فوٹو: فیس بک 

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سندھ کی اپوزیشن جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو مستقل قومی مصیبت قرار دے دیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وہ ایم کیو ایم والے نہیں ہیں، انہیں چونا لگانا نہیں آتا، ایم کیوایم چونا لگانے سے گریز کرے اور کام کرے۔

میئر کراچی نے کہا کہ ایم کیو ایم والے ہر چیز پر منفی بات کرتے ہیں، جو حال کراچی کا ایم کیو ایم نے کیا وہ سب کو پتا ہے۔

جماعت اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے ضلع وسطی میں پانچوں ٹاؤن جماعت اسلامی کے پاس ہیں لیکن وہاں بھی صورتحال بہت اچھی نہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا نام لیے بغیر میئر کراچی نے کہا کہ وہ کل سے سڑک پر ہی گھوم رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کہیں گئی نہیں ہیں لیکن ٹیلیویژن پر صاف ستھرا پنجاب نظر آرہا ہے، یہ ان کی منیجمنٹ ہے، ہمارے پاس میڈیا منیجمنٹ کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

آلائشیں اٹھانے کیلئے 25 ٹاؤنز اور 7 اضلاع میں 2 کلکشن پوائنٹس بنائے ہیں: میئر کراچی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج صبح مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا، شہر میں صفائی کی صورتِ حال قابو میں ہے، جہانگیر روڈ پر صفائی کی صورتٍ حال ناقابلِ قبول تھی۔

انہوں نے کہا کہ بڑی شاہراہیں دھونے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا برنس روڈ سے آغاز کیا ہے،  تنقید کرنے والوں نے اے سی میں بیٹھ کر تنقید کی اور بہت کھالیں بھی جمع کر لی ہیں، میں کل سے سڑک پر ہی گھوم رہا ہوں، باقی لوگ ٹھنڈی مشین میں بیٹھ کر الزامات کی سیاست کر رہے ہیں۔

میئر  کراچی نے کہا کہ  ماضی میں آلائشیں کئی کئی دنوں تک پڑی رہتی تھیں،  آج عید الاضحیٰ کا دوسرا دن ہے، تمام ٹاؤنز میں کام کر رہے ہیں،ہم نے بلا تفریق کلیکشن پوائنٹس بنائے، مشینری کو تعینات کیا، 3 روز متحرک رہنا ہے، شہریوں کی پریشانیوں کو حل کرنا ہے، شہری 1128 پر شکایات درج کروا سکتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ  کراچی شہر کی 37 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اٹھائی جاچکی ہیں، 17876 ٹن آلائشیں جام چاکرو منتقل کی جا چکی ہے، لینڈ فل سائٹس کی بھی ویڈیو شیئر کروں گا، آج کا دن قربانی کے لحاظ سے ابھی باقی ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں قربانی ابھی چل رہی ہے، تواتر کے ساتھ آلائشیں اٹھانے کا کام چل رہا ہے۔

مئیر کراچی نے مزید کہا کہ  کل جہانگیر روڈ کے بارے میں برملا کہا صورتحال بہتر نہیں نظر آئی، ہم نے کل مختلف علاقوں کے کلیکشن پوائنٹس کو کلیئر کیا، آج بھی رات گئے تک آلائشیں اٹھانے کا کام جاری رہے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: وہاب نے کہا کہ ایم کیو ایم میئر کراچی کراچی نے

پڑھیں:

غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی ہونی چاہیے، عاصم افتخار

اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے  کہ غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی ہونی چاہیے۔

عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ میں روزانہ درجنوں شہریوں کو شہید کیا جارہا ہے، بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔ 


ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے حملوں میں اسپتالوں کو بھی نہیں چھوڑا ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان سمیت دس غیر مستقل رکن ممالک کی غزہ میں غیر مشروط مستقل جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کردی۔

امریکا کی جانب سے غزہ میں غیر مشروط مستقل جنگ بندی کی قرارداد کو چھٹی بار ویٹو کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میئر کراچی نے وفاق کے منصوبے گرین لائن پر کام بند کرادیا
  • جونا مارکیٹ و کھجور بازار میں سیوریج مسائل حل کیے جائیں گے
  • غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی ہونی چاہیے، عاصم افتخار
  • میئر کراچی نے وفاقی حکومت کے منصوبے گرین لائن پر جاری کام بند کرا دیا
  • خواتین اپنی بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگاوائیں، میں بیٹی کو بھی لگواؤں گا، میئر کراچی
  • میئر نے نیشنل ہائی وے تک فلائی اوور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
  • حیدرآباد: میر مرتضیٰ بھٹو کی سالگر ہ کے موقع پر ہائی کورٹ بارمیں کیک کاٹاجارہاہے
  • قومی اداروں کی اہمیت اور افادیت
  • میئر کراچی کی گھن گرج!
  • عورتوں کے بجائے مرد بچے جنیں گے؟ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کارنامہ