ایران اسرائیل جنگ مزید بڑھی تو کسی کے قابو میں نہیں رہے گی؛ سربراہ اقوام متحدہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پر اہم ہنگامی اجلاس شروع ہو گیا، جس کا آغاز سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فوری جنگ بندی کے مطالبے سے کیا۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق، سیکریٹری جنرل گوتریس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران کئی بار اس بات کی یقین دہانی کرا چکا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ حالیہ کشیدگی کے دوران ایران میں ایٹمی تنصیبات، عوامی مقامات اور طبی مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جو کہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
انتونیو گوتریس نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازعے کا حل صرف سفارتی ذرائع سے ممکن ہے۔ انہوں نے ایران اور یورپی ممالک کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ اجلاس سے بھی امن اور تحمل کا پیغام جانا چاہیے۔
سیکریٹری جنرل نے خبردار کیا کہ اگر کشیدگی کو مزید ہوا دی گئی تو یہ جنگ بے قابو ہو جائے گی، جس کا انجام خطرناک اور تباہ کن ہو سکتا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان انسانی جانوں کا ضیاع جاری ہے، جسے فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ دونوں فریقین فوری جنگ بندی پر رضامند ہوں، کیونکہ یہی وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے درمیان ایران اور انہوں نے
پڑھیں:
شفاف اور فوری تحقیقات کیلیے ایف آئی اے و نادرا کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق
لاہور:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور اور نادرا لاہور ریجن کے درمیان تحقیقات کے عمل کو مزید شفاف اور تیز تر بنانے کے لیے معلومات اور ڈیٹا کے تبادلے پر اتفاق کرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور اور نادرا لاہور ریجن کے اعلیٰ حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مقدمات اور انکوائریز پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور تحقیقاتی عمل میں تیزی لانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
ملاقات میں ڈیٹا شیئرنگ اور تکنیکی معاونت کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا جب کہ نادرا کے نمائندگان نے اپنی مشکلات اور ان کے حل سے متعلق تجاویز بھی پیش کیں۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور نے نادرا حکام کو مکمل ادارہ جاتی تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مشترکہ اقدامات سے تحقیقات مزید مؤثر اور شفاف ہوں گی۔