آئی فون اسمگل کرنے پر پی آئی اے کے ملازمین برطرف
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے موبائل فون اسمگل کرنے پر 2 ملازمین کوبرطرف کر دیا۔
پی آئی اے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کے مطابق پی آئی اے میں احتساب کا عمل جاری ہے اور انتظامیہ نے موبائل فون اسمگل کرنے پر اپنے 2 ملازمین کو برخاست کر دیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ دونوں ملازمین غیر قانونی طور پر موبائل فون اسمگل کرنے میں ملوث پائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے قواعد و ضوابط کے تحت انکوائری کے بعد دونوں ملازمین کو برطرف کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے اپنے اور ملکی قوانین کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی آئی اے پی آئی اے اسٹاف اسمگلنگ پی آئی اے ملازمین برطرف کیبن کریو اسمگلنگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ا ئی اے پی ا ئی اے ملازمین برطرف کیبن کریو اسمگلنگ فون اسمگل کرنے پی ا ئی اے پی آئی اے
پڑھیں:
ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار
لاہور:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کے اہم ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف ائی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے ایک بڑی کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت محمد ادریس کے نام سے ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم نے ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے 2 شہریوں کو اغوا کروایا اور ان کے اہل خانہ سے تاوان کی مد میں 50 لاکھ روپے وصول کیے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے اپنے مکروہ دھندے کو چھپانے کے لیے رقوم کی بیرون ملک منتقلی بذریعہ حوالہ ہنڈی کی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کو اغوا کرواتا تھا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم متاثرین کو رہا کروانے کی مد میں پاکستان میں ان کے اہل خانہ سے بھاری رقوم وصول کرتا تھا۔