چیمپیئنز ٹرافی کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیا پرومو ریلیز کر دیا۔

پرومو میں پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، قومی کرکٹر شاداب خان اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا کو دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قذافی اسٹیڈیم لاہور کا نیا روپ، چیمپیئنز ٹرافی کے لیے کب تک تیاری ممکن؟

اس کے علاوہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ محمد نبی اور انگلش کرکٹر فل سالٹ بھی چیمپئنز ٹرافی کے پرومو میں شامل ہیں۔ پرومو میں کھلاڑیوں کو ٹرافی کے حصول کی جدوجہد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

15 Matches, 8 Teams, 1 Champion.

It’s ALL ON THE LINE! ????

Action begins on 19 February ⏳#ChampionsTrophy pic.twitter.com/SpVWtGfHNB

— ICC (@ICC) January 22, 2025

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں  ہوگا، ایونٹ 9 مارچ تک جاری رہے گا جس میں 8  ٹیموں کے درمیان 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ جبکہ بھارت اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف دبئی میں کھیلے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کے لیے شرٹس پر پاکستان کا نام لکھوانے کا معاملہ، بھارت نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیے

پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت ہائبرڈ ماڈل پر رضامندی ظاہر کی تھی، جس کے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان 2028 تک تمام انٹرنیشنل ایونٹ نیوٹرل وینیو پر ہوں گے، لہذا چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔  بھارت نے ایشیا کپ 2008 کے بعد سے پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلا۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 1996 اور 2008 کے ایشیا کپ کے بعد پاکستان کو ایک عرصے بعد پہلی بار چیمپئنز ٹرافی 2025 کی صورت میں آئی سی سی کے کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی ملی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 چیمپیئنز ٹرافی دبئی شاداب خان ۔ شاہین آفریدی فل سالٹ محمد نبی ہاردیک پانڈیا

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 چیمپیئنز ٹرافی شاہین ا فریدی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے چیمپئنز ٹرافی

پڑھیں:

اے بی ڈی ویلیئرز ریٹائرمنٹ کے بعد بھی باز نہیں آئے، 41 گیندوں پر سینچری بنالی

گریس روڈ لیسٹر میں جمعرات کو ہونے والے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) 2025 کے آٹھویں میچ میں اے بی ڈی ویلیئرز کی ناقابل یقین سنچری کی بدولت ساؤتھ افریقہ چیمپئنز نے انگلینڈ چیمپئنز کو باآسانی شکست دے دی۔

153 رنز کے نسبتاً آسان ہدف کے تعاقب میں ساؤتھ افریقہ چیمپئنز نے صرف 12.2 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔

اے بی ڈی ویلیئرز نے انگلش باؤلرز پر بھرپور حملے کیے اور ہاشم آملہ کے ساتھ ناقابل شکست 153 رنز کی شراکت داری قائم کی، ڈی ویلیئرز نے جارحانہ کھیل پیش کیا جبکہ ہاشم آملہ نے محتاط انداز اپنایا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاور پلے کے اختتام تک ساؤتھ افریقہ نے 80 رنز بنا لیے، جس میں لیام پلنکٹ کے ایک اوور میں پڑنے والے 21 رنز بھی شامل تھے۔ ڈی ویلیئرز نے صرف 19 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی جبکہ آملہ نے 17 گیندوں پر 14 رنز بنائے۔

41 سالہ ڈی ویلیئرز نے اپنی جارحیت جاری رکھی اور اننگز کے 10ویں اوور کی دوسری گیند پر سنگل لے کر صرف 41 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی، انہوں نے اپنی اننگز میں صرف 51 گیندوں پر 116 رنز بنائے، جس میں 7 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے، ان کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے ہاشم آملہ محض 29 رنز ہی بنا سکے۔

اس سے قبل انگلینڈ چیمپئنز نے ساؤتھ افریقہ کو 153 رنز کا ہدف دیا، جو ان کی مضبوط بولنگ کی بدولت ممکن ہوا۔ انگلینڈ کی جانب سے فل مسٹرڈ نے 33 گیندوں پر 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 39 رنز بنائے، جبکہ کپتان ایون مورگن نے 14 گیندوں پر 20 رنز اسکور کیے جس میں 2 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

مزید پڑھیں:

ساؤتھ افریقہ چیمپئنز کی طرف سے عمران طاہر اور وین پارنیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کا یہ ٹورنامنٹ انگلینڈ کے چار میدانوں یعنی ایجبیسٹن (برمنگھم)، کاؤنٹی گراؤنڈ (نارتھمپٹن)، گریس روڈ (لیسٹر) اور ہیڈنگلے (لیڈز) پر کھیلا جا رہا ہے۔

ٹورنامنٹ میں بھارت، پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، ساؤتھ افریقہ اور ویسٹ انڈیز راؤنڈ روبن فارمیٹ میں مدمقابل ہوں گی، جبکہ سرفہرست 4 ٹیمیں سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

یہ ٹورنامنٹ اپنی نوعیت کا دوسرا ایڈیشن ہے؛ اس سے قبل پہلا ایڈیشن 2024 میں ہوا تھا جس میں یوراج سنگھ کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے چیمپیئنز کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

کھیلی جانے والی ٹیمیں:

انگلینڈ چیمپئنز: فل مسٹرڈ (وکٹ کیپر)، ایان بیل، ایون مورگن (کپتان)، معین علی، روی بوپارا، ٹِم ایمبروز، سمت پٹیل، لیام پلنکٹ، اجمل شہزاد، اسٹورٹ میکر، دیمتری ماسکریناس۔

ساؤتھ افریقہ چیمپئنز: ژاک روڈولف، سارل اروِی، اے بی ڈی ویلیئرز (کپتان), جے پی ڈومنی، جے جے اسموٹس، مرنے وین وک (وکٹ کیپر), وین پارنیل، کرس مورس، ہارڈس ولجون، ڈوان اولیویئر، عمران طاہر۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اے بی ڈی ویلیئرز جارحانہ جنوبی افریقہ سینچری محتاط ہاشم آملہ

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 31 رنز سے شکست دے دی
  • پاکستان میں مون سون بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 266 تک پہنچ گئی، آدھے سے زیادہ بچے شامل
  • شاہین آفریدی کی انگلینڈ میں چیمپئنز ٹیم کیساتھ بھرپور پریکٹس
  • بھارتی ٹیم کے لیے بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر
  • شاہین آفریدی کی انگلینڈ میں چیمپیئنز ٹیم کیساتھ بھرپور پریکٹس
  • اے بی ڈی ویلیئرز ریٹائرمنٹ کے بعد بھی باز نہیں آئے، 41 گیندوں پر سینچری بنالی
  • شائقین کرکٹ کا انتظار ختم، ایشیا کپ 2025 کی ممکنہ تاریخیں اور مقام آشکار
  • احتجاج کیس:پی ٹی آئی کے کون کونسے کارکنان کو سزائیں ہوئیں ؟ تصاویر و تفصیلات سب نیوز پر
  • کونسے اہم کردار اب ’ساس بھی کبھی بہو تھی‘ ڈرامے میں نظر نہیں آئیں گے؟
  • ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی ڈھاکا پہنچ گئے، بھارت نے میٹنگ سے پھر کنارہ کرلیا