو ثمین نے اپنی شادی کے بعد پہلے دن کا واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ میں اتنی نروس تھی کہ الارم لگا کر سوئی لیکن جب صبح الارم بجا، تو بند کرکے دوبارہ سو گئی۔
بہو ثمین نے مزید بتایا کہ جب میں دوبارہ ہڑبڑا کر اُٹھی تو بہت دیر ہوچکی تھی۔ میں ڈر گئی کہ پہلے ہی روز ساس سے ڈانٹ کھانا پڑے گی۔
ثمین نے بتایا کہ جب میں نیچے گئی تو میری ساس اسما عباس قریب آئیں اور پیار سے کہا کہ جاؤ دوبارہ سو جاؤ، مکمل نیند لو۔
جس پر اسماء عباس نے لقمہ دیا کہ مجھے بہوؤں کے دیر سے اٹھنے پر کوئی اعتراض نہیں کیونکہ جب وہ دیر سے اٹھتی ہیں تو مجھے میری بیٹی زارا یاد آتی ہے جسے سونے کا بہت شوق ہے۔
اسما عباس نے مزید کہا کہ میں چاہتی ہوں میری بہوئیں پڑھی لکھی ہیں، باہر نکلیں اور جاب کریں۔ گھر بیٹھ کر کیا کریں گی۔ ویسے بھی، ہمارے گھر میں کام کے لیے ہیلپر موجود ہیں۔
اداکارہ اسماء عباس نے مزید کہا کہ میں بہو کو سلیپنگ سوٹ میں دیکھنا پسند نہیں کرتی، انھیں بن سنور کر رہنا چاہیئے۔
TagsShowbiz News Urdu