کچھ عرصے پہلے سائنسدانوں نے یہ انکشاف کیا تھا کہ سیارہ زحل کے سب سے بڑے چاند ٹائٹن کی سطح پر دریا اور سمندر موجود ہیں۔

لائیو سائنس کی رپورٹ کے مطابق ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ٹائٹن کے دریاؤں میں ڈیلٹا نہیں ہے۔نظامِ شمسی میں زمین کے علاوہ ٹائٹن واحد ایسی جگہ ہے جس کی سطح پر مائع بہتا ہے۔محققین نے حال ہی میں سیارہ زحل کے سب سے بڑے چاند ٹائٹن پر ڈیلٹا کی تلاش کی لیکن اُنہیں وہاں کوئی ڈیلٹا نہیں ملا۔

اس تحقیق کے سربراہ سیم بیرچ نے کہا کہ ہم اس بات کو معمولی سمجھتے ہیں کہ اگر کہیں دریا موجود ہیں تو یقیناََ ڈیلٹا بھی موجود ہوگا لیکن اس حوالے سے ٹائٹن بہت ہی عجیب ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ماہر ارضیات کے لیے مایوس کن بات ہے کیونکہ ڈیلٹا کو ٹائٹن کی تاریخ کا بہت سا حصّہ محفوظ رکھنا چاہیے۔مریخ کی گہرائی میں پانی کی موجودگی کے شواہد مل گئے

ڈیلٹا کیا ہوتا ہے؟
ڈیلٹا سمندر کے کنارے واقع ایک تکون جگہ کو کہتے ہیں جو دریا کے سمندر میں گرنے سے قبل دریا کی سست رفتار کی وجہ سے پھٹ کر کئی شاخوں میں تقسیم ہونے کے باعث بنتی ہے۔ڈیلٹا پر دریا چھوٹی چھوٹی شاخوں کی صورت میں بہتا ہوا سمندر میں جا گرتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ناسا کے کیسینی خلائی جہاز کو ٹائٹن کی سطح پر مائع میتھین کے دریاؤں اور سمندروں کی موجودگی کے شواہد ملے تھے۔تاہم، ابھی سائنسدانوں کو ٹائٹن کی ساحلی خصوصیات کو سمجھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ٹائٹن کی

پڑھیں:

پاکستان میں ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔وزارت مذہبی امور کے مطابق ذیقعدکا چاند دیکھنے کے  لیے اجلاس مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔نوٹیفکیشن کے مطابق  مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی متعدد شہادتیں موصول ہوئیں۔اس سلسلے میں مولانا عبدالخبیر آزاد نے ٹیلی فون کے ذریعے مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں چاند کی رویت کا باضابطہ اعلان کیا۔یکم ذیقعد کل بروز منگل 29 اپریل 2025 کو ہوگی۔

''جنرل عاصم منیر جب کیڈٹ تھے تو پاکٹ سائز قرآن پاک ٹوپی میں رکھ کر ٹریننگ کرتے تھے،، بھارتی میڈیا کا انکشاف

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پہلگام حملے میں ایف آئی آر درج ہونے اور پولیس کی موقع پر موجودگی میں وقت کا بڑا تضاد، اہم سوال اٹھ گئے
  • پہلگام فالس فلیگ آپریشن ،’’را‘‘کے خفیہ دستاویز ،،منصوبے سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات، تفصیلات سب نیوز پر
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
  • بھارت کے پاس پانی ذخیرہ کرنے نہ دریاؤں کا رخ موڑنےکی صلاحیت ہے، ششی تھرور
  • پاکستانی فوج کون کونسے سیکٹر میں جنگی مشقوں میں موجود، تفصیلات سب نیوز پر
  • یوکرین کے لوگ ٹرمپ کے امن منصوبے کے متعلق کیا سوچتے ہیں؟
  • چین نے چاند کی چٹانیں پاکستان سمیت کن 6 ممالک کے سائنسدانوں کو دیں؟
  • بیروزگار ہیں تومسئلہ نہیں! پاکستانیوں کو نوکری کی تلاش کیلئے ویزا دینے والے 7 ممالک سے متعلق جانیں تمام تفصیلات
  • پاکستان میں ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا