2025-09-18@02:34:06 GMT
تلاش کی گنتی: 26

«دریاو ں کے»:

     ملک کے کئی علاقوں میں بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی کے بعد پنجاب میں بارش کے ایک اور سپیل کی پیش گوئی سامنے آ گئی  ۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے بتایا گیا کہ 16 سے 19 ستمبر تک دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارش متوقع ہے، جس پر صوبہ بھر کی علاقائی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اس سپیل سے دریاؤں کی سطح بلند ہونے کا امکان ہے اور طغیانی کے بھی خدشات ہیں۔ ادارے کی جانب سے شہریوں سے اپیل بھی کی گئی ہے کہ وہ دریاؤں کے قریب جانے سے گریز کریں۔...
    محکمہ آبپاشی نے ملک بھر کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں چند مقامات پر درمیانے سے لے کر انتہائی اونچے درجے تک کے سیلاب کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق:دریائے ستلج،گنڈا سنگھ والامیںدرمیانے درجے کا سیلاب، بہاؤ 89,060 کیوسک،ہیڈ اسلام میں درمیانے درجے کا سیلاب، بہاؤ 82,755 کیوسک۔ دریائے چناب: ہیڈ پنجند، میںانتہائی اونچے درجے کا سیلاب ،بہاؤ 494,147 کیوسک۔دریائے سندھ:گڈو، اونچے درجے کا سیلاب، بہاؤ 561,205 کیوسک۔ سکھر، درمیانے درجے کا سیلاب، بہاؤ 472,320 کیوسک۔ کوٹری،نچلے درجے کا سیلاب، بہاؤ 262,939 کیوسک۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دریا کے قریبی علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں...
    سری نگر (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں نے 50 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ 360 ملی میٹر بارش کے باعث دریاؤں کے بند ٹوٹ گئے، کئی پل اور سڑکیں بہہ گئیں جبکہ وادی میں موبائل انٹرنیٹ، براڈبینڈ اور ٹیلی فون سروس مکمل طور پر معطل ہوگئی ہے۔ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک 30 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ جموں اور ڈوڈا میں ہلاکتوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی ہے۔ دریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرناک حد سے اوپر پہنچ گئی ہے جس پر حکام نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ شدید بارشوں سے بھارت کے شمالی علاقے بھی متاثر ہوئے...
    پاکستان میں دریاؤں کی بپھرتی ہوئی لہروں اور پانی کی تیزی سے بلند ہوتی سطح نے ماہرین کو خبردار کر دیا ہے: کیا ہم ایک اور تباہ کن “سپر فلڈ” کا سامنا کرنے والے ہیں؟ ملک کے مختلف حصوں میں پانی کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے۔ کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حالات پر قابو نہ پایا گیا تو 2010 اور 2022 کی طرح کی سنگین قدرتی آفت دوبارہ جنم لے سکتی ہے۔  سپر فلڈ کیا ہوتا ہے؟  ماہرین کے مطابق “سپر فلڈ” ایک ایسا غیر معمولی اور شدید سیلاب ہوتا ہے جو اپنی شدت، رفتار اور پھیلاؤ کے لحاظ سے عام سیلابوں سے کہیں زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔ ایسے سیلاب میں...
    وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے حوالے سے اہم پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے تین بڑے دریاؤں میں سیلابی کیفیت پیدا ہو چکی ہے اور حکومت تمام وسائل بروئے کار لا کر حالات پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزیر اطلاعات کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا، دریائے چناب میں مرالہ اور مرالہ سے ہیڈ خانکی کی جانب پانی کا بہاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ خانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 10 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر چکا ہے، جبکہ قادر آباد کی طرف بھی صورتحال بگڑنے کے امکانات ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ **این ڈی ایم اے اور...
    پنجاب کے دریاوں میں پانی کی سطح مسلسل بلند، درجنوں دیہات سے زمینی رابطہ منقطع WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز لاہور، بہاولنگر، چنیوٹ(سب نیوز)پنجاب کے دریاوں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے سے مختلف اضلاع میں سیلاب آ گیا، درجنوں دیہات سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، فصلیں تباہ ہو گئیں، مساجد میں نقل مکانی کے اعلانات ہو رہے ہیں، ریسکیو نے فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیے، شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کے ساتھ پوٹھوہار ریجن میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔دریائے ستلج میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے کے باعث ضلع قصور کے متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں، جب...
    لاہور، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی‘کراچی (نیوز رپورٹر+ بیورو رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+آئی این پی+سٹاف رپورٹر) خیبر پی کے میں بارشوں، بادل پھٹنے، سیلاب اور آسمانی بجلی کے گرنے کے واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد332  ہو گئی۔ صوبے میں  بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کے پیش نظر یوم سوگ منایا گیا۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بونیر میں 213، شانگلہ میں35  اور مانسہرہ میں23  افراد جاں بحق ہوئے۔ باجوڑ 21، سوات 20، بٹگرام 15  اور لوئردیر میں5  افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ سیلاب کے باعث باجوڑ اور شانگلہ میں 8،8 افراد زخمی ہوئے، لوئر دیر 3  اور مانسہرہ میں2  افراد زخمی ہوئے۔ 50 سے زائد لاپتہ ہیں خیبر پی کے میں سیلاب...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث پنجاب کے دریائوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت کی جانب سے آئندہ 2 روز میں دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے۔بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔بھاکڑا ڈیم 61 ،پونگ ڈیم 76 اور تھین ڈیم 64 فیصد تک بھر چکے ہیں ۔ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے، ارسا اور محکمہ آبپاشی 24 گھنٹے دریاوں و ڈیمز کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں ۔دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر سیلاب نچلے درجے سے معمول پر آ گیا ہے جبکہ دریائے ستلج...
    لاہور: پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے اگلے اسپیل کی پیشگوئی کرتے ہوئے فلڈ ایڈوائزری جاری کر دی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے دریائے ستلج، راوی، چناب اور جہلم اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے۔ مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل 13 اگست سے شروع ہوگا، بارشوں کے باعث پنجاب کے بڑے دریاؤں میں پانی کے اضافے کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی جبکہ لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو اسٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے...
    فائل فوٹو عالمی ثالثی عدالت نے قرار دیا ہے کہ بھارت مغربی دریاؤں کا پانی پاکستان کے بلا روک ٹوک استعمال کے لیے چھوڑے۔ یہ فیصلہ بھارت کو زیادہ سے زیادہ پانی ذخیرہ کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ عالمی ثالثی عدالت نے یہ بھی قرار دیا ہے کہ فیصلہ حتمی اور فریقین پر لازم ہیں۔پاکستان کی جانب سے ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ثالثی عدالت کا فیصلہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے اعلان کے پس منظر میں خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ ترجمان کے مطابق فیصلہ پاکستان کے تاریخی مؤقف کی توثیق ہے۔ پاکستان ٹریٹی پر مکمل عملدرآمد کا پابند ہے اور بھارت سے فیصلے پر عمل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے بارے الرٹ جاری کر دیا۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا کہ تمام بڑے دریاؤں اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں 7 جولائی سے پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ 6 جولائی سے پنجاب میں مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی ہے جب کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ترجمان نے بتایا کہ مون سون بارشوں کے باعث بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کے بھی خدشات ہیں جب کہ مری...
    بغداد(اوصاف نیوز)امریکی اخبار نیو یارک ٹائمنز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نواز ملیشیاؤں کی جانب سے امریکی اڈوں پر حملے کرنے کی تیاری کے اشارے ملے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی فوج اور انٹیلی جنس حکام نے ایران کے حمایت یافتہ ملیشیاؤں کی جانب سے عراق اور ممکنہ طور پر شام میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کی تیاری کا سراغ لگا لیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق تاحال ان گروپوں نے امریکی اہداف پر حملے نہیں کیے جبکہ عراقی حکومت کی جانب سے انہیں حملے سے روکنے کی کوشش جاری ہے۔ ایران پر حملوں میں شراکت نہ اجازت اور نہ ہی سہولت دی گئی، پاکستان
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں دریا یا سمندر وغیرہ کے کنارے رونما ہونے والے حادثات کی تعداد گزشتہ سال ایک دہائی میں سب سے رہی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال پانی کے کنارے 1535 حادثات ہوئے۔ یہ 2023ء کے مقابلے میں 140 سے زیادہ کا اضافہ ہے۔ ستمبر سے نومبر تک دریاؤں میں اس طرح کے حادثات کا شکار ہونے والوں کی تعداد گزشتہ 5سالوں کے اوسط سے زیادہ تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 794 افراد ہلاک اور 22 لاپتا ہوئے۔ 372 واقعات سمندر میں ، دریاؤں میں 288، آبپاشی گزرگاہوں میں 100، تالابوں یا جھیلوں میں 39 اور 3واقعات سوئِمنگ پولز میں ہوئے۔
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نئی دہلی کی جانب سے 1960 کے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے بعد بھارت کی جانب سے دریاؤں کے پانی کے بہاؤ میں چھیڑ چھاڑ اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔ پاکستان کو پہلے 29 مئی کو صبح 10 سے 11 بجے کے درمیان ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں 110000 کیوسک پانی کا ریلا موصول ہوا اور پھر 30 مئی کو رات 1 بجے یہ بہاؤ اچانک گھٹ کر 4800 کیوسک رہ گیا یعنی 105200 کیوسک کی شدید کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کمیشن برائے سندھ طاس حسب معمول الرٹ ہے اور دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ کی صورتحال سے متعلق ریئل ٹائم ڈیٹا کی نگرانی...
    گزشتہ چند ماہ سے شہ سرخیوں کی زینت بننے والے سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایج کو شیاؤمی 15 ایس پرو 5 جی نے ٹاپ پوزیشن سے محروم کر دیا۔ گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست میں متعدد نئی انٹریاں شامل ہیں۔فہرست کے مطابق پہلی پوزیشن پر شیاؤمی 15 ایس پرو 5 جی (نئی انٹری) آگیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر انفینکس جی ٹی 30 پرو فائیو جی (نئی انٹری) موجود ہے۔ سام سنگ کا گلیکسی ایس 25 ایچ تیسرے، سام سنگ گلیکسی اے 56 چوتھے، آنر 400 پرو فائیو جی پانچویں (نئی انٹری)، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چھٹے اور شیاؤمی ریڈمی ٹربو 4 پرو ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔شیاؤمی پوکو...
    اسلام آباد: ملک کے بڑے دریاؤں میں پانی کی آمد میں کمی ریکارڈ کی گئی،ترجمان واپڈا کےمطابق تربیلا منگلا اور چشمہ ریزروائر میں مجموعی طور پر چالیس لاکھ پانچ ہزار ایکڑ فٹ پانی موجود ہے۔ ترجمان واپڈا کےمطابق دریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ اٹھسٹھ ہزار سات سو کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے،گزشتہ روز کےمقابلےمیں آٹھ ہزارکیوسک کمی دیکھی گئی۔دریائے جہلم میں پانی کی آمد اکتالیس ہزار دو سو کیوسک رہی،جو دو ہزار ایک سو کیوسک کمی کے ساتھ ریکارڈ ہوئی۔چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ اٹھاسی ہزار آٹھ سو کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ دریائےچناب میں پانی کی آمد چھیالیس ہزار سات سو کیوسک ہےجو گزشتہ روز کےمقابلے سات سوکیوسک کم ہے۔دریائے کابل میں بھی پانی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے بڑے دریاؤں میں پانی کی آمد میں کمی ریکارڈ کی گئی،ترجمان واپڈا کےمطابق تربیلا منگلا اور چشمہ ریزروائر میں مجموعی طور پر چالیس لاکھ پانچ  ہزار ایکڑ فٹ پانی موجود ہے۔ نجی ٹی وی نیوزسما  نےترجمان واپڈا کے  حوالے سے بتایا کہ دریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ اٹھسٹھ ہزار سات سو کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے،گزشتہ روز کےمقابلےمیں آٹھ ہزارکیوسک کمی دیکھی گئی۔دریائے جہلم میں پانی کی آمد اکتالیس ہزار دو سو کیوسک رہی،جو دو ہزار ایک سو کیوسک کمی کے ساتھ ریکارڈ ہوئی۔چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ اٹھاسی ہزار آٹھ سو کیوسک ریکارڈ کی گئی۔دریائےچناب میں پانی کی آمد چھیالیس ہزار سات سو کیوسک ہےجو گزشتہ روز...
    —فائل فوٹو واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے۔ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد91 ہزار 800 اور اخراج 82 ہزار کیوسک ہے۔اسی طرح منگلا پر دریائےجہلم میں پانی کی آمد37 ہزار 300 اور اخراج 28 ہزار کیوسک ہے۔ دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی کیا صورتحال ہے؟واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 26 ہزار 200، اخراج 1 لاکھ 14 ہزار کیوسک ہے۔ہیڈ مرالہ پر چناب میں پانی کی آمد 20 ہزار 500، اخراج 5...
    بیجنگ (نیوزڈیسک)چین نے متنازعہ بھارتی سرحدی علاقے پر اپنی خودمختاری کا دعویٰ مضبوط کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیہاتوں، دریاؤں اور جھیلوں سمیت 30 مقامات کے نام تبدیل کر دیئے۔ چینی وزارت برائے شہری امور نے کہا کہ اس نے زنگنان کے، جسے بھارت اروناچل پردیش کہتا ہے، 30 مقامات کے جغرافیائی ناموں کو تبدیل کرتے ہوئے معیاری طور پر ہم آہنگ کردیا ہے۔ اس پیش رفت سے دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں مزید اضافہ ہوا ہے کیونکہ اس چینی اقدام سے اس کے خطہ اس پر، جسے وہ جنوبی تبت کہتا ہے، اپنے دعوے کو تقویت دی ہے۔ چین نے ایک بار پھر اروناچل پردیش بھارت کے زیرانتظام کچھ حصوں پر اپنے علاقائی دعووں کو دوبارہ ظاہر کر...
    بھارت کے پاس دریاؤں کا پانی روکنے کی کوئی سہولت موجود نہیں تو پاکستانی دریاؤں کاپانی کہاں گیا؟ ماہرین نے سوالات اٹھادیے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:بھارت چناب بیسن میں پکل دل (1,000 میگاواٹ)، کیرو (624 میگاواٹ)، کوار (540 میگاواٹ) سمیت دیگر منصوبے لگا رہا ہے جو 2027-28 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ ماہرین کہتے ہیں بھارتی اقدامات ’واٹر اسٹرائیک‘ ہیں جوسرجیکل سٹرائیک سے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ ماہرین کایہ بھی کہنا ہےکہ بھارت کے پاس دریاؤں کا پانی روکنے کی کوئی سہولت موجود نہیں ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ پاکستانی دریاؤں کاپانی آخرکہاں گیا؟ بھارت نے یہ پانی روک کرکہیں اسے اپنے کسانوں کے لیے استعمال کرنا تو شروع نہیں کردیا۔...
    کچھ عرصے پہلے سائنسدانوں نے یہ انکشاف کیا تھا کہ سیارہ زحل کے سب سے بڑے چاند ٹائٹن کی سطح پر دریا اور سمندر موجود ہیں۔ لائیو سائنس کی رپورٹ کے مطابق ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ٹائٹن کے دریاؤں میں ڈیلٹا نہیں ہے۔نظامِ شمسی میں زمین کے علاوہ ٹائٹن واحد ایسی جگہ ہے جس کی سطح پر مائع بہتا ہے۔محققین نے حال ہی میں سیارہ زحل کے سب سے بڑے چاند ٹائٹن پر ڈیلٹا کی تلاش کی لیکن اُنہیں وہاں کوئی ڈیلٹا نہیں ملا۔ اس تحقیق کے سربراہ سیم بیرچ نے کہا کہ ہم اس بات کو معمولی سمجھتے ہیں کہ اگر کہیں دریا موجود ہیں تو یقیناََ ڈیلٹا بھی موجود ہوگا لیکن اس حوالے سے...
    بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما اور سینئر سیاست دار ششی تھرور نے اعتراف کیا ہےکہ بھارت کے پاس نہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی دریاؤں کا رخ موڑنے کی۔ بھارتی سیاست دان ششی تھرور کا کہنا ہےکہ سندھ طاس معاہدہ منسوخ نہیں بلکہ معطل کیا گیا ہے، اس فیصلے سے معاملات زیادہ تبدیل نہیں ہوں گے، ہم کل یہ نہیں کہہ سکتے کہ پاکستان کو پانی نہیں ملےگا۔ ششی تھرور کا کہنا تھا کہ یہ پانی کہاں جائے گا؟ ہم بھارت کو تو نہیں ڈبو سکتے ، یہ معطلی بظاہر علامتی ہے۔ ششی تھرور نے کہا کہ پہلگام میں انٹیلی جنس ناکامی ہوئی ہے ، لیکن سوال یہ ہےکہ پہلے اس معاملے کی تحقیقات...
    محترم وزیر اعظم،یہ کسی سیاسی جماعت کا منشور نہیں، بلکہ ایک انسان کی پکار ہے۔یہ ایک قوم کی فریاد نہیں، بلکہ ان دریاؤں کے گواہ کی صدا ہے،جو پلوں پر یقین رکھتا ہے، دیواروں پر نہیں۔23 اپریل 2025 کو، ہندوستان نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا۔ایک ایسا معاہدہ جو جنگوں، بموں اور دہائیوں کی دشمنی کے باوجود قائم رہا۔پینسٹھ برس تک اس نے یہ ثابت کیا کہ دشمنی کے سائے میں بھی انسانیت زندہ رہ سکتی ہے، مگر اب ایک ہی فیصلے نے اس پل کو توڑ دیا۔آپ جانتے ہوں گے، وزیر اعظم صاحب، تاریخ میں کبھی کسی مہذب قوم نے دریا کو ہتھیار نہیں بنایا۔کسی جمہوریت نے، کسی آئین پسند ریاست نے، بغیر تحقیق، بغیر قانونی عمل اور...
    دریائے نیلم اور دریائے جہلم میں پانی معمول کے مطابق چل رہا ہے، دریائے نیلم آزاد کشمیر میں ٹاؤ بٹ پر بھی پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دریائے جہلم پر اڑی ون 480 میگا واٹ پراجیکٹ سے بھی پانی کا اخراج معمول کے مطابق ہے، اڑی ٹو 240 میگا واٹ پروجیکٹ سے پانی کا اخراج معمول کے مطابق جاری ہے۔پاکستان اور بھارت  کے درمیان دریاؤں کی تقسیم کا سندھ طاس معاہدہ کیا ہے؟ بھارت اور پاکستان کے نمائندوں کے درمیان برسوں کے مذاکرات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان عالمی بینک کی ثالثی میں (Indus Water Treaty ) سندھ طاس معاہدہ 19ستمبر 1960 کو عمل میں آیا تھا۔ پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)انڈیا اور پاکستان کے درمیان دریائوں کی تقسیم کا سندھ طاس معاہدہ کیا ہے ؟ ،بھارت اور پاکستان کے نمائندوں کے درمیان برسوں کے مذاکرات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان عالمی بینک کی ثالثی میں (Indus Water Treaty )سندھ طاس معاہدہ 19ستمبر 1960 کو عمل میں آیا تھا۔ اس وقت انڈیا کے وزیر اعظم جواہر لال نہرو اور پاکستان کے سربراہ مملکت جنرل ایوب خان نے کراچی میں اس معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ مغربی دریاؤں یعنی سندھ، جہلم اور چناب کو پاکستان ، مشرقی دریاؤں یعنی راوی، بیاس اور ستلج کا کنٹرول انڈیا کے ہاتھ میں دیا گیا ،دونوں ممالک نے دریاؤں کے حوالے سے اپنے مشترکہ مفادات کو تسلیم کرتے ہوئے...
۱