مقبوضہ کشمیر، بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل پابندیاں مزید سخت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں اپنے یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انعقاد کا کوئی اخلاقی جواز نہیں رکھتا، کیونکہ وہ علاقے پر فوجی طاقت کے بل پر قابض ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں جس سے پہلے سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت حکومت کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ کی نام نہاد تقریبات کے پرامن انعقاد کی یقینی بنانے کیلئے سرینگر اور دیگر قصبوں میں پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں اور بھارتی فورسز کے مزید دستے تعینات کر دیے ہیں۔ بھارتی فوجی، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں اہم شاہراہوں اور حساس مقامات پر مسلسل گشت کر رہے ہیں۔ سرینگر میں یوم جمہوریہ کی تقریب بخشی اسٹیڈیم میں منعقد ہو گی، اسٹیڈیم کے دونوں دروازوں پر شمال اور جنوب کی جانب حفاظتی بیریکیڈس لگائے گئے ہیں، فورسز اہلکاروں نے اسٹیڈیم کو پوری طرح سے اپنے حصار میں لے رکھا ہے، سری نگر کے مختلف مقامات پر اور دیگر اضلاع کے داخلی راستوں پر چوکیاں قائم کی گئی ہیں جہاں فورسز اہلکار گاڑیوں، مسافروں اور راہگیروں کی سخت تلاشی لے رہے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے بھارت دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کا دعوی کرتا ہے لیکن جموں و کشمیر پر اس کا مسلسل غیر قانونی قبضہ اس کے اس دعوے کی نفی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بدستور بھارتی فوجی قبضے میں زندگی گزار رہے ہیں، ان کے جمہوری حقوق اور بنیادی آزادیوں سلب ہیں، بھارتیہ جنتا پارٹی کی بھارتی حکومت نے علاقے میں جبر و استبداد کی انتہا کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں اپنے یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انعقاد کا کوئی اخلاقی جواز نہیں رکھتا، کیونکہ وہ علاقے پر فوجی طاقت کے بل پر قابض ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
تیندوا شہری آبادی میں داخل، مظفرآباد میں خوف و ہراس
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد اور گردونواح میں تیندوؤں کی آبادی میں اضافہ شہریوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجانے لگا ہے۔
پیر کے روز ایک تیندوے کا بچہ اچانک شہری آبادی میں گھس آیا جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر سے ریسکیو کی گئی زخمی مادہ تیندوا جاں بر نہ ہوسکی
عینی شاہدین کے مطابق تیندوا سب سے پہلے شہر کے پوش علاقے سینٹر پلیٹ میں واقع جناح ڈینٹل اسپتال کے احاطے میں دیکھا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو 1122 اور محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور فوری طور پر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
تیندوا کئی گھنٹوں تک مختلف مقامات پر نظر آتا رہا اور ریسکیو ٹیموں کو متعدد بار چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
مزید پڑھیں: ہری پور: تیندوا آبادی میں گھس آیا، 4 بکریاں مار ڈالیں، علاقے میں خوف و ہراس
سرچ آپریشن میں پولیس اور وائلڈ لائف اہلکاروں کے ساتھ ساتھ مقامی رضاکار بھی شریک ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تیندوا کو بحفاظت قابو کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد کشمیر تیندوا جناح ڈینٹل اسپتال سرچ آپریشن سینٹر پلیٹ مظفرآباد وائلڈ لائف