Jang News:
2025-05-30@20:19:54 GMT

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھا ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے خط میں امریکی صدر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدر دوسری مدت کےلیے امریکا کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ 

امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ٹرمپ سے حلف لیا، حلف اٹھانے کے بعد انہیں توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی تھی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

اقوام متحدہ کے امن مشنز عالمی امن کی امید ہیں، پاکستان ہمیشہ پیش پیش رہا ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن اقوام متحدہ کے امن مشنز کی بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے دی گئی قربانیوں کا اعتراف اور ایک مستحکم دنیا کے قیام کے لیے ان کے اہم کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن کی 7 دہائیوں پر محیط تاریخ میں پاکستان نے بھرپور اور فعال کردار ادا کیا ہے۔ اب تک 235,000 سے زائد پاکستانی امن اہلکار اقوام متحدہ کے 48 مختلف مشنز میں خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ 181 پاکستانی اہلکار عالمی امن کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں غیرملکی مشنز، تنظیموں اور میڈیا کو رسائی حاصل نہیں، مشعال ملک

انہوں نے کہا کہ آج کا دن ان چیلنجز پر بھی غور و فکر کا موقع ہے جو اقوام متحدہ کی امن کوششوں کو درپیش ہیں، جیسے بڑھتی ہوئی یکطرفہ پالیسیاں، مالی پابندیاں، امن فوجیوں کی سلامتی کو لاحق خطرات، غلط معلومات کی بنیاد پر امن مشنز کو نشانہ بنانا اور نئی ٹیکنالوجیز کے منفی اثرات۔

شہباز شریف نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کو ان نئے اور ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔ اس ضمن میں پاکستان نے رواں برس 15-16 اپریل کو جمہوریہ کوریا کے ساتھ مل کر اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے وزارتی اجلاس کی میزبانی کی۔ اجلاس کا موضوع تھا: ’ایک محفوظ اور زیادہ مؤثر امن کی طرف: ٹیکنالوجی کا استعمال اور مربوط نقطہ نظر۔‘

مزید پڑھیں: عالمی قیام امن کے لیے اقوام متحدہ سے دیرینہ وابستگی پر فخر ہے، آئی ایس پی آر

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے سب سے پرانے مشن، یو این ایم او جی آئی پی (UNMOGIP) کا بھی میزبان ہے، جو جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی نگرانی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں حالیہ واقعات نے جموں و کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا ہے۔

اپنے پیغام کے اختتام پر وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان بین الاقوامی امن و استحکام کے لیے اقوام متحدہ کے تمام اقدامات میں اپنی حمایت اور عملی تعاون جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اقوام متحدہ امن دستوں کے عالمی دن پاکستان جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول وزیراعظم محمد شہباز شریف

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کی منظوری دے دی
  • شہباز شریف کی 2 روزہ دورہ تاجکستان کے بعد وطن واپسی
  • خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • امریکی عدالت بین الاقوامی تجارت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف حکم نامے کو کالعدم قرار دے دیا
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے
  • روس اور یوکرین کے صدور سے ملاقات کو تیار ہوں ، ڈونلڈ ٹرمپ
  • وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کا دورہ مکمل کر کے تاجکستان چلے گئے
  • اقوام متحدہ کے امن مشنز عالمی امن کی امید ہیں، پاکستان ہمیشہ پیش پیش رہا ہے: وزیراعظم شہباز شریف
  • تہران کیساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت کے دوران اسرائیلی حملہ مناسب نہیں ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ہم غزہ کی تمام تر صورت حال سے نمٹ رہے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ