2025-09-18@02:04:23 GMT
تلاش کی گنتی: 258
«ایران اسرائیل کشیدگی»:

عالمی قوانین کی سنگین پامالی لمحہ فکریہ، گریٹر اسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے، امیر قطر
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر قطر کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی، قطر نے ثالث کے طور پر خطے میں امن کے لیے مخلصانہ کوششیں کیں، اسرائیل نے مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرتے ہوئے حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قیدیوں کی پرامن رہائی کے اسرائیل کے تمام دعوے جھوٹے ہیں، گریٹر اسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر قطر نے کہا کہ اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو دوحہ آمد پر خوش...
ریکیاوک (اسپورٹس ڈیسک) برطانیہ کے معروف ایکسٹریم ایتھلیٹ روس ایجلی نے دنیا کو حیران کر دینے والا کارنامہ انجام دیتے ہوئے آئس لینڈ کا تیر کر 1000 میل طویل سفر کامیابی سے مکمل کر لیا۔ 39 سالہ ایجلی نے یہ غیر معمولی مہم 17 مئی کو شروع کی اور 8 ستمبر کو ریکیاوک پہنچ کر اختتام کیا۔ چار ماہ پر مشتمل اس سفر میں انہیں منجمد پانی، بلند و بالا لہروں اور خطرناک سمندری حیات جیسے مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایجلی کے مطابق یہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا اور کٹھن چیلنج تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئس لینڈ نے انہیں اپنی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کو آزمانے کا شاندار موقع دیا اور یہ تجربہ...
راولپنڈی میں ڈینگی لاروا برآمد کرنے کی دھمکیاں دے کر شہریوں کو بلیک میل اور رشوت طلب کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے محکمہ ہیلتھ پنجاب کے سینٹری انسپکٹر عمران اصغر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ مجسٹریٹ سید علی جواد نقوی کی نگرانی میں کنٹونمنٹ بورڈ دفتر کے باہر چھاپہ مارا گیا جبکہ کارروائی کے دوران انسپکٹر کی جیب سے نشان زدہ 20 ہزار روپے برآمد ہوئے۔ ایف آئی آر کے مطابق انسپکٹر کلینک مالک عمران مغل سے ڈینگی لاروا برآمد کرنے اور مقدمہ درج کرانے کی دھمکیاں دے کر ڈیڑھ لاکھ روپے کا مطالبہ کرتا رہا۔ متاثرہ کلینک مالک نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست دی جس پر ٹریپ ریڈ کروایا گیا۔ اینٹی...
ماہرین نے ایک نیا مٹیریل تیار کیا ہے جو ایئر کنڈیشنر یا پنکھے کے بغیر بھی گھروں کو ٹھنڈا رکھ سکتا ہے۔ یہ ماحول دوست متبادل توانائی کی بچت کے ساتھ ساتھ گرمی سے نمٹنے میں مدد دے گا۔ یہ تحقیق چین کی Dalian University of Technology اور امریکہ کی Pennsylvania State University نے مشترکہ طور پر کی۔ مقصد یہ تھا کہ بڑھتی ہوئی گرمی اور توانائی کے بحران کے دوران گھروں کو سستا اور پائیدار طریقے سے ٹھنڈا رکھنے کا حل نکالا جائے۔ یہ نیا مٹیریل کیسے کام کرتا ہے؟ یہ Polymethyl Methacrylate (PMMA) پر مبنی ہے۔”Passive Radiative Cooling” کے اصول پر کام کرتا ہے۔ دن میں سورج کی تپش کو روکتا ہے۔ رات میں عمارت کی حرارت...
ماہرین نے ایک حیرت انگیز نیا مٹیریل تیار کیا ہے جو ایئر کنڈیشننگ یا پنکھے کے بغیر بھی گھروں کو ٹھنڈا رکھ سکتا ہے۔ یہ ایجاد نہ صرف توانائی کی بچت کرے گی بلکہ ماحول دوست متبادل بھی فراہم کرے گی۔ یہ تحقیق چین کی Dalian University of Technology اور امریکہ کی Pennsylvania State University کے ماہرین نے مشترکہ طور پر کی ہے۔ ان کا مقصد بڑھتی ہوئی گرمی کی لہر اور توانائی کے بحران کے دوران گھروں کو سستا اور پائیدار طریقے سے ٹھنڈا رکھنا تھا۔ یہ نیا مواد Polymethyl Methacrylate (PMMA) پر مبنی ہے۔ یہ مادہ "Passive Radiative Cooling" کے اصول پر کام کرتا ہے، یعنی یہ دن کے وقت سورج کی تپش کو روکنے اور رات کے...
انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان میں بڑے پیمانے پر شہری املاک اور زرعی زمینوں کی تباہی کو جنگی جرائم کے طور پر تحقیقات کے دائرے میں لایا جانا چاہیے۔ عالمی حقوق کی تنظیم نے اپنی تازہ رپورٹ ’نو ویئر ٹو ریٹرن: اسرائیل کی جنوبی لبنان میں وسیع تباہی‘ میں دستاویز کیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے دھماکہ خیز مواد اور بلڈوزرز کے ذریعے گھروں، مساجد، قبرستانوں، سڑکوں، پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو ملیا میٹ کر دیا۔ یہ تباہی 24 میونسپلٹیز میں کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں اسرائیل غزہ میں بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، ایمنسٹی...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست 2025ء ) یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کیخلاف نیشنل سائبر کرائم ایجنسی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم پر غیر قانونی آن لائن جوا کھیلنے والی ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام ہے، ٹک ٹاکر ڈکی بھائی کو سوشل میڈیا پر جوئے کی ترغیب دینے اور فحش مواد پھیلانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا، ڈکی بھائی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے عوام کو گمراہ کرتا رہا، ٹک ٹاکر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جوئے کی ایپلی کیشن سمیت فحش مواد اپ لوڈ کیا تھا، جس کی وجہ سے ڈکی بھائی کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن...
ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز نے 21 ہزار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ گرفتاریاں 13 جون کو اسرائیلی حملے کے بعد شروع ہونے والی ملک گیر سیکیورٹی کارروائیوں کے دوران کی گئیں۔ ایرانی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 41 فیصد گرفتاریاں عوام کی فراہم کردہ اطلاعات کی بنیاد پر عمل میں آئیں۔ گرفتار افراد میں 2,000 سے زائد غیر قانونی مہاجرین بھی شامل ہیں۔ 261 افراد کو جاسوسی کے شبے میں حراست میں لیا گیا۔ 172 افراد کو بغیر اجازت ویڈیو بنانے پر گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ایران ماضی میں بھی اسرائیلی خفیہ...
کچھ عرصہ پہلے میرا دفتر شارع فیصل پر تھا اور رہائش ملیر میں، لیکن اب دفتر ڈیفنس فیز 8 منتقل ہوچکا ہے، اور میرا روزانہ کا راستہ کورنگی انڈسٹریل ایریا سے ہو کر گزرتا ہے۔ یہ وہ طویل، مصروف اور اہم سڑک ہے جو قیوم آباد، جام صادق پل سے شروع ہوتی ہے اور داؤد چورنگی تک جاتی ہے۔ کراچی کا کورنگی انڈسٹریل ایریا ایک اہم صنعتی زون ہے جہاں ہزاروں فیکٹریاں اور کارخانے قائم ہیں۔ روزانہ لاکھوں افراد اسی علاقے کا رخ کرتے ہیں، چاہے ملازمت کےلیے ہوں یا کاروباری مقاصد کے تحت۔ لیکن اس صنعتی ترقی کے سائے میں ایک ایسا بحران پنپ رہا ہے جسے مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، اور وہ ہے ٹریفک کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 جولائی 2025ء) غزہ میں بھوک کا بحران شدت اختیار کر رہا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایک ہفتے کے لیے امداد میں اضافے کا فیصلہ جان لیوا غذائی قلت کو روکنے کے لیے ناکافی ہے۔فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) نے بتایا ہے کہ مزید بڑی تعداد میں بچے بھوک کی شدت سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ ادارے نے امید ظاہر کی ہے کہ اسے اردن اور مصر میں موجود خوراک، ادویات اور صحت و صفائی کا سامان لے کر موجود ہزاروں ٹرک غزہ میں لانے کی اجازت مل جائے گی جنہیں اسرائیل نے کئی ماہ...
پیرس: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل کی جانب سے ایران کی ایوین جیل پر کئے گئے فضائی حملے کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے اس کی فوری بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ فضائی حملہ گزشتہ ماہ ہونے والی 12 روزہ جنگ کے دوران کیا گیا تھا، جس کی اسرائیل نے بھی تصدیق کی ہے۔ ایرانی حکام کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق اس حملے میں 79 افراد جاں بحق ہوئے۔ ایمنسٹی کے مطابق، یہ حملہ نہ صرف سیاسی قیدیوں کو رکھنے والی جیل پر کیا گیا بلکہ انتظامی عمارت کے کئی حصے بھی تباہ ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں انتظامی عملہ، سیکیورٹی گارڈز، قیدی، ملاقات کو آئے ہوئے رشتہ دار اور قریب...

ایم کیو ایم پاکستان کا نمائش چورنگی پر عزاداران حسینؑ کیلئے سبیلِ امام حسینؑ اور طبی امدادی کیمپ کا انعقاد
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ میدانِ کربلا میں خانوادہ رسولؐ نے نہ صرف حق کے لیے قربانی دی بلکہ یہ پیغام بھی دیا کہ کٹھن ترین حالات میں بھی نماز کو ترک نہیں کیا جا سکتا، یوم عاشور ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اگر نیت خالص اور موقف برحق ہو تو اقلیت میں ہونے کے باوجود ظالم کے سامنے سر جھکانے کے بجائے حق کا علم بلند کیا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئر مرکزی رہنما سید امین الحق و دیگر مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ یوم عاشور کے موقع پر کراچی کے مرکزی جلوس عزا میں شرکت کی، جہاں انہوں نے علمائے کرام...
پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا سربراہ تبدیل WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد بھارت نے اپنی خفیہ ایجنسی ‘‘را‘‘ میں تبدیلی کرتے ہوئے راوی سنہا کی مدت ختم ہونے پر نیا سربراہ منتخب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق راوی سنہا کو ’’را‘‘ کے سربراہ کے طور پر توسیع نہیں دی گئی جبکہ پراگ جین کو بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا۔ ’’را‘‘ کی قیادت میں تبدیلی کو حکومت کی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے اور مودی حکومت ’’را‘‘ کی تبدیلی کے ذریعے اپنی سیاسی پوزیشن محفوظ رکھنا چاہتی ہے۔ پراگ جین کا ماضی پاکستان...
عالمی سطح پر جاری اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی میں روس نے ایک غیر متوقع مگر اہم کردار ادا کیا ہے، جس کے اثرات وسطی ایشیا کے سیکیورٹی منظرنامے پر بھی پڑ رہے ہیں، حالیہ دورہ ترکمانستان کے دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کی۔ اشک آباد کے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز میں طلبا سے خطاب کے دوران ان کا مرکزی نکتہ ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی محاذ آرائی تھی۔ ترکمانستان، جو ایران کے ساتھ 1100 کلومیٹر سے زائد سرحد رکھتا ہے اور جس کا دارالحکومت اس سرحد سے چند میل کے فاصلے پر واقع ہے، اس کشیدگی سے براہ راست متاثر ہو سکتا ہے، وسیع پیمانے پر جنگ کے...
امیر جماعت اسلامی نے پاکستان، ایران، ترکیہ، افغانستان، بنگلا دیش اور وسطی ایشیائی ریاستوں پر مشتمل ایک نئے دفاعی بلاک کے قیام کی تجویز بھی دی اور کہا کہ موجودہ عالمی حالات اس کا تقاضا کر رہے ہیں۔انہوں نے غزہ کے عوام کی جرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت ہے کہ جنگ بندی کے لیے عالمی طاقتیں اپنا عملی کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران نے اپنی طاقت منوائی ہے، خطے میں نیا دفاعی بلاک بنانے کی ضرورت ہے۔ منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے ایران کی اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو جراتمندانہ قرار دیا اور...
ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ بندی کے نتیجے میں اسرائیل ایک ممکنہ اقتصادی زوال سے بال بال بچ گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ جنگ طول پکڑتی، تو صرف 2 ماہ میں اسرائیل کو غزہ میں ہونے والی 2 سالہ اقتصادی لاگت کے برابر خسارہ برداشت کرنا پڑتا۔ یہ بھی پڑھیں:ایران اسرائیل جنگ کا دوبارہ امکان نہیں، تہران سے اگلے ہفتے معاہدہ ہو سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ثالثی میں طے پانے والی جنگ بندی نے بحران کے دھانے پر کھڑے اسرائیل کو وقتی ریلیف فراہم کیا، حالانکہ ملک کی وفاقی حکومت ایک ایسے مالی بوجھ سے دوچار تھی جو کسی بڑے معاشی مندی کا پیش خیمہ بن سکتا تھا۔ اس جنگ کے باعث شہری زندگی بری...
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آج وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر ٹیلیفونک گفتگو کی۔ رابطے میں وزیر خارجہ روبیو نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار بنانے یا حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ دونوں رہنماؤں نے اسرائیل اور ایران کے درمیان دیرپا امن قائم کرنے اور علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسرائیل...
ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی خوش آئند ہے جبکہ پاکستان نے بھرپور طور پر ایران کی حمایت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا,اجلاس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعرات 26 جون ، 2025 کابینہ اجلاس میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے کشیدگی کے دوران اور بعد میں زبردست کردار پر قرارداد کی منظوری بھی دی گئی, وفاقی کابینہ نے ایران...
شرق اوسط میں جنگی کشیدگی اس تیزی سے پھیلی ہے کہ درست راستے کا تعین کرنا آسان نہیں رہا۔ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد امریکی صدر نے سیز فائر کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ایران کے جانب سے امریکی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد حیران کن انداز میں سامنے آیا۔ آئندہ حالات کا اندازہ لگانا بے حد دشوار ہے۔ تاہم اس بحران کے دوران پاکستان کے تعمیری اور متوازن کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ ایران سے اظہارِ یکجہتی، اسرائیلی جارحیت کی مذمت، اور فیلڈ مارشل کی صدر ٹرمپ سے سفارتی ملاقات کا مجموعی تاثر یہ ابھر رہا ہے کہ پاکستان نے بالغ نظری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ ایران اور اسرائیل جنگ...
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شرکاء نے ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی پر اظہار اطمینان کیا۔ وفاقی کابینہ نے اسرائیل ایران کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے پر فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے اسرائیل ایران کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شرکاء نے ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی پر اظہار اطمینان کیا۔ دوران اجلاس وزیر خزانہ نے فنانس بل پر شرکاء کو بریفنگ دی، اراکین کو بجٹ بل ترامیم سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں...
ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ دنوں میں پیدا ہونے والی شدید کشیدگی، جو مختصر جنگ اور اب ایک نازک جنگ بندی پر منتج ہوئی ہے، عالمی توانائی کی منڈی کو ہلا کر رکھ چکی ہے۔ اگرچہ امریکا کی ثالثی سے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے، لیکن صورتحال تاحال غیر یقینی اور نازک ہے۔’ دی ماسکو ٹائمز‘ کے مطابق اس کشیدہ صورتحال میں ایک ملک ایسا ہے جسے اس بحران سے غیر متوقع مگر براہِ راست معاشی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے، اور وہ ہے: روس۔ اس صورت حال کا پس منظر کیا ہے؟ جون 2025 کے وسط میں ایران اور اسرائیل کے درمیان سرحد پار فوجی حملے، ڈرون حملوں اور میزائلوں کا تبادلہ ہوا۔ 12 روزہ جنگ...
پاکستان نے ایران اور اسرائیل کے د رمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکراتی عمل کی حمایت کرتے ہیں، مذاکرات اور سفارتکاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، اسرائیل نے جوہری مذاکرات سبوتاژ کئے۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر غیر قانونی حملے کئے، ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہئے جس سے کشیدگی بڑھے، تنازع کے پرامن حل کیلئے کئی اجلاس کئے گئے، پاکستان نے موجودہ صورتحال پر واضح پوزیشن لی ہے۔ پاکستانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت نے کشیدگی کے خاتمے کیلئے کئی ممالک سے رابطے کئے، آئی اے...
ویب ڈیسک:پاکستان نے ایران اور اسرائیل کے د رمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکراتی عمل کی حمایت کرتے ہیں، مذاکرات اور سفارتکاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، اسرائیل نے جوہری مذاکرات سبوتاژ کئے۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر غیر قانونی حملے کئے، ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہئے جس سے کشیدگی بڑھے، تنازع کے پرامن حل کیلئے کئی اجلاس کئے گئے، پاکستان نے موجودہ صورتحال پر واضح پوزیشن لی ہے۔ صدر مملکت کا 11 بھارتی پراکسی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پاکستانی مندوب...
سیکورٹی کونسل میں اپنے ایک خطاب سے واسیلی نبنزیا کا کہنا تھا کہ NPT کا رکن ملک نہ ہونے کی وجہ سے اسرائیل کی اس اجلاس میں شرکت باعث تعجب ہے۔ اسرائیل کیوں سلامتی کونسل میں موجود ہے؟۔ اسلام ٹائمز۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں اقوام متحدہ میں روسی نمائندے "واسیلی نبنزیا" نے کہا کہ NPT معاہدے کے تحت اسلامی جمہوریہ ایران کو یورینیم کی افزودگی کا مکمل حق حاصل ہے۔ ایران کا یہ جائز و قانونی حق ہے کہ وہ کسی بھی دراندازی کا موثر جواب دے۔ انہوں نے ایران کی جوہری تنصیبات کے خلاف اسرائیل کے حملوں کو، اقوام متحدہ کے منشور اور NPT معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی۔ انہوں نے سلامتی...
امریکی صدر نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو بچا لیا تھا، انہوں نے حملے کیلئے ایران پہنچنے والے اسرائیلی جنگی جہازوں کو واپس کرایا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو فون کیا اور سختی سے جنگی جہازوں کو واپس بلوانے کا کہا۔ اسلام ٹائمز۔ کیا ایران اسرائیل جنگ بندی خطرات سے دوچار ہوگئی؟ ایرانی ایئر ڈیفنس نے شمالی شہر رشت میں اسرائیلی ڈرون کو مار گرا دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق تبریز میں ڈرون حملوں کے خلاف ایران کا ایئر ڈیفنس سسٹم فعال کر دیا گیا ہے۔ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو بچا لیا تھا، انہوں نے حملے کے لیے ایران پہنچنے والے اسرائیلی جنگی...
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور ایران دونوں نے اس جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے جس کا انہوں نے چند گھنٹے قبل ہی اعلان کیا تھی، بالخصوص اسرائیل سمیت دونوں ممالک پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور ایران، دونوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیل پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے معاہدے پر رضامندی ظاہر کرنے کے فوراً بعد بمباری شروع کر دی، اسرائیل اپنے پائلٹس کو واپس بلائے، ایران پر بمباری کی گئی تو یہ جنگ بندی کی سنگین خلاف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور ایران، دونوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیل پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے معاہدے پر رضامندی ظاہر کرنے کے فوراً بعد بمباری شروع کر دی، اسرائیل اپنے پائلٹس کو واپس بلائے، ایران پر بمباری کی گئی تو یہ جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی ہوگی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران دونوں نے اس جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے جس کا انہوں نے چند گھنٹے قبل ہی اعلان کیا تھی، بالخصوص اسرائیل سمیت دونوں ممالک پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔نیٹو سربراہی اجلاس کے لیے...
ریاض: سعودی عرب نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ سعودی عرب خطے میں کشیدگی ختم کرکے فریقین کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کو سراہا ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کو امید ہے کہ آنے والے دنوں میں تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں گے۔ طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی سے گریز کریں گے اور یہ معاہدہ خطے میں امن و استحکام کی بحالی میں مددگار ثابت ہوگا تاکہ مسلسل کشیدگی کے خطرات سے بچا جا سکے۔...
اگرچہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان ہو چکا ہے، مگر ایران نے ابھی تک اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی ہے۔ تہران میں قائم ’سنٹر فار مڈل ایسٹ اسٹریٹجک اسٹڈیز‘ سے وابستہ تحقیق کار عباس اصلانی کے مطابق ایران محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہے کیونکہ اسرائیل کا ماضی میں غزہ اور لبنان میں جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزی کا ریکارڈ اچھا نہیں رہا۔ اصلانی نے معروف عرب ٹی وی چینل ’الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’ یہی وجہ ہے کہ تہران محتاط ہے، اور اب تک کسی اعلیٰ عہدیدار نے جنگ بندی کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ اگر وقت کے ساتھ خلاف ورزی نہ ہوئی تو ایران جنگ بندی پر کاربند...
قطر میں ایرانی حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی نائب صدر نے امیر قطر کے ساتھ اسرائیل ایران جنگ بندی کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امیر قطر کو بتایا کہ اسرائیل نے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی ہے اور ایران کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے کے لیے قطر سے مدد کی درخواست کی۔ قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے ایرانی حکام کے ساتھ گفتگو میں انہیں امریکی جنگ بندی کی تجویز پر متفق کر لیا ۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام لوگوں کو مبارک ہو! اسرائیل اور ایران کے درمیان مکمل جنگ بندی پر اتفاق...
ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی نے مشرقِ وسطیٰ کو ایک نئی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔ امریکا اور ایران کے درمیان تلخ بیانات، حملے اور جوابی کارروائیوں نے صورت حال کو مزید خطرناک بنا دیا۔ قطر میں امریکی اڈے پر ایرانی میزائل حملے سے لے کر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اچانک جنگ بندی کے اعلان تک، 48 گھنٹوں میں رونما ہونے والے ان واقعات نے عالمی سیاست اور سیکیورٹی کو لرزا کر رکھ دیا۔ ذیل میں ان اہم واقعات کی ایک جامع ٹائم لائن پیش کی جا رہی ہے: 13 جون 2025 اسرائیل نے ایران میں ’رائزنگ لائن‘ آپریشن کے تحت جوہری تنصیبات اور کمانڈ مراکز کو نشانہ بنایا۔ کشیدگی کا باضابطہ...
TEHRAN/ TEL AVIV: ایران اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ جنگ بندی معاہدے سے کچھ دیر قبل دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر حملوں کا تبادلہ کیا، جس سے خطے میں کشیدگی ایک بار پھر عروج پر پہنچ گئی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنگ بندی سے کچھ لمحے پہلے ایران کی جانب سے متعدد میزائل فائر کیے گئے جن کی شناخت اسرائیلی ڈیفنس سسٹم نے کر لی ہے۔ میزائل حملوں کے دوران تل ابیب سمیت کئی اسرائیلی شہروں میں سائرن بجنے کی آوازیں سنی گئیں، جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، صیہونی حکام نے شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نوبل انعام کے لیے نامزدگی کا نوبل کمیٹی کوخط لکھنا انتہائی شرمناک ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ وہی صدر ٹرمپ نہیں جو اسرائیل کو غزہ پر مستقل وحشیانہ بمباری کے لیے نہ صرف اسلحہ، بارود و بم فراہم کر رہا ہے بلکہ ناجائز صہیونی ریاست کے توسیعی منصوبہ یعنی گریٹر اسرائیل کے قیام کے حوالے سے اس کی مکمل معاونت بھی کر رہا ہے۔ پھر یہ کہ اِس سنگ دل انسان نے اسرائیل کے لبنان اور شام پر حملوں میں مکمل معاونت کی اور 22 جون کی صبح برادر ملک ایران کی...
امریکا نے ایران کی نیو کلیئر سائٹس پر بمباری کی ہے۔ اس بمباری کے بعد ایران نے اسرائیل پر بلاسٹک میزائیل چلائے ہیں۔امریکا کی بمباری کے بعد امریکا کا موقف ہے کہ اس نے ایران کا نیوکلیئر پروگرام مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ اس لیے اسے مزید ایران پر حملوں کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کا کام ختم ہو گیا ہے۔ تاہم اسرائیل نے ایران پر بمباری جاری رکھی ہوئی ہے اور جواب میں ایران بھی اسرائیل پر میزائل حملے کر رہا ہے۔ اس لیے امریکی کے حملوں کے بعد بھی سیز فائر کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا۔ یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ اگر امریکی حملے کامیاب رہے ہیں اور ایران کا نیوکلیئر پروگرام تباہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شمالی کوریا نے ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور اسرائیل کی مسلسل جنگی کارروائیوں اور علاقائی توسیع پسندی کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔قطری نشریاتی ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ حملے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں، اور انہوں نے کشیدگی کا ذمہ دار اسرائیل کی مسلسل جنگی کارروائیوں اور علاقائی توسیع کو ٹھہرایا، جنہیں مغرب کی جانب سے قبولیت اور حوصلہ افزائی حاصل ہے۔ترجمان نے کہا کہ شمالی کوریا امریکا کے ایران پر حملے کی سختی سے مذمت کرتا ہے، جس نے ایک خودمختار ریاست کی...
ایران کی جانب سے قطر میں امریکی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد پاکستان کی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر قطر، بحرین، کویت اور دبئی کے لیے اپنی تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کردی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ فیصلہ خلیجی ممالک میں پیدا ہونے والی جنگی صورت حال کے باعث کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مسافروں کی سلامتی اولین ترجیح ہے، اور حالات معمول پر آنے کے بعد فضائی آپریشن دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کچھ دیر قبل ایران نے قطر اور عراق میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کیے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایران...
ایران، اسرائیل کشیدگی، وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کے جائزے کیلئے کمیٹی قائم کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایران ، اسرائیل جنگ کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کے جائزے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جبکہ وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم اس کمیٹی میں وہ خود، چیئرمین اوگرا، سیکریٹری پیٹرولیم اور دیگر اعلی افسران شامل ہیں۔وزیر مملکت علی پرویز نے بتایا کہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم ذخائر کا جائزہ لیتی ہے اور ضروری ہدایات جاری کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج بھی ایک جائزہ اجلاس ہوا جس میں طے کیا گیا کہ...
بجٹ اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں مراد علی شاہ نے عالمی طاقتوں کے دوہرے معیار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ امریکہ بھی اس جنگ میں کود پڑا ہے حالانکہ وہ غیر جانبداری کا دعوی کرتا ہے، پاکستان نے بروقت اسرائیلی حملے کی مذمت کی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی امریکی اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر سنگین ظلم اور ایران پر حملے کی مذمت کرتا ہوں، عالمی طاقتوں کا دوہرا معیار ہے، امریکہ بھی اس جنگ میں کود پڑا ہے حالانکہ وہ غیر جانبداری کا دعوی کرتا ہے، بھارت یا تو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے اثرات بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر نمایاں طور پر مرتب ہونے لگے ہیں،خام تیل کی قیمتیں پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل منڈلانے اور ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کے خدشات کے بعد عالمی سطح پر توانائی کے بحران کی تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، بین الاقوامی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 2.49 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 78.93 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت بھی 2.56 ڈالر بڑھ کر 75.73 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہی ہے۔...
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا ،اسٹاک مارکیٹ 3.21 فیصد گرگئی، ایک ہی دن میں مارکیٹ اپنی 4 حدیں گنوا بیٹھی۔ ایران، امریکا اسرائیل جنگ کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا،مارکیٹ ایک دن میں1لاکھ 20 ، 19، 18اور17ہزارپوائنٹس کی4 حدیں گنوابیٹھی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلندی پر، تمام ریکارڈ توڑ دیے کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈانڈیکس3 ہزار 855 پوائنٹس گرکرایک لاکھ 16 ہزار 167 پوائنٹس پربند ہوئی، گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 20 ہزار 23 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ ’تیل کی قیمت بڑھنے کا خطرہ مارکیٹ پر منڈلا رہا ہے‘ اسٹاک ایکسچینج ایکسپرٹ جبران احمد کا کہنا ہے...
مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی سطح پر اقتصادی بے یقینی پیدا کر دی ہے، جس کے اثرات پاکستان کی معیشت اور صارفین پر بھی مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ کشیدگی شدت اختیار کرتی ہے، تو پیٹرول، ایل پی جی، خوردنی اشیا، اور بنیادی ضروریات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ممکن ہے۔ معاشی تجزیہ کار عابد سلہری کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی سے قبل ہی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری تھا، اور صرف 2 ہفتوں میں قیمت 10 ڈالر فی بیرل بڑھ چکی ہے۔ عابد سلہری نے کہا کہ اگر ابنائے ہرمز بند ہو گئی تو دنیا کی 30 فیصد تیل...
ایران اور اسرائیل کے درمیان مسلح کشیدگی دسویں روز میں داخل ہو چکی ہے۔ امریکا نے براہِ راست تنازع میں شامل ہوتے ہوئے ایران کی تین جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، اس اقدام کے بعد صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے۔ دوسری جانب روس نے اس حملے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے، جب کہ چین کی جانب سے بھی تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں یہ سوال اب شدت اختیار کر گیا ہے کہ کیا روس اور چین بھی اس تنازع میں براہِ راست مداخلت کر سکتے ہیں؟ اور کیا جنگی صورتحال مزید سنگین ہوتی جائے گی؟ یہ بھی پڑھیں ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا فیصلہ، دنیا پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے؟...
وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کو قومی سلامتی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس طلب کر لیا۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کا اجلاس کل 12 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنا حالیہ دورہ امریکہ پر شرکاء کو اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایران اسرائیل امریکہ تنازع پر تفصیلی مشاورت ہو گی جبکہ ایران کی سفارتی حمایت اور دیگر اہم امور پر بڑے فیصلوں کا امکان ہے۔ اجلاس میں ملکی داخلی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، نائب وزیراعظم اور...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون 2025ء ) پاکستان کا ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ حملوں سے خطے میں خطرناک حد تک کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے جس کے خطے اور دنیا پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے، ان حملوں کو اسرائیل کے پے در پے حملوں کا تسلسل سمجھتے ہیں، ہمیں خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے پر گہری تشویش ہے۔ اس حوالے سے اپنے بیان میں ترجمان نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ٹرمپ کو اس کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اقدام نے نہ صرف امریکا بلکہ عالمی سطح پر تاثر بدل دیا ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اسرائیلی افواج کی مدد سے طاقت کا مظاہرہ کیا جبکہ اتنی بڑی پیمانے پر کارروائی تاریخ میں مثال بن گئی ہے۔ شدت اور سفارتی کشیدگی میں اضافہ امریکا کی طرف سے ایٹمی تنصیبات پر حملے نے علاقائی و عالمی سطح پر شدید کشیدگی پیدا کر دی ہے۔ ایران نے ان حملوں کو جارحیت قرار دیا، جبکہ واشنگٹن اور تل ابیب نے اسے ایٹمی خطرہ کا خاتمہ قرار دے کر حق بجانب ٹھہرایا۔ یہ واقعہ مستقبل قریب میں ایران–امریکہ اور اسرائیل...
ایران سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد کچھ عرصہ ایرانی یونیوسٹی میں تدریسی فرائض انجام دینے والے قائداعظم یونیورسٹی کے پروفیسر قندیل عباس نے ایران اسرائیل کشیدگی کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں انقلاب کے حامی اور مخالف لوگوں کی کمی نہیں۔ ایرانی لیڈر شپ نے کبھی لگژری زندگی نہیں گزاری، وہ مشکلات کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں ایران، اسرائیل جنگ میں پاکستان کا کیا کردار ہونا چاہیے؟ وی نیوز ایکسکلوسیو میں اینکر پرسن عمار مسعود سے گفتگو کرتے ہوئے قندیل عباس نے کہاکہ ایران میں امام خمینی کے چاہنے والوں میں امریکا اور اسرائیل کی مخالفت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے، اس کی ایک وجہ امام خمینی کا وہ قول تھا جس...

نائب وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی ترک صدرسے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ ترک صدر سے استنبول میں ملاقات ہوئی۔ ترک ایوان صدر کے مطابق ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور ایران اسرائیل جنگ پر تبادلہ خیال اور کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی دورے کے بعد ترکیہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔ترک ایوان صدر کے مطابق یہ ملاقات اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے 51 ویں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے دوران ہوئی۔ ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال، ایران – اسرائیل...
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبروں پر وضاحت جاری کردی۔ اوگرا ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں موجودہ طلب کو پورا کرنے کیلیے پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ اوگرا نے احتیاطاً آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 20 دن کے لازمی ذخائر برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ذخائر سے متعلق تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اپنے لائسنس کی شرائط پر عمل کریں۔ ترجمان اوگرا نے کہا کہ قومی توانائی تحفظ کے لیے اوگرا کا مؤثر نگرانی کا عمل جاری ہے، مستقبل کی ضروریات اور مارکیٹ صورتحال کے پیشِ نظر اقدامات کیے گئے ہیں۔ ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے کہا کہ اوگرا قومی...
اسلام ٹائمز: ایران کے میزائلوں نے ایک اور بڑا کام کیا ہے۔ رپورٹس آ رہی ہیں کہ "اسرائیل کی جانب سے ایرانی نیوکلیئر سائنسدانوں کے قتل کے بعد، ایران نے بدلہ لینے کے لیے وہ راستہ چنا جس نے اسرائیل کو ہلا کر رکھ دیا۔ ایران نے اسرائیل کے سب سے اہم سائنسی تحقیقی ادارے (وائزر مین انسٹیٹیوٹ) پر ہائپر سونک میزائلوں سے حملہ کیا، جس سے ادارہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ اس ادارے میں 2500ء سے زائد ماہرینِ طبیعیات، AI، کوانٹم کمپیوٹنگ، بایو ٹیکنالوجی اور دفاعی تحقیق پر کام کر رہے تھے۔ یہ ادارہ دنیا بھر میں ریسرچ آؤٹ پٹ میں چھٹے نمبر پر تھا اور اسرائیلی فضائیہ، جوہری منصوبوں، اور NASA و امریکی یونیورسٹیوں سے اشتراک میں...
اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ شپنگ کمپنیز حکام کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کے خدشے کے باعث تیل کے جہازوں کے کرایوں میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔حکام کے مطابق خلیج فارس سے 9 لاکھ ڈالر میں آنے والے تیل کے جہاز کا کرایہ 11 سے 12 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گیا ہے۔ ایران اسرائیل جنگ: حکومت کا 14 کروڑ لیٹرز پیٹرول فوری منگوانےکا حکمایران و اسرائیل جنگ کے تناظر میں ملک میں تیل کے ذخیرے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے 14 کروڑ لیٹرز پیٹرول فوری منگوانے کا حکم دے دیا۔ شپنگ کمپنیز حکام کے مطابق انشورنس کور 15 ہزار ڈالرز سے...
مشرقی وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری مسلح تنازع کے دوران حکومت نے ملک میں پیٹرول کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔ وفاقی حکومت کی طرف سے ایران اسرائیل کشیدگی کے دوران سپلائی چین میں ممکنہ خلل سے نمٹنے کے لیے 14 کروڑ لیٹر پیٹرول منگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 9 فیصد سے زائد اضافہ اس کے علاوہ اوگرا نے آئیل کمپنیوں کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے کم از کم 20 دن کے لیے پیٹرول ذخیرہ کریں۔ اس کے علاوہ پی ایس او نے...
ایران اور اسرائیل کے درمیان مسلح کشیدگی 9ویں روز میں داخل ہوگئی ہے اور تاحال اس تنازع کے ختم ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے۔ 13 جون کو شروع ہونے والی اس لڑائی میں اسرائیل نے جیٹ طیاروں کے ذریعے ایران کے اندر اہداف کو نشانہ بنایا جبکہ ایرانی نے اسرائیل کے خلاف میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا۔ یہ بھی پڑھیے: ایران اسرائیل تنازع عالمی تباہی کے دہانے پر ہے، سیکریٹری اقوام متحدہ اسرائیلی حملوں میں ایران کے فوجی کمانڈر، جوہری سائنسدان اور بڑی تعداد میں سویلینز کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ دوسری طرف اسرائیل میں بھی شہریوں کی اموات ہوئی ہیں تاہم کسی اہم عسکری شخصیت کو نشانہ نہیں بنایا جاسکا ہے۔ ایران کی وزارت صحت...
اسلام ٹائمز: غاصب صیہونی گینگ کا بھرم ایران نے توڑ دیا ہے اور براہ راست میزائلوں سے غاصب صیہونی حکومت کے دل پر وار کیا ہے۔ اسی طرح امریکی حکومت کے لئے مشکل پیدا کردی ہے کہ اگر امریکی فوج اس جنگ میں ایران کے خلاف کوئی کاروائی کرتی ہے تو پھر خطے میں موجود لگ بھگ پچاس ہزار امریکی فوجی ایران کے میزائلوں کی بے رحمی کا سامنا کریں گے۔ خلاصہ یہ ہے کہ جنگ پر ایران کا مکمل کنٹرول ہے اور امریکہ سمیت غاصب صیہونی گینگ اسرائیل کھوکھلے دعوے کر رہے ہیں جو کہ زیادہ دیر تک نہیں چلیں گے۔ اب چاہے اس جنگ میں امریکہ براہ راست کود جائے یا نہ کودے ہر دو صورتوں میں غاصب...
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا کہ اسرائیل نے نطنز میں ایران کی جوہری تنصیب میں بجلی گھر کو نشانہ بنایا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں رافیل گروسی نے کہا کہ اس سے کیمیائی اور تابکاری آلودگی کے امکانات ہیں، اصفہان کی جوہری تنصیبات میں تابکاری کی سطح بڑھنے کی اطلاع نہیں ملی۔ رافیل گروسی نے کہا سفارت کاری کے ذریعے ایران اسرائیل کشیدگی کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کی ضمانت ملنی چاہیے، ایران کے پاس یورنیم کا ذخیرہ حفاظتی اقدامات کے تحت ہے، آئی اے ای اے کو جوہری تنصیبات کے معائنے کے لیے رسائی...
ایران نے صیہونی ریاست پر میزائلوں کے حملے جاری رکھے۔ ایران نے پڑوسی خلیجی ممالک کو خبردارکیا ہے کہ امریکا کو حملے کے لیے اپنے زمین دینے پر وہ نشانہ بن سکتے ہیں جب کہ روس نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا ملوث ہوا تو یہ انتہائی خطرناک اقدام ہوگا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں 2024 کے دوران تنازعات میں 48 ہزار سے افراد ہلاک ہوئے، جن میں اکثریت عام شہریوں کی تھی،2023 اور 2024 علاقوں میں اکیس ہزار خواتین اور سولہ ہزار بچے مارے گئے جن میں اسی فی صد بچوں کی اموات اور ستر فی صد خواتین کی اموات صرف غزہ میں ریکارڈ...
جام صادق فلائی اوور کورنگی انڈسٹریل ایریا پرترقیاتی کام تاخیر کا شکار ہے
جنیوا میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی برطانیہ، فرانس، جرمنی اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے ہونے والے مذاکرات کو ایران میں سراہا گیا۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے "ایرنا" کے مطابق اسرائیل کے ساتھ جنگ کے آٓغاز کے بعد پہلی بار یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات جنیوا میں ہوئے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ جنیوا میں ہونے والے مذاکرات احترام اور سنجیدگی" پر مبنی تھے۔ ایرانی میڈیا کا کہنا تھا کہ یہ مذاکرات تقریباً ساڑھے تین گھنٹے جاری رہے، جن میں ایران کے جوہری پروگرام پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ عراقچی نے مذاکرات کے دوران تمام فریقین کے مؤقف کو سنا اور سنجیدہ تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی میڈیا کے بقول اگر یہ عمل اسی طرح جاری رہا تو کچھ نکات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے خوشگوار ماحول میں خطے کی حالیہ صورتحال، عالمی امن، دو طرفہ تعلقات اور تجارتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری اور خطے میں امن کے لیے جاری کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کو ایران سے قریبی تعلقات کے تناظر میں موجودہ بحران میں “امن کے مؤثر کردار” کا حامل ملک قرار دیا۔وزیراعظم آفس سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہےکہ شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، جس کے ایران کے ساتھ مضبوط سفارتی و تاریخی تعلقات...

ایران-اسرائیل کشیدگی پر سلامتی کونسل کا اجلاس، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا تنازع پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور
ایران-اسرائیل کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس شروع ہوچکا ہے جس میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنازع کے بجائے امن کو موقع دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تنازع اگر مزید بڑھا تو پھر کسی کے کنٹرول میں نہیں رہے گا، آج سلامتی کونسل سے امن کا واضح پیغام جانا چاہیے۔ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار نہیں بنا رہا تاہم اس معاملے میں اعتماد کا فقدان ہے جو سفارت کاری کے ذریعے ختم کیا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایران نے اسرائیل پر 25 میزائل داغ دیے، حیفا، بیرشیبا اور یروشلم میں زوردار دھماکے، 17 افراد زخمی سیکریٹری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پر اہم ہنگامی اجلاس شروع ہو گیا، جس کا آغاز سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فوری جنگ بندی کے مطالبے سے کیا۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق، سیکریٹری جنرل گوتریس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران کئی بار اس بات کی یقین دہانی کرا چکا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ حالیہ کشیدگی کے دوران ایران میں ایٹمی تنصیبات، عوامی مقامات اور طبی مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جو کہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔انتونیو گوتریس نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازعے کا حل...
ایران کے اسرائیل پر حملے کے باعث 8 ہزار سے زائد اسرائیلی بےگھر ہوگئے۔ اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارونوت کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جوابی حملوں کے نتیجے میں 8 ہزار سے زائد اسرائیلی شہری بےگھر ہو چکے ہیں۔ یہ معلومات اسرائیلی پراپرٹی ٹیکس کمپنسیشن فنڈ کے اعداد و شمار پر مبنی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 30 ہزار سے زائد درخواستیں اب تک عمارتوں اور گاڑیوں کو ہونے والے نقصان کے ازالے کےلیے جمع کروائی جا چکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی حملوں سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔ Post Views: 2
ایران اسرائیل جنگ مزید بڑھی تو کسی کے قابو میں نہیں رہے گی،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز جنیوا(آئی پی ایس )اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایران اسرائیل کشیدگی پر اہم ہنگامی اجلاس شروع ہوگیا جس کا افتتاح سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فوی جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ ایران بارہا جوہری ہتھیار نہ بنانے کی یقین دہانی کروا چکا ہے۔ امن کو راستہ دینے کا وقت ہے۔سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے خبردار کیا کہ ایران اسرائیل کشیدگی کو بڑھاوا دیا گیا تو پھر یہ جنگ کسی کے قابو میں نہیں رہے گی۔اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر اس تصادم نے مزید شدت اختیار کی تو اس کے سنگین نتائج یورپ کو بھی بھگتنے پڑیں گے۔ اردگان نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کی آگ بھڑکنے کی صورت میں یہ آگ صرف خطے تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اس کے شعلے یورپ تک پہنچیں گے اور یورپی ممالک کو اس کا بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپ کو چاہیے کہ وہ اس کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے اور اسرائیل پر دباؤ ڈالے تاکہ جنگ کا...
سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے پاکستان کے قومی ہیرو سر عبدالستار ایدھی کی متاثر کن زندگی پر مبنی فلم بنا رہی ہے۔ شرجیل میمن نے یہ انکشاف پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا جس میں انہوں نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہت اچھے لوگ موجود ہیں جن پر ہم فلمیں بنا سکتے ہیں اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ ہم فلمیں بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی زندگی ختم ہونے کے بعد ہم دفن کر کے ان کو بھول گئے۔ یہ فلم بنائیں گے تو بعد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب:ایران کی جانب سے کیے گئے حالیہ جوابی حملوں کے بعد اسرائیل میں بےگھر ہونے والے شہریوں کی تعداد آٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔اسرائیلی روزنامہ یدیعوت آحارونوت کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں میں انفرا اسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا ہے، جس کے سبب ہزاروں شہریوں کو اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونا پڑا۔حکام کے مطابق متاثرہ افراد نے اب تک 30 ہزار سے زائد درخواستیں حکومت کو جمع کروائی ہیں، جن میں گھروں، اپارٹمنٹس، دکانوں اور گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جنوبی اسرائیل اور تل ابیب کے نواحی علاقوں میں سب...
روس کی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ایران کے خلاف کسی قسم کی فوجی مداخلت سے گریز کرے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری فضائی جنگ شدت اختیار کر چکی ہے اور امریکا کے اس تنازعے میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ایران کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا، روسی صدر پیوٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ہفتے ایک بیان میں مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی افواج کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کے امکان کا عندیہ دیا،...
ایران اسرائیل کشیدگی: امریکا کا جنگ میں فوری شامل نہ ہونے کا اشارہ، ٹرمپ دو ہفتوں میں فیصلہ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو ہفتوں میں اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازع میں براہ راست کارروائی کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مستقبل قریب میں ایران سے مذاکرات کے امکانات کے حقائق کی بنیاد پر کارروائی کے حوالے سے دو ہفتوں کے اندر میں اپنا فیصلہ کروں گا۔ ترجمان نے بتایا کہ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ایران کے ساتھ سفارتی حل نکالا جائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آخری قسط ایران نے شام میں اپنے قیام اور جنگی طاقت کے باوجود شام اور لبنان کے علاقوں پر اسرائیل کی طرف سے بار بار حملوں کے سامنے خاموشی اختیار کیے رکھی۔ ایران اس وقت بھی خاموش رہا جب اسرائیل نے ماضی قریب میں ایران کی پراکسی حزب اللہ پر انتہائی جارحانہ حملے کیے اور اس کی طاقت کو مکمل طور پر برباد کرکے رکھ دیا۔ ستمبر 2024 میں اسرائیل نے بیروت میں حزب اللہ کے مرکزی ہیڈکواٹر پر لڑاکا طیاروں کی مدد سے 80 سے زائد بم گرائے، ہیڈکواٹر اس کے اردگرد کی عمارتوں کو تباہ، سیکڑوں افراد کو ہلاک اور زخمی، حزب اللہ کے سینئر کمانڈروں بشمول حسن نصراللہ کو مار دیا لیکن ایران سخت بیانات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی دشمنی ایک بار پھر ایسی شدت کے ساتھ بھڑک اٹھی ہے کہ پورا مشرق وسطیٰ جنگ کے دہانے پر کھڑا دکھائی دیتا ہے۔ جو تصادم کبھی صرف نظریاتی اور سرد جنگ کی شکل رکھتا تھا، وہ اب براہ راست، مسلح اور شدت آمیز تصادم میں بدل چکا ہے۔ ڈرونز سرحدیں عبور کر رہے ہیں، پراکسی ملیشیائیں میزائل داغ رہی ہیں، اور سیاسی بیانات میں شدید تندی آ چکی ہے۔ اب سوال یہ نہیں رہا کہ جنگ ہوگی یا نہیں، بلکہ یہ ہے کہ کب اور کہاں یہ مکمل آگ کی صورت اختیار کرے گی۔ پاکستان کے لیے، جو مذہب، سیاست، اور سفارت کے کئی دھاگوں سے اس تنازع سے جڑا ہوا...
مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر چینی صدر شی جن پنگ نے خطے میں امن کے قیام کے لیے اہم تجاویز پیش کر دی ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق صدر شی جن پنگ نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے شہریوں کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر شی جن پنگ نے زور دیا ہے کہ مذاکرات اور مکالمہ ہی آگے بڑھنے کا بنیادی راستہ ہے جبکہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے امن کی کوششیں ناگزیر ہیں۔ اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو بھی ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران پر...
ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ دنوں میں براہِ راست خفیہ مذاکرات ہوئے ہیں، جو اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران غیر معمولی سفارتی پیشرفت سمجھی جا رہی ہے۔ رائٹرز کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکا کے مشرقِ وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے درمیان یہ گفتگو ٹیلیفون پر ہوئی، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورت حال، ایران کے جوہری پروگرام اور اسرائیل کی طرف سے جاری بمباری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا رابطے کیوں اہم ہیں؟ رائٹرز کے مطابق جب ایران اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست فوجی جھڑپوں اور میزائل حملوں نے پورے مشرقِ وسطیٰ کو ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع میں امریکہ کی براہ راست مداخلت دنیا کو ایک اور عالمی جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کسی ایٹمی ہتھیار کے خطرے کے پیش نظر نہیں، بلکہ اصل ہدف ایک اسلامی حکومت کا خاتمہ ہے، امریکہ کی قیادت دنیا کو یک طرفہ فیصلوں کے ذریعے غلام بنانے پر تُلی ہوئی ہے، لیکن صدر ٹرمپ کی خود ساختہ بادشاہی زیادہ دیر نہیں چلے گی۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ مسلم دنیا کو اس نازک گھڑی میں...
راولپنڈی (نیوزڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس اور اوول آفس میں ظہرانے پر ملاقات ہوئی جس میں کئی موضوعات پر اہم گفتگو ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکا کی طرف سے ملاقات میں صدر ٹرمپ کے ساتھ سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو اور خصوصی نمائندہ برائے مشرق وسطیٰ سٹیو ویٹکوف بھی موجود تھے جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر نے بھی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدر ٹرمپ کے ساتھ فیلڈ مارشل کی ایران اسرائیل تنازع پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے ایران اسرائیل تنازع کے پر امن حل کی اہمیت پر زور دیا۔فیلڈ...
ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر حکومت نے پاک ایران سرحد پر آمد و رفت تا حکمِ ثانی معطل کر دی تھی۔ حکومتی حکم کے مطابق سرحدی بندش کے سبب گوادر، کیچ، پنجگور اور تفتان سمیت دیگر سرحدی علاقوں میں پیدل آمد و رفت سمیت تجارتی سرگرمیاں بھی معطل کر دی گئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کے کاروبار کا کتنا انحصار ایرانی اشیاء پر ہے؟ تاہم ڈپٹی کمشنر پنجگور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاک ایران سرحد پر دو پوسٹس، جیک اور چیدگی، کو کھول دیا گیا ہے۔ ادھر پاک ایران سرحد کی بندش کے باعث سرحدی علاقوں میں ایندھن کی شدید کمی اور غذائی قلت پیدا ہونے لگی ہے۔ وی نیوز سے...
میں نے زندگی کے کئی منظر دیکھے۔ عراق کی بربادی، افغانستان کی خاک، شام کا خوں رنگ پانی، برما اور ہندوستان میں خون کی ہولی اور لیبیا کی بکھری ہوئی ریاستیں۔ مگر ایک چیز ہر جگہ مشترک دیکھی …! مسلمان کا لاشہ، مسلمان کی آہ اور مسلمان کی تنہائی، اور آج جب ایران نے اسرائیل کے قلب پر خیبر شکن ضرب لگائی تو مجھے لگا شائد اب وہ وقت آ گیا ہے جب امت کی رگوں میں دوڑتے مردہ خون میں حرارت پیدا ہو گی۔ مگر ایسا کچھ نہ ہوا۔ نہ او آئی سی جاگی، نہ اسلامی فوجی اتحاد حرکت میں آیا اور نہ وہ امت جسے کبھی محمد بن قاسم اور طارق بن زیاد کی اولاد کہا جاتا تھا۔او...
اسرائیل پر ایران کے تازہ تباہ کن حملے نے اسرائیلی قیادت کے اوسان خطا کر دیے۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل ایران تصادم: نیتن یاہو کی ڈوبتی سیاست کو کنارہ مل گیا اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن نے ایران کے تباہ کن حملے پر اپنے شدید ردعمل میں ایران کو سخت نتائج کی خبر دی ہے۔ הבוקר, רודני הטרור של איראן שיגרו טילים לעבר בית החולים סורוקה בבאר שבע ולעבר אוכלוסייה אזרחית במרכז הארץ. נגבה את מלוא המחיר מהרודנים בטהרן. — Benjamin Netanyahu – בנימין נתניהו (@netanyahu) June 19, 2025 اسرائیلی وزیر اعظم نے ایکس پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آج صبح ایران کے آمرانہ حکمرانوں نے بیئر شیوا اسپتال کے سوروکا اسپتال اور ملک کے وسطی علاقے...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے معاملے پر جمعہ کو ہنگامی اجلاس منعقد کرے گی۔ اجلاس نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے (14:00 GMT) ہوگا۔ اجلاس کی درخواست ایران نے دی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ موجودہ صورتِ حال “انتہائی خطرناک حد تک بگڑ چکی ہے اور اس میں امریکا کے براہِ راست ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں”۔ ایران کی جانب سے اس ہنگامی اجلاس کی درخواست کو روس، چین، پاکستان اور الجزائر کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ایران کی کارروائیاں دفاعی نوعیت کی تھیں اور امریکا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کے لیے فوری سفارتی بات چیت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین کی جانب سے شہری آبادیوں پر حملے تشویشناک ہیں۔ادارے کی نائب ہائی کمشنر نادا النشیف نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس جنگ میں ایران کے کم از کم 200 اور اسرائیل کے 24 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین پر لازم ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کا مکمل احترام کرتے ہوئے شہریوں اور شہری تنصیبات کا...
سٹی 42 : ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستانیوں کی ایران سے واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، آج مزید 500 سے زائد پاکستانی شہری تفتان بارڈر پہنچے جن میں زائرین، مزدور، تاجر اور سٹوڈنٹس شامل ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق، ایرانی علاقوں میں حالات کشیدہ ہونے کے بعد بڑی تعداد میں پاکستانی شہری اپنی حفاظت کے پیش نظر واپسی اختیار کر رہے ہیں۔ ایران سے زائرین کی تفتان بارڈر آمد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور آج مزید 250 پاکستانیوں کو تفتان بارڈر سے ان کے گھروں کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ ریپ کے مجرم کو 25 سال قید کی سزا انتظامیہ کی جانب سے بارڈر پر تمام ضروری سہولیات...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ‘میک امریکا گریٹ آگین (ماگا) تحریک’ اس وقت اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی میں امریکا کی ممکنہ مداخلت پر تقسیم ہو چکی ہے، جن میں سے کچھ امریکا کی عدم مداخلت کے حق میں ہیں اور کچھ زیادہ جارحانہ موقف اپنانا رہے ہیں۔ ایک طرف سابق ٹرمپ اسٹریٹجی کونسلر اسٹیو بانون اور ٹکر کارلسن جیسے مؤثر شخصیات امریکی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے خبردار کر رہے ہیں کہ مداخلت ٹرمپ کے ‘امریکا فرسٹ’ کے اصولوں کے خلاف جائے گی اور عراق جنگ جیسی سابقہ خارجہ پالیسی کی غلطیوں کو دہرا سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا کا میکسیکو کے ساتھ نئے محصولات کے نفاذ کی ڈیڈلائن میں ایک ماہ کی توسیع کا...
لاہور(نیوز ڈیسک) ایران اسرائیل جنگ کے پیش نظر ملک میں ایل پی جی کے سنگین بحران کا خدشہ ہے، جس سے گھریلوسلنڈرکی قیمت 6 ہزار روپے سے تجاوز کرسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث ایل پی جی کے سنگین بحران کا خدشہ ظاہر کردیا۔ چیئرمین ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ملک میں ایل پی جی شارٹ فال شروع ہونے کا خدشہ ہے، جس سے گھریلوسلنڈرکی قیمت6 ہزار روپے سے تجاوز کر سکتی ہے۔ عرفان کھوکھر نے کہا کہ فی کلو ایل پی جی 500 روپے تک پہنچ سکتی ہے اور کمرشل سلنڈر23 ہزار روپے تک جا سکتا ہے۔ ان کا مزید بتانا تھا کہ یومیہ کھپت 6 ہزارمیٹرک ٹن...
ایران نے اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے دوران ایک اور اسرائیلی ایف 35 جنگی طیارہ تبریز کے قریب مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں ایرانی میزائلوں کو روکنے والے دفاعی میزائل ختم ہونے کے قریب، اسرائیلی پریشان ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی فضائی دفاعی نظام نے تبریز کے فضائی حدود میں پرواز کرتے ہوئے ایک اسرائیلی اسٹیلتھ جنگی طیارے کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور تباہ کردیا۔ اب حالیہ جنگ کے دوران ایران کی جانب سے مار گرائے گئے ایف 35 طیاروں کی مجموعی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ ایران پہلے ہی 4 اسرائیلی ایف 35 طیارے مار گرانے کا اعلان کرچکا ہے، جس کے بعد ان دعوؤں کے اثرات امریکی جنگی طیارہ ساز کمپنی...
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنائی نے اسرائیل کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد صیہونی حکومت کو ایک مضبوط اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں آیت اللہ خامنائی نے واضح کیا کہ ’ایران صیہونی حکومت کے ساتھ کسی قسم کی نرمی کا رویہ اختیار نہیں کرے گا‘۔ We must give a strong response to the terrorist Zionist regime. We will show the Zionists no mercy. — Khamenei.ir (@khamenei_ir) June 17, 2025 ان کا کہنا تھا ’ہمیں دہشت گرد صیہونی حکومت کو ایک مضبوط جواب دینا ہوگا۔ ہم صیہونیوں پر کوئی رحم نہیں کریں گے‘۔ آیت اللہ علی خامنائی یہ بیان...
اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ منگل کے روز برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، اور ایک بیرل کی قیمت 76.45 ڈالر تک جا پہنچی۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا جنگ میں شریک ہوا تو ایران و اتحادیوں کا جواب کیسا ہوگا؟ یہ اضافہ اُس وقت سے ہو رہا ہے جب گزشتہ ہفتے اسرائیل نے ایران پر میزائل حملے شروع کیے۔ رشیا ٹوڈے کے مطابق اس اضافے کی ایک بڑی وجہ امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وہ بیانات بتائے جا رہے ہیں جو انہوں نے ’ٹروتھ سوشل‘ پر دیے۔ ان میں انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ...
ایران کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائی سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز آستانہ: چینی صدر شی جن پھنگ سے آستانہ میں دوسرے چین۔وسطی ایشیا سربراہی اجلاس کے دوران ازبک صدر شوکت میرزی یوئیف نے ملاقات کی۔اس موقع پر منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائی سے مشرق وسطیٰ میں یکدم کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور چین کو اس پر گہری تشویش ہے۔ ہم کسی بھی ایسے عمل کی مخالفت کرتے ہیں جو دوسرے ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرتا ہو۔ فوجی کارروائی مسائل کے حل کا راستہ نہیں ہے اور...
پاکستان کو اس وقت متحد ہونا چاہیے، احتجاجی تحریک عالمی حالات کی وجہ سے مؤخر کی، اسرائیل کے بارے میںہمارا کیا مؤقف ہے یہ ساری دنیا جانتی ہے، پیٹرن انچیف اس وقت ہم 17 سیٹوں والے، فارم 47 کے حکمرانوں صدر، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کے اسرائیل کے حوالے سے بیان کا انتظار کررہے ہیں، ہمشیرہ کی ملاقات کے بعد گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے ایران اسرائیل صورتحال کے پیش نظر احتجاجی تحریک 2 ہفتوں کیلئے مؤخر کردی۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے بتایا کہ ملاقات کے دوران جب عمران خان کو بیرون ملک احتجاج کے بارے میں بتایا تو وہ ہنس پڑے، تاہم...
ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے،جی 7 ممالک امریکی صدرٹرمپکا جی مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار ، اسرائیل ایران کشیدگی کم کرنے کی اپیل کینیڈا میں ہونے والی سمٹ میں جی 7 ممالک نے اسرائیل کی حمایت کردی اور ایران پر عدم استحکام کا الزام لگا دیا۔جی 7 مشترکہ بیان میں مشرق وسطیٰ میں وسیع پیمانے پر کشیدگی میں کمی، ایران کے بحران کے حل اور غزہ میں بھی جنگ بندی پر زور دیاگیا ہے۔امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور کینیڈا پر مشتمل جی 7 گروپ کے مشترکہ بیان میں شہریوں کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔جی 7 ممالک نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہمیشہ سے واضح...
ذرائع کے مطابق تفتان بارڈر بند ہونے کے بعد تفتان بازار بھی جزوی طور پر بند ہو چکا ہے جبکہ ایران سے آنے والے سستے ایرانی پٹرول کی فراہمی رکنے سے شہر میں پٹرول کی قلت سامنے آ رہی ہے، بارڈر کی بندش سے مقامی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان اور ایران کے درمیان تفتان بارڈر کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا جس کے باعث سرحدی علاقے تفتان میں غذائی اور ایندھن کی قلت کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق بارڈر بند ہونے کے بعد تفتان بازار بھی جزوی طور پر بند ہو چکا ہے جبکہ ایران سے آنے والے سستے ایرانی...