Daily Mumtaz:
2025-06-20@20:02:31 GMT
ایران اسرائیل کشیدگی: 8 ہزار سے زائد اسرائیلی بےگھر ہوگئے، اسرائیلی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
ایران کے اسرائیل پر حملے کے باعث 8 ہزار سے زائد اسرائیلی بےگھر ہوگئے۔
اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارونوت کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جوابی حملوں کے نتیجے میں 8 ہزار سے زائد اسرائیلی شہری بےگھر ہو چکے ہیں۔
یہ معلومات اسرائیلی پراپرٹی ٹیکس کمپنسیشن فنڈ کے اعداد و شمار پر مبنی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 30 ہزار سے زائد درخواستیں اب تک عمارتوں اور گاڑیوں کو ہونے والے نقصان کے ازالے کےلیے جمع کروائی جا چکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی حملوں سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایران سے اب تک تین ہزار سے زائد پاکستانیوں کو نکالا جا چکا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) پاکستان نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے کے خطے کے امن پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔(جاری ہے)
ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کے انخلاء کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ ایران سے اب تک تین ہزار سے زائد پاکستانیوں کو نکالا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہریوں جن میں طلباء بھی شامل ہیں کو تفتان کی سرحدی کراسنگ کے علاوہ اشک آباد، باکو اور بغداد کے راستے وطن واپس پہنچایا گیا ہے۔ ترجمان نے اس حوالے سے تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے علاوہ زاہدان اور مشہد میں پاکستانی قونصل خانوں کے ساتھ ساتھ ایرانی حکومت کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کا برادر، دوست اور پڑوسی ملک ہے اور دونوں ممالک گہرے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔