Jasarat News:
2025-04-25@05:10:19 GMT

بلوچستان حکومت کا نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف آپریشن

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان حکومت نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور منشیات کے خلاف مشترکہ آپریشن کا آغاز کردیا۔حکام کے مطابق حکومت بلوچستان کی ہدایات پر کوئٹہ، مستونگ، سوراب، خضدار، قلات، نوشکی، تربت اور نصیرآباد میں نان کسٹم پیڈ (این سی پی) گاڑیوں اور منشیات کے خلاف مشترکہ آپریشن شروع کردیا گیا۔ مہم میں محکمہ ایکسائز ، کسٹمز، پولیس اور لیویز کے اہلکار شامل ہیں۔ حکام کا بتانا ہے کہ یہ آپریشن 21 جنوری 2025 ء سے شروع ہوکر ایک ماہ تک جاری رہے گا، جس کے دوران غیر رجسٹرڈ اور مشکوک گاڑیوں کو تحویل میں لے کر محکمہ ایکسائز کے حوالے کیا جائے گا۔ یہ کارروائی جلد دیگر اضلاع میں بھی شروع کی جائے گی۔حکام کے مطابق آپریشن کا مقصد غیر قانونی گاڑیوں کی روک تھام، منشیات کے خاتمے اور عوام کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع قریبی حکام کو دیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اسلام آباد: غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن

— فائل فوٹو 

اسلام آباد میں سی ٹی ڈی نے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تقریباََ 1900 افغان شہریوں کو اب تک افغانستان واپس بھجوایا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دوران چیکنگ 1050 افغان شہریوں کے پاس سفری دستاویزات نہیں پائی گئیں۔

پولیس کے مطابق جانچ پڑتال میں تقریباََ 350 افغان شہریوں کے ویزے ایکسپائر ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ ایکسائز اور کسٹم کا ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون
  • کوئٹہ: کار کے فیول ٹینک سے 11 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار
  • دبئی سے آئی خاتون نے کسٹم ڈیوٹی مانگنے پر 10 تولے سونا ایئر پورٹ پر پھینک دیا، پھر کیا ہوا؟
  • کوئٹہ، پریس کانفرنس سے پہلے ڈی سی سے اجازت کا حکم کالعدم قرار
  • اسلام آباد: غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن
  • بلوچستان حکومت کا بڑا فیصلہ، لیویز اہلکار اور اثاثے پولیس میں ضم
  • کوہاٹ: دریائے سندھ سے سونا نکالنے کا کام شروع
  • کوئٹہ، عدالت عالیہ بلوچستان کا 3 ایم پی او کے تحت گرفتار بی این پی کارکنوں کی رہائی کا حکم
  • بلوچستان ہائیکورٹ نے پریس کانفرنس کی پیشگی اجازت کا حکم کالعدم قرار دیدیا
  • بلوچستان کو بہتر کرنے کا وقت آگیا ہے، سرفراز بگٹی