پاک، افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 6خوارج مارے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس )پاک، افغان سرحد پر خوارج کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ژوب میں پاک افغان سرحد پر خوارج کی جانب سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی گئی جسے سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا جبکہ کارروائی کے نتیجے میں 6 خوارج مارے گئے۔خوارج کے ایک گروپ کی جانب سے دراندازی کی کوشش 22اور 23جنوری کی درمیانی شب کی گئی اور سیکیورٹی فورسز نے سمبازہ میں گروپ کی نقل وحرکت کو کامیابی سے روکا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان عبوری افغان حکومت سے موثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کا مطالبہ کرتا رہا ہے اور توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی جبکہ پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کیلئے افغان سرزمین کے استعمال کو روکا جائے گا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشتگردی ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش

پڑھیں:

جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔

سرگودھا سے تعلق رکھنے والا مسافر بلال امجد فلائٹ نمبر FZ392 کے ذریعے سربیا جا رہا تھا۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا ا ور تفتیش میں پتا چلا کہ مسافر کے پاسپورٹ پر سربیا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے مذکورہ جعلی ویزے کے لیے ایجنٹ کو 20 لاکھ روپے دیے۔

ایف آئی اے نے مسافر کو بعد ازاں مزید کارروائی اور ایجنٹ کی نشاندہی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل  فیصل آباد منتقل کر دیا  ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
  • کیچ میں دھماکہ ‘ کیپٹن سمیت 5اہلکار شہید ‘ 5دہشت گرد ہلاک : خیبر پی کے ‘ 31فتنہ خوارج مارے گئے 
  • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 31 دہشتگرد ہلاک
  • غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش ناکام، 22ملزمان گرفتار
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام
  • پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 31 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائی، 31 دہشتگرد ہلاک
  • طورخم بارڈر پر اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی