پلاٹ کے حصول کیلیے حقائق چھپانے والے شہری کو 50، 50 ہزار روپے جرمانہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ نے پلاٹ کے حصول کے لیے حقائق چھپا کر بار بار درخواست دائر کرنے والے شہری کو دونوں درخواستوں میں 50، 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔
درخواست گزار محمود احمد نے پلاٹ کے حصول کے لیے درخواست دائر کی جس پر جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست میں موف دیا کہ جوہر ٹاؤن میں میرا رقبہ تھا مجھے میرا پلاٹ دیا جائے۔
وکیل ایل ڈی اے صاحبزادہ مظفر علی نے کہا کہ درخواست گزار پہلے والی درخواست میں ایل ڈی اے نہیں آ رہا، درخواست گزار کو بار بار فون کیا لیکن حاضر نہیں ہوا۔
وکیل صاحبزادہ مظفر علی نے کہا کہ درخواست گزار نے آکشن بھی رکوا دی ہے، یہ درخواستیں دائر کر کے عدالتی وقت ضائع کر رہے ہیں۔
عدالت نے درخواست گزار کو 50، 50 ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: درخواست گزار
پڑھیں:
افواج پاکستان کے 4 ریٹائرڈ سینئر افسران کی بانی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں افواج پاکستان کے 4 ریٹائرڈ سینئر افسران نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کردی۔
درخواست ایڈووکیٹ احسن ایاز خان کی جانب سے دائر کی گئی، ملاقات کی درخواست کرنے والوں میں میجر جنرل ریٹائرڈ مسعود برقی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ زاہد اکبر، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سکندر افضل اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فاروق خان شامل ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری طویل ایسوسی ایشن رہی ہے، بانی پی ٹی آئی سے چند اہم امور پر ملاقات کرنی ضروری ہے، اہم ملاقات کی اجازت دے دی جائے، اہم اور قومی ایشوز پر جلد از جلد ملاقات کا انتظام کروایا جائے، بانی پی ٹی آئی سے اہم امور پر مشاورت کرنی ہے۔
عدالتی عملے نے ملاقات سے متعلق درخواست وصول کرلی، درخواست اے ٹی سی جج امجد علی شاہ کی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔