سندھ حکومت کا عبدالستار ایدھی کی زندگی پر مبنی فلم بنانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے پاکستان کے قومی ہیرو سر عبدالستار ایدھی کی متاثر کن زندگی پر مبنی فلم بنا رہی ہے۔
شرجیل میمن نے یہ انکشاف پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا جس میں انہوں نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہت اچھے لوگ موجود ہیں جن پر ہم فلمیں بنا سکتے ہیں اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ ہم فلمیں بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی زندگی ختم ہونے کے بعد ہم دفن کر کے ان کو بھول گئے۔ یہ فلم بنائیں گے تو بعد میں آنے والی نسل کو پتہ چلے گا کہ ایدھی صاحب نے کیا کچھ کیا تھا۔ ہمیں لوگوں کو اپنے ہیروز کے بارے میں بتانا ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت فلم سازی کی حوصلہ افزائی کے لیے گذشتہ سال ہی کام شروع کر چکی ہے تاکہ وہ پوری دنیا میں پاکستان کے قومی بیانئے کو فروغ دیں۔
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے بھارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف 100 سے زائد پروپیگنڈا فلمیں بنانے جا رہا ہے جن میں وہ دکھائیں گے کہ وہ جیتے ہیں مگر حقیقت میں بھارت جنگ نہیں جیت سکا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت شرجیل میمن عبد الستار ایدھی فلم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت شرجیل میمن عبد الستار ایدھی فلم شرجیل میمن کہا کہ
پڑھیں:
کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر، نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ امید ہے ڈبل ڈیکر اور نئی ای وی بسیں آئندہ ہفتے تک کراچی پہنچ جائیں گی۔شرجیل میمن نے کہا کہ دسمبر تک ای وی ٹیکسی شروع کرنا اور مزید 500 بسیں لاناچاہتے ہیں۔صوبائی وزیر شرجیل میمن نے ٹرانسپورٹ حکام کو نئے بس روٹس کیلئے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ یلو لائن بی آر ٹی جلد مکمل کرنا چاہتی ہے۔