شافع حسین سے مذہبی اسکالر پیر عثمان افضل قادری کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیر اوقاف شافع حسین سے مذہبی اسکالر پیر عثمان افضل قادری کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران پیرعثمان افضل قادری نے شافع حسین کو وزیر اوقاف ومذہبی امور کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر پیر عثمان افضل قادری نے سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی۔
وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے مزید نئے ججز کی بھرتی بھی ممکن ہوگی۔
شافع حسین نے کہا کہ علمائےکرام نے ہمیشہ رواداری اوراخوت کے جذبات کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پُرامن معاشرے اور مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے علماء اور مشائخ اپنا اثرور سوخ استعمال کریں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیرِ تجارت جام کمال کی تہران میںایران کے اول نائب صدر سے ملاقات
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر تجارت جام کمال خان نے تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف سے ملاقات کی۔ جس میں پاک ایران معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت میں موجود رکاوٹوں کے خاتمے، برآمدات و درآمدات کے امکانات میں اضافہ، کمپلائنس، ثقافتی تبادلے اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔