بلاول سے پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں، سی ای سی اجلاس کل طلب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے ایوانِ صدر، اسلام آباد میں ملاقاتیں کیں۔ ملک کی سیاسی اور پارٹی کی تنظیمی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات کرنے والوں میں سید خورشید احمد شاہ، امجد ایڈووکیٹ، سینیٹر سیف اللہ مگسی اور سینیٹر بلال احمد خان مندوخیل بھی شامل تھے اور اس دوران ایوان بالا سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ بلاول سے قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، چوہدری منظور بھی ملے۔ اس موقع پر پنجاب کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی۔ چوہدری منظور نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کل اوجی ڈی سی ایل، اسلام آباد، میں کامیاب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جو چیئرمین پی پی پی نے قبول کر لی۔ علاوہ ازیں بلاول نے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل 24 جنوری کو طلب کر لیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
چین سے دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی: صدر مملکت
صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ چین سے دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی اور مخالف عناصر اس دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔صدر آصف زرداری نے شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سیکرٹری سے ملاقات کی جس دوران خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی شریک تھے۔صدر مملکت نے شنگھائی میں مفاہمت کی 3 یاد داشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ ایم اویوزپاک چین زرعی، تکنیکی اور ماحولیاتی تعاون کو مضبوط بنانے کی عملی کوشش ہیں۔صدرمملکت کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی، مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔اس کے علاوہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شنگھائی میں چین کی تعمیراتی کمپنی، بیلٹ اینڈ روڈ انفارمیشن انڈسٹری یونین کے مشیر اور چینی کمپنی کے وفد سے بھی ملاقاتیں کیں، اس دوران پاکستان میں توانائی کے متبادل ذرائع میں سرمایہ کاری پر بھی گفتگو کی۔