2025-11-02@23:23:40 GMT
تلاش کی گنتی: 1295
«ایرانی حملوں»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
—فائل فوٹو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کا فضائی معیار آج انتہائی مضرِ صحت ریکارڈ ہوا ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے، جہاں آلودگی 236 پرٹیکیولیٹ میٹر تک پہنچ گئی۔واضح رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹر آلودگی مضر، 201 سے 300 پرٹیکیولیٹ میٹر انتہائی مضر، جبکہ 301 پرٹیکیولیٹ میٹر سے زائد خطرناک آلودگی ہے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کا فضائی معیار آج انتہائی مضرِ صحت ریکارڈ ہوا ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے، جہاں آلودگی 236 پرٹیکیولیٹ میٹر تک پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹر آلودگی مضر، 201 سے 300 پرٹیکیولیٹ میٹر انتہائی مضر، جبکہ 301 پرٹیکیولیٹ میٹر سے زائد خطرناک آلودگی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مچھر کالونی سے سندھ ریپبلکن آرمی (ایس آر اے) کے دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں کی گئی، جس کے نتیجے میں گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت سرمد علی رضا اور غنی اللہ عرف غنی امان چانڈیو کے ناموں سے ہوئی۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دونوں ملزمان ایس آر اے کے انتہائی مطلوب گروہ سے تعلق رکھتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے...
ملزمان تاجروں کی رہائش گاہ اور دفاتر پر ہوائی فائرنگ میں بھی ملوث ہیں، گرفتار ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ نے خواجہ اجمیر نگری سے تین انتہائی مطلوب بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو و سی آئی اے امجد احمد شیخ کے مطابق ملزمان کا تعلق بھتہ خور بہادر پی ایم ٹی گروہ سے نکلا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ اور گولیاں برآمد کی ہیں۔ ایس آئی یو نے خفیہ اطلاع پر خواجہ اجمیر نگری کے علاقے میں چھاپہ مارا تو بھتہ خور ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے کامیاب حکمت عملی سے تینوں...
کراچی: اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ نے خواجہ اجمیر نگری سے تین انتہائی مطلوب بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو و سی آئی اے امجد احمد شیخ کے مطابق ملزمان کا تعلق بھتہ خور بہادر پی ایم ٹی گروہ سے نکلا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ اور گولیاں برآمد کی ہیں۔ ایس آئی یو نے خفیہ اطلاع پر خواجہ اجمیر نگری کے علاقے میں چھاپہ ماراتو بھتہ خور ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی۔ پولیس نے کامیاب حکمت عملی سے تینوں مسلح ملزمان کو گرفتار کیا جن کی شناخت اویس، شاہد اور ابوبکر کے ناموں سے ہوئی۔ ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان سے اہم انکشافات...
پشاور کے علاقہ میراکچھوڑی مہرگل کلے میں پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے گینگ کے چاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ہلاک ملزمان 2003 سے پولیس کی وردی میں وارداتیں کرتے تھے، ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کے گھر سے کروڑوں روپے اور زیورات بھی لوٹے تھے۔ ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد بنگش نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے چاروں ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی ہے، ہلاک 3 ڈاکوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ڈاکو پشاور، راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگر اضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب...
سٹی42:باغوں کا شہر لاہور فضائی آلودگی کے شدید نرغے میں آ گیا ہے جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں گوجرانوالہ نے پہلے نمبر کا مقام حاصل کر لیا ہے ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 521ریکارڈ کی گئی ہے۔ باغوں کے شہر لاہور میں سانس لینا دشوار ہوگیا، شہر کی فضا زہریلی اور ایئر کوالٹی انڈیکس 398 ریکارڈ کیا گیا جبکہ کئی علاقوں میں آلودگی کی شرح 1000 سے بھی تجاوز کر گئی۔ سول سیکرٹریٹ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 1018، ساندہ روڈ پر 997، راوی روڈ پر 820 جبکہ جی سی یونیورسٹی کے اطراف 686 ریکارڈ ہوئی۔ ڈی ایچ اے فیز 8 میں آلودگی کی سطح 598، اقبال ٹاؤن 563، سید مراتب علی روڈ 561 اور صدر کے...
اسلام آباد: بھارت دارالحکومت نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا ایئر کوالٹی انڈکس 256 ریکارڈ کیا گیا۔آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور بھی دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔ لاہور کا علامہ اقبال ٹاؤن شہر کا آلودہ ترین علاقہ قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ بھارت میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی کے باعث فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی تھی۔ جو اب بھی برقرار ہے۔بھارت میں دیوالی کی تقریبات کے اثرات سرحد پار پاکستان میں بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔ جس کے باعث لاہور سمیت پاکستان کے مشرقی شہروں کی فضا میں آلودگی نمایاں طور پر بڑھ رہی ہے
ایس ایس پی نصیر آباد غلام سرور بھیو نے بتایا کہ نوتال کے قریب ریلوے ٹریک پر نامعلوم مسلح افراد نے ٹرین پر 4 راکٹ داغ دیئے۔ جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد نے راکٹ سے حملہ کیا ہے۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ٹرین کو بحفاظت جیکب آباد پہنچا دیا گیا۔ سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) نصیر آباد غلام سرور بھیو نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ ضلع نصیرآباد میں نوتال کے قریب ریلوے ٹریک پر نامعلوم مسلح افراد نے ٹرین پر 4 راکٹ داغ دیئے۔ پولیس کے مطابق حملہ جعفر ایکسپریس پر کیا گیا،...
کراچی: ایرن نے پاکستان کو تیسرے ایشین یوتھ گیمز کے مینز والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں 0-3 سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا جبکہ پاکستان کو سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔ موصولہ اطلاعاٹ کے مطابق بحرین میں جاری گیمز کے والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایران کی مضبوط ٹیم نے پاکستان کو 0-3 سے قابو کرلیا، ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی قومی ٹیم ایران کے خلاف اچھا کھیل پیش کرنے کے باجود ناکام رہی۔ ایران نے پہلا سیٹ 21-25 سے جیتنے کے بعد دوسرے سیٹ میں سخت جدوجہد کے بعد 23-25 سے کامیابی پائی اور تیسرا سیٹ بھی اسی اسکورسے جیت کرٹائیٹل پر قبضہ جمالیا، سیمی فائنل میں پاکستان نے انڈونیشیا...
خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران سوڈان کے شہر الفاشر میں جاری مسلح درگیریوں، عوامی املاک کی تباہی اور بے گناہ افراد کے قتل کی سخت مذمت کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ترجمانِ وزارتِ خارجہ نے سوڈان کے شمالی دارفور کے مرکزی شہر الفاشر میں مسلح جھڑپوں، بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور بے گناہ شہریوں کے قتلِ عام پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات کی سخت مذمت کی ہے۔ خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران سوڈان کے شہر الفاشر میں جاری مسلح درگیریوں، عوامی املاک کی تباہی اور بے گناہ افراد کے قتل کی سخت مذمت...
غزہ میں غاصب صیہونی رژیم کے جنگی جرائم کے ایک نئے دور کے آغاز پر انتہاء پسند امریکی صدر نے نہ صرف قابض اسرائیلی رژیم کی مذمت نہیں کی بلکہ فلسطینی مزاحمت ہی کو مزید دھمکیاں دی ہیں اسلام ٹائمز۔ "اسرائیلیوں نے (حماس کا) جواب دیا ہے اور جب ایسا ہوتا ہے تو انہیں جواب دینے کا حق ہے.." یہ الفاظ غزہ کے خلاف قابض اسرائیلی رژیم کے وحشیانہ حملوں کے دوبارہ آغاز پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تازہ ردعمل ہیں۔ ترک خبررساں ایجنسی ایناڈولو کے مطابق، امریکی صدر نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کو "کسی بھی طرح سے" خطرے میں نہیں ڈالا جائے گا.. حتی باوجود اس کے کہ غزہ کی پوری پٹی میں مختلف علاقوں پر قابض اسرائیلی رژیم کے نئے...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں میونسپل ٹیکس کی وصولی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار نے انکشاف کیا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) شہریوں سے بجلی کے بلوں کے ذریعے ٹیکس کی مد میں اب تک 2 ارب 64 کروڑ روپے وصول کر چکی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت ٹیکس کی وصولی صرف سرکاری ادارے کر سکتے ہیں، جبکہ کسی تیسرے فریق کو ریونیو اکٹھا کرنے کا اختیار نہیں دیا جا سکتا۔ ان کے مطابق کے ایم سی کی جانب سے بجلی کے بلوں میں میونسپل یوٹیلیٹی چارجز (MUCT) کا نفاذ سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2013 کی واضح خلاف ورزی ہے۔ وکیل نے مزید بتایا کہ...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں ایم آر آئی کرایا، جس کے نتائج کو انہوں نے بے حد شاندار قرار دیا، یہ پہلا موقع ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سال اپنے دوسرے طبی معائنے کی وجہ خود بیان کی ہے، اس اعلان نے ان کی صحت سے متعلق نئے سوالات بھی کھڑے کر دیے ہیں۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہاہاں میں نے ایم آر آئی کرایا، سب کچھ بہترین تھا، رپورٹ مکمل طور پر شفاف ہے، ڈاکٹرز نے کہا کہ میری عمر کے لحاظ سے یہ سب سے اچھی رپورٹس میں سے ایک ہے۔ 79...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت میں کمی نہ آسکی اور صبح کے وقت فضا میں زہریلے ذرات کی مقدار خطرناک حد تک برقرار رہی۔ لاہور بدستور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔ صبح کے اوقات میں لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 420 ریکارڈ کیا گیا، جو صحت کے لیے نہایت مضر سطح قرار دی جاتی ہے۔محکمہ ماحولیات کے مطابق فیصل آباد میں پارٹیکیولیٹ میٹرز کی مقدار 622، ملتان میں 485 جبکہ بہاولپور میں 255 ریکارڈ کی گئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صوبے کے بیشتر بڑے شہر اس وقت شدید اسموگ کی لپیٹ میں ہیں۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو گھروں سے غیر ضروری طور...
پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں نے بھاگ پولیس اسٹیشن پر دستی بم پھینکے اور فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایس ایچ او بھاگ ناڑی انسپکٹر لطف علی کھوسہ جانبحق ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کچھی کی تحصیل بھاگ ناڑی میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانے پر حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں ایس ایچ او لطف علی کھوسہ جانبحق جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں نے بھاگ پولیس اسٹیشن پر دستی بم پھینکے اور فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایس ایچ او بھاگ ناڑی انسپکٹر لطف علی کھوسہ جانبحق ہو گئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا، جبکہ دیگر فرار ہونے میں...
وزیر داخلہ سندھ کے مطابق گرفتار ملزم بی بی اے پاس اور میٹرک پاس اور بیرون ملک سے ترتیب یافتہ ہیں، یہی ملزمان پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں، تفتیش کے دوران واقعے اور ملزمان سے برآمد ہونے والے خول میچ کرگئے ہیں، ملزمان کے مزید ساتھیوں اور گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سینئر اینکر امتیاز میر کے قتل کے الزام میں 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق بین الاقوامی تنظیم سے ہے۔ امتیاز میر قتل کیس کی پیشرفت کے حوالے سے وزیر داخلہ اور کراچی پولیس چیف نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور قاتلوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا۔ وزیر داخلہ نے بتایا...
سندھ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سینئر اینکر امتیاز میر کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم سے ہے۔ امتیاز میر قتل کیس کی پیشرفت کے حوالے سے وزیرداخلہ اور کراچی پولیس چیف نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور قاتلوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا۔ وزیرداخلہ نے بتایا کہ نجی نیوز چینل سے تعلق رکھنے والے سینئر اینکر امتیاز میر کے مبینہ قاتل پکڑے گئے جن کا تعلق بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم سے ہے جبکہ ملزمان اعلیٰ تعلیمی یافتہ ہیں۔ ضیا الحسن لنجار نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں امتیاز میر پر فائرنگ کرنے والا مرکزی ملزم بھی شامل ہے، جبکہ ملزمان کے قبضے سے حملے میں استعمال ہونے...
آج ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ ہو رہا ہے، جس میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد طلبہ شرکت کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر امتحان کے پرچے لیک ہونے کے معاملے پر سی ای او سندھ ٹیسٹنگ سروس پروفیسر آصف احمد شیخ نے وضاحت دی ہے کہ جو پرچے سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں، وہ جعلی ہیں اور ان کی کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے طلبہ کو ہدایت کی کہ جو طلبہ جووینائل کارڈ کے بغیر امتحان دینے والے ہیں، وہ مایوس نہ ہوں اور اپنے میٹرک یا انٹر کی اوریجنل مارک شیٹ ساتھ لائیں۔ داخلہ ٹیسٹ کے لیے ملک بھر میں 32 مراکز قائم...
قبل فاکس نیوز نے رپورٹ دی تھی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کے جدید ترین طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جرالڈ آر۔ فورڈ کو کارائیب اور مغربی نصف کرے کی سمت روانہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر نکولاس مادورو نے سرکاری ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں امریکہ کے حالیہ فوجی اقدامات کو نفسیاتی جنگ اور استعماری تجاوز قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک "کبھی بھی واشنگٹن کے سامنے تسلیم نہیں ہوگا۔" مادورو نے کہا کہ امریکہ گزشتہ کئی ہفتوں سے وینزویلا کے خلاف مسلسل اور منظم نفسیاتی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ عوامی حوصلے کو توڑا جا سکے، مگر ونزوئلائی قوم بیدار، باخبر اور اپنی آزادی کے دفاع کے...
کراچی: دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک مرتبہ پھر پہلے نمبر پر آگیا جبکہ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی چوتھے نمبر پر ہے۔ فضائی آلودگی کے عالمی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق جمعہ کے روز لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے، بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی دوسرے، کلکتہ تیسرے اور کراچی چوتھے نمبر پر رہا۔ صبح تقریباً ساڑھے 9 بجے لاہور میں ایئر کوالٹی 312، نئی دہلی میں 206، کلکتہ میں 174 اور کراچی میں 173 ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب ایئر کوالٹی انڈکس کے مطابق چک جھمرہ کا فضائی معیار سب سے خراب رہا جہاں ایئر کوالٹی 664 ریکارڈ کی گئی۔ فیصل آباد میں ایئر کوالٹی 579، رائیونڈ...
بحرین میں جاری تیسرے ایشین یوتھ گیمز کے 100 میٹر کے مقابلوں میں شریک دونوں پاکستانی رنرز فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اسپیڈ اسٹار ٹریک اینڈ فیلڈ کلب، کراچی کی 15 سالہ اقرا ریاض گرلز 100 میٹرز ایونٹ کے ہیٹ مقابلے میں 26 ایتھلیٹس میں 17 ویں نمبر پر رہیں، 12.09 سیکنڈز کی مقررہ حد تک رسائی میں ناکام اقرا کا وقت 13.09 سیکنڈز رہا۔ تاہم، انہوں نے اپنا ذاتی ریکارڈ بہتر بنالی جو 13.60 سیکنڈز کا تھا۔ بوائز100 میٹرز دوڑ میں پاکستان کے غلام مرتضیٰ کو بھی ناکامی کا سامنا رہا، وہ 11.20 سیکنڈز کے ساتھ ہیٹ میں شریک 31 ایتھلیٹس میں 18 ویں نمبر پر رہے۔ واضح رہے کہ دو مرتبہ التواء کا شکار ہونے کے بعد ایشین یوتھ گیمز میں 45...
اپنے ایک ردعمل میں سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا کہ رافائل گروسی کی بات کا مقصد اپنی تشویش کا اظہار تھا یا دھمکی۔ لیکن ایک ناکام تجربے کو دوبارہ سے دُہرانا صرف شکست کا باعث ہی بنے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے IAEA کے ڈائریکٹر جنرل "رافائل گروسی" کی گزشتہ روز کی باتوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ رافائل گروسی کی بات کا مقصد اپنی تشویش کا اظہار تھا یا دھمکی۔ لیکن ایک ناکام تجربے کو دوبارہ سے دُہرانا صرف شکست کا باعث ہی بنے گا۔ سید عباس عراقچی نے اس ردعمل کا اظہار مشہد میں ہونے والے صوبائی ڈپلومیسی اجلاس کے...
بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں سیاہ پُشت کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے نو مزدوروں کو اغوا کر لیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق مزدور علاقے میں چوکیوں کی تعمیر کا کام کر رہے تھے جب مسلح افراد نے اچانک حملہ کر کے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔ یہ بھی پڑھیں:مستونگ سے لاپتا ڈی ایس پی نوشکی، یوسف ریکی کی لاش برآمد ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والوں میں 4 مقامی اور 5 سندھی مزدور شامل ہیں۔ اغوا کاروں نے ایک مقامی مزدور کو بعد ازاں چھوڑ دیا، جب کہ باقی 8 مزدوروں کو نامعلوم مقام کی جانب لے جایا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا کیونکہ ٹھیکیدار اور...
ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھنے سے لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈکس 253 تک پہنچ گیا جبکہ صبح 7 بجے کے وقت برکی روڈ کے علاقے میں اے کیو آئی 485 ریکارڈ کیا گیا۔ بھارت کا شہر نئی دہلی میں ایئر کوالٹی انڈکس 235 ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث دوسرے نمبر پر آگیا۔ عراق کا دارالحکومت بغداد میں ایئر کوالٹی انڈکس 196، کلکتہ میں 157 اور بنگلا دیش کے دارالحکوت ڈھاکا میں 144 ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان کے شہر گجرانوالہ میں صبح کے وقت ایئر کوالٹی انڈکس 416 ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق آلودگی سے بچنے کے لیے ماسک کا استعمال کریں تاکہ مختلف...
ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھنے سے لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔لاہور میں ایئر کوالٹی انڈکس 253 تک پہنچ گیا جبکہ صبح 7 بجے کے وقت برکی روڈ کے علاقے میں اے کیو آئی 485 ریکارڈ کیا گیا۔بھارت کا شہر نئی دہلی میں ایئر کوالٹی انڈکس 235 ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث دوسرے نمبر پر آگیا۔عراق کا دارالحکومت بغداد میں ایئر کوالٹی انڈکس 196، کلکتہ میں 157 اور بنگلا دیش کے دارالحکوت ڈھاکا میں 144 ریکارڈ کیا گیا۔ایئر کوالٹی انڈکس پنجاب کے مطابق ڈی جی خان میں اے کیو آئی 461، گجرانوالہ میں 421، فیصل آباد میں 287، لاہور میں 271 اور شیخوپورہ میں اے کیو آئی کی شرح 260...
ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل آن لائن فراڈ کا شکار، واٹس ایپ ہیک کر کے رقم بٹور لی گئی
ایم کیو ایم پاکستان کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل بھی آن لائن فراڈ کا نشانہ بن گئیں، جہاں ایک نوسرباز نے ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر کے ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں سے پیسے ہتھیا لیے۔ ڈاکٹر نکہت شکیل کے مطابق، انہیں ایک کال موصول ہوئی جس میں خود کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کا نمائندہ ظاہر کیا گیا۔ کالر نے یہ کہہ کر انہیں دھوکا دیا کہ ادارے کی کچھ اہم دستاویزات کا پارسل ان تک پہنچایا جانا ہے، جس کے لیے ایک کوڈ شیئر کرنے کا کہا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی انہوں نے وہ کوڈ شیئر کیا، ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا، اور...
آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی کا بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کا دورہ، طلباء سے ملاقات
آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت جن اندرونی و بیرونی مشکلات کا شکار ہے اس کے خاتمے کے لیے نوجوانوں کا بہت اہم کردار ہے، ہمیں اپنے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرتے رہنا چاہیے، ہم کل بھی مظلوم کے حامی اور ظالم کے مخالف تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سید امین شیرازی نے وفد کے ہمراہ بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے جامعہ کے طلباء سے ملاقات کی۔ اس وفد میں نومنتخب ریجنل صدر علی مصدق، نومنتخب ضلعی صدر مطہر حسین شیرازی، سابق ریجنل صدر احتشام حیدر اور...
فرانس میں "سوشل میڈیا پر مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت" کے "سنگین جرم" میں قید ایرانی طالبہ مہدی اسفندیاری کی گرفتاری کو آج 234 دن مکمل ہو چکے ہیں جبکہ ایران کیجانب سے اس گرفتاری کو غیرقانونی و من مانی حراست قرار دیا گیا ہے اسلام ٹائمز۔ "ہم محترمہ مہدیہ اسفندیاری کی ملک عزیز ایران میں جلد واپسی کی امید رکھتے ہیں" یہ بات ایرانی وزارت خارجہ میں ڈپٹی وزیر برائے قونصلر، پارلیمانی و ایرانی امور کی جانب سے گذشتہ شب میڈیا کو بتائی گئی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق یہ 28 فروری 2025 کا دن تھا کہ جب ایرانی طالبہ مہدیہ اسفندیاری کو، سوشل میڈیا پر مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کے الزام میں فرانسیسی پولیس...
لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آگیا ہے، صوبائی دارالحکومت کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 266 تک پہنچ گیا، جس کے پیش نظر پنجاب حکومت نے ایمرجنسی ایکشن پلان فعال کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ عسکری 10 میں ایئر کوالٹی انڈیکس 414، سید مراتب علی روڈ پر 424 اور ڈی ایچ اے میں 328 تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ ماحولیات کے مطابق بھارت میں دیوالی کے موقع پر پیدا ہونے والی آلودہ ہوائیں پنجاب کے شہروں میں داخل ہو رہی ہیں، جس کے نتیجے میں لاہور سمیت کئی علاقوں میں سموگ کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ایمرجنسی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2025ء) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کو ایک بار پھر پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست قرار دیا گیا ہے، شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 266 تک جا پہنچا، فضا میں بڑھتی ہوئی سموگ کی وجہ سے پنجاب میں ایمرجنسی ایکشن پلان فعال کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ عسکری 10 میں ایئر کوالٹی انڈیکس 414 ریکارڈ کیا گیا، سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 424 اور ڈی ایچ اے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 328 تک جا پہنچا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت میں دیوالی کے تہوار کے باعث آلودہ ہوائیں پنجاب کے مختلف شہروں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے پیش نظر...
فضائی آلودگی کی عالمی درجہ بندی میں نئی دہلی دنیا کا سب سے آلودہ شہر قرار پایا ہے جبکہ لاہور دوسرے نمبر پر ہے۔ بین الاقوامی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 189 اور دہلی کا 212 ریکارڈ کیا گیا، جو دونوں انتہائی غیر صحت مند سطح پر ہیں۔ لاہور میں مضر ذرات پی ایم 2.5 کی مقدار عالمی ادارۂ صحت کی حد سے 21 گنا زیادہ پائی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: فضائی آلودگی انڈیکس میں لاہور بدستور سر فہرست، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ماسک پہنیں، ایئر پیوریفائر استعمال کریں اور گھروں کی کھڑکیاں بند رکھیں۔ پنجاب حکومت نے اسموگ پر قابو پانے...
بھارت میں دیوالی کے موقع پر آتشبازی کے باعث لاہور پاکستان کا سب سے زیادہ آلودہ ترین شہر بن گیا۔ ایئرکوالٹی (اے کیو) انڈیکس کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں اس وقت فضا انتہائی مضر ہے اور انڈیکس میں اسکور 225 تک پہنچ گیا ہے۔ ملتان 213 جبکہ سیالکوٹ 205 اسکور کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہا۔ گجرانوالہ 188، فیصل آباد 177، اسلام آباد میں 172 ایئر کوالٹی انڈس ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ پشاور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 192 ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس کا 225 تک پہنچنا انسانی صحت کیلیے انتہائی مضر ہے۔
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ پارٹی ایجنڈے پر عملدرآمد کے لئے سخت فیصلے لوں گا، ان پر عملدرآمد کرنا ہوگا، صوبے میں تھری ایم پی او کے تحت کسی بھی سیاسی شخص کو گرفتار نہیں کیا جائے گا ، آزادی اظہار رائے اور تنقید برائے اصلاح ہر شہری کا بنیادی آئینی حق ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر پہلا باضابطہ اجلاس ہوا،جس صوبائی حکومت کے گڈ گورننس روڈ میپ پر پیشرفت اور امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ کو گڈ گورننس روڈ میپ کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی۔ گندم امپورٹ کرنی پڑ رہی ہے، ریٹ4200 روپے فی من...
پنجاب بھر، خصوصاً لاہور میں سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی اسموگ ایک سنگین ماحولیاتی مسئلہ بن چکی ہے۔ فضائی آلودگی کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے اسموگ پر قابو پانے کے لیے ایک جامع اور بھرپور گرینڈ آپریشن جاری ہے، جس میں جدید ٹیکنالوجی اور نگرانی کے نظام کو شامل کیا گیا ہے۔ پہلی بار صوبائی تاریخ میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی پیش گوئی کے نظام کے تحت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں، جبکہ موسمیاتی ڈیٹا سینٹر کے ذریعے اسموگ کے ’ہاٹ اسپاٹس‘ کی بروقت نشاندہی کر کے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: صوبائی حکومت کے اینٹی اسموگ گرینڈ آپریشن کے باوجود لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران نے ایک اور شخص کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں سزائے موت دے دی ہے۔ یہ کارروائی ایران میں گزشتہ چند ماہ سے جاری ان آپریشنز کا تسلسل ہے جن میں ملک کی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث غیر ملکی ایجنٹوں کو بے نقاب کیا جا رہا ہے۔سرکاری خبر رساں ادارے میزان نیوز ایجنسی کے مطابق عدالتی حکام نے تصدیق کی کہ سزائے موت پانے والا شخص اسرائیلی خفیہ ادارے موساد سے منسلک تھا اور وہ ایران کی حساس اور خفیہ معلومات باقاعدگی سے اسرائیل کو فراہم کر رہا تھا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس شخص کی سرگرمیوں کا پتا انٹیلی جنس اداروں نے ایک طویل نگرانی کے...
تہران: ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک اور شخص کو پھانسی دے دی۔ ایرانی عدالتی حکام کے مطابق، پھانسی پانے والا شخص اسرائیلی خفیہ ادارے موساد سے رابطے میں تھا اور ایران کی حساس معلومات اسرائیل کو فراہم کر رہا تھا۔ میزان نیوز ایجنسی کے مطابق، پراسیکیوٹر کاظم موسوی نے بتایا کہ مجرم نے موساد افسران سے متعدد ملاقاتیں کیں اور خفیہ معلومات کے تبادلے میں ملوث تھا۔ ایرانی حکام نے مزید بتایا کہ انٹیلی جنس اداروں کی بروقت کارروائی سے اس شخص کو گرفتار کیا گیا، جس سے مزید حساس معلومات کے افشا ہونے کو روکا گیا۔ واضح رہے کہ ایران اس سے قبل بھی کئی اسرائیلی جاسوسوں کو گرفتار کر کے سزائے...
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئےغیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نےجناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی پارکنگ سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان میں اسامہ عابد اور محمود بٹ شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں، ملزمان سے دو کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد مالیت...
لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو گیا ہے، جہاں فضائی معیار کے لحاظ سے شہر کو دوسرے نمبر پر قرار دیا گیا ہے۔ عالمی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق، ہفتے کی شام ساڑھے سات بجے لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 189 ریکارڈ کیا گیا جو کہ انتہائی غیر صحت بخش درجہ بندی میں آتا ہے۔ اس موقع پر بھارتی دارالحکومت دہلی معمولی برتری کے ساتھ 212 درجے پر پہلے نمبر پر تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب: اسموگ کے خاتمے کے لیے سول ڈیفنس رضاکاروں کی بڑی تعداد میں رجسٹریشن ایئر کوالٹی انڈیکس فضا میں موجود مختلف آلودگیوں جیسے باریک ذرات (PM2.5)، بڑے ذرات (PM10)، نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ (NO₂) اور اوزون (O₃) کی مقدار کو...
پاکستان ماحولیاتی ادرارہ برائے تحفظ ماحولیات ( پاک – ای پی اے)نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فضائی آلودگی اور سموگ پر قابو پانے کے لیے ایک جامع وہیکلز ایمیشن کنٹرول ایکشن پلان متعارف کرادیا ہے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کے میڈیا ترجمان محمد سلیم شیخ نے بتایا کہ منصوبے میں گاڑیوں کے اخراج کو کم کرنے، صاف ایندھن کے استعمال اور برقی گاڑیوں کے فروغ کے لیے قلیل المدتی اور طویل المدتی اقدامات شامل ہیں۔ محمد سلیم شیخ نے کہا کہ گاڑیوں سے خارج ہونے والے زہریلے دھوئیں کی وجہ سے اسلام آباد میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ ایکشن پلان اسلام آباد کے شہریوں کے لیے صاف اور...
اسلام آباد میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے پاک ای پی اے کا جامع ایکشن پلان جاری smog WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان ماحولیاتی ادرارہ برائے تحفظ ماحولیات (پاک ای پی اے)نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فضائی آلودگی اور سموگ پر قابو پانے کے لیے ایک جامع وہیکلز ایمیشن کنٹرول ایکشن پلان متعارف کرادیا ہے۔ یہ اعلان اتوار کو وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کاری کے میڈیا ترجمان محمد سلیم شیخ نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے میں گاڑیوں کے اخراج کو کم کرنے، صاف ایندھن کے استعمال اور برقی گاڑیوں کے فروغ کے لیے قلیل المدتی اور طویل المدتی اقدامات شامل ہیں۔محمد سلیم شیخ نے کہا کہ...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2025ء) سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فتنۃ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد جمیل عرف ٹیٹک ہلاک ہوگیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنۃ الہندوستان کا انتہائی مطلوب سرغنہ جمیل عرف ٹیٹک ایران کے شہر برزی گریشنگ میں مارا گیا، جمیل عرف ٹیٹک کی ہلاکت کی تصدیق بھی ہوچکی ہے، ہلاک دہشت گرد جمیل بلوچستان کے ضلع پنجگور کا رہائشی تھا جو بولیدہ سمیت متعدد علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمیل عرف ٹیٹک کئی خونریز حملوں اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھا اور طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا، جمیل عرف ٹیٹک فتنۃ الہندوستان کا فعال رکن اور تنظیمی نیٹ ورک...
سٹی42: خاران میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس کے ایس ایچ او شہید ہو گئے۔ خاران کت ایس ایچ او خاران محمد قاسم بلوچ کو نامعلوم افراد نے ناکہ بندی کے دوران نشانہ بنایا ۔ ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکار کوئٹہ روڈ پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کے پاس سکیورٹی مقاصد کیلئے ناکہ لگا کے گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے ۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے دوسرے اہلکار محفوظ رہے ۔ پولیس نے مجرموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا آل پارٹیز خارآن نے ایس ایچ او محمد قاسم بلوچ کے قاتلوں کے خلاف احتجاج اور سوگ کے لئے کل...
—فائل فوٹو خاران میں نامعلوم افراد نے فائرنگ سے ایس ایچ او خاران شہید ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او خاران ناکے پر گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کر دی۔حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، مقتول ایس ایچ او کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔
بھنگوریہ گوٹھ میں جنید اور ببلو کے گٹکے نے دھوم مچا دی،پولیس نوٹ بٹوڑنے میں مصروف بلو کے کارندوں کی چوری چھپے کرسچن پاڑے کی گلیوں میں دھڑلے سے گٹکے کی فروخت جاری ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ عزیز آباد پولیس عمیر عرف ببلو کا کام بند کرانے میں ناکام نظر آتی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ عزیز آباد حساس تھانوں میں شمار ہوتا ہے اس گنجان آباد علاقے میں عمیر عرف ببلو نے گٹکے کی فروخت کی کمان سنبھال رکھی ہے ببلو کی دکانوں پر صبح 8 بجے سے رات 2 بجے تک بلا تعطل گٹکے کی فروخت جاری متعلقہ پولیس میں بھاری نذرانے کے عوض عمیر عرف ببلو کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ماضی میں بھی ببلو کے...
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے، پراسیکوشن کیجانب سے وائس میچنگ کےلیے متفرق درخواست دائر کی گئی، عدالت نے پراسیکوشن کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔ پراسیکوٹر عثمان رانا اور ایمان مزاری کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، پراسکیوٹر عثمان رانا نے کہا کہ عدالت کیس کل سماعت کےلیے رکھ لے اور متفرق درخواست پر فیصلہ کرے۔ ایمان مزاری کے وکیل قیصر امام سپریم کورٹ بار الیکشن کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے ایمان مزاری...
ناروے کی عدالت نے امریکی سفارتخانے کے سیکیورٹی گارڈ کو روس اور ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں مجرم قرار دیدتے ہوئے 3 سال اور 7 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ مقدمہ ناروے کی حالیہ تاریخ میں حساس نوعیت کے سب سے بڑے خفیہ معلوماتی اسکینڈلز میں سے ایک سمجھا جا رہا ہے۔ امریکی سفارت خانے کے گارڈ پر الزام تھا کہ اس نے متعدد خفیہ دستاویزات، سفارتی روٹس، سیکیورٹی پروٹوکول اور سفارتکاروں کی سرگرمیوں کی معلومات روس اور ایران کے خفیہ اداروں تک پہنچائیں۔ جس کے بدلے میں اسے روسی انٹیلی جنس نے 10 ہزار یورو اور ایرانی انٹیلی جنس نے 0.17 بٹ کوائن دیئے تھے۔ ناروے کی خفیہ ایجنسی PST نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی 11 اہلکاروں کو میجر سزائیں، 5 بر طرف اور 6 اہلکاروں کی 02 سال سروسز ضبط (فار فیچر) سزائیں ایس ایس پی ٹنڈوالہیار سید سلیم شاہ کی ہدایت پر محکمہ پولیس میں نظم و ضبط برقرار رکھنے اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق محکمہ جاتی تحقیقات کے بعد غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 11 پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں میجر سزائیں دی گئی ہیں ان میں سے 5 اہلکاروں کو ڈسمس فرام سروس (برطرفی) اور 6 اہلکاروں کی 2 سال سروسز ضبط (فار فیوچر) کی سزا دی گئی ہے ایس ایس پی...
افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کا ایک بار پھر منہ توڑ جواب، درجنوں حملہ آور ہلاک، 8 پوسٹس اور 6 ٹینک تباہ
آج 15 اکتوبر کی ابتدائی ساعت میں افغان طالبان اور گروپ فتنہ الخوارج نے بلوچستان کے اسپن بولدک کے علاقے میں چار مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا جسے پاکستانی فورسز نے مؤثر انداز میں پسپا کر دیا۔ اسپن بولدک پر حملہ اور نقصان آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق حملہ مقامی دیہات میں تقسیم شدہ قبائلی علاقوں کے ذریعے کیا گیا، جہاں عام شہریوں کی پروا نہ کی گئی۔ حملے کے دوران افغان جانب سے پاک افغان فرینڈ شپ گیٹ کو بھی نقصان پہنچایا گیا، جو باہمی تجارت اور قبائلی سہولتوں کے بارے میں ان کے طرزِ فکر کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 افغان طالبان مارے...
لاہور: یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے طلبہ اور اساتذہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کرکے پاک فوج کے ساتھ معلوماتی اور یادگار دن گزارا۔ طلبہ نے یادگارِ شہداء پر حاضری دیکر وطن پر جان نچھاور کرنے والے جانبازوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ طلبہ و طالبات نے آرمی میوزیم لاہور کا بھی معلوماتی دورہ کیا اور دفاعی تاریخ سے آگاہی حاصل کی۔ گیریژن کمانڈر لاہور نے طلبہ سے ملاقات کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیے، طلبہ نے پاک فوج کے نظم و ضبط، حب الوطنی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بے حد سراہا۔ طلبا اور اساتذہ کا وفد واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی شاندار تقریب میں بھی شریک ہوا، شرکاء نے...
’جیو نیوز‘ گریب پاک فوج نے اسپن بولدک چمن میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنادیا۔پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے بلوچستان کے اسپن بولدک میں 4 مقامات پر حملے کیے گئے تاہم پاک فوج کی جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا جب کہ پاک فوج کی کارروائی میں 15 سے 20 افغان طالبان ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد دیہات اور معصوم لوگوں کو بطورڈھال استعمال کررہے ہیں، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان دوستی گیٹ کو اپنی طرف سے اڑا...
اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے موجودہ میکنزم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاق اور صوبوں میں ایک جامع اور مربوط نظام بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف نے صرف بینک اکاؤنٹس کی معلومات شیئر کرنے کی حکومتی تجویز کو نامکمل قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ مالیاتی ادارے کا مؤقف ہے کہ بینک اکاؤنٹس میں موجود معلومات محدود ہیں اور کئی اثاثے دیگر ناموں یا اکاؤنٹس میں چھپے ہو سکتے ہیں۔ وزیر خزانہ آئندہ ملاقات میں آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر سے اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری کی درخواست کریں گے اور اثاثہ جات ڈیکلیئریشن میکنزم سے متعلق نئی ٹائم لائنز...
سٹی42: پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے (اسٹبل برننگ) کی روک تھام کے لیے ماحولیات تحفظ ایجنسی (ای پی اے) نے مؤثر اور منظم اقدامات کا آغاز, ڈی جی ای پی اے پنجاب ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی ہدایت پر خصوصی سرویلنس اسکواڈز تشکیل دے دیے گئے ہیں جو فصلوں کی باقیات جلانے کی نگرانی کریں گے۔ اسٹبل برننگ سیزن کے دوران یہ اسکواڈز پنجاب کی موٹر ویز اور زرعی علاقوں میں مسلسل گشت کریں گے۔ اسکواڈز کو 24 گھنٹے، تین شفٹوں میں مانیٹرنگ کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے تاکہ کسی بھی خلاف ورزی کو فوری رپورٹ کیا جا سکے۔ایم-11، ایم-3، ایم-2، ایم-4 اور ضلع قصور میں ٹیموں کو تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر اضلاع میں...
لاہور سے جاری بیان میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی کا کہنا تھا کہ پاکستانی مین اسٹریم میڈیا نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں ٹرمپ کی تقریر کو براہِ راست دکھا کر قومی غیرت، نظریہ پاکستان اور امتِ مسلمہ کے موقف کی توہین کی ہے، یہ اقدام مظلوم فلسطینی عوام کے زخموں پر نمک پاشی اور ظالم کے بیانیے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے پاکستانی میڈیا کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیلی پارلیمنٹ میں براہ راست تقریر نشر کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت قابلِ مذمت اور شرمناک عمل ہے، پاکستانی مین اسٹریم میڈیا نے اسرائیلی پارلیمنٹ...
سڈنی(نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کی سب سے بڑی ایئرلائن کینٹس (Qantas) نے تصدیق کی ہے کہ رواں سال ہونے والے بڑے سائبر حملے میں چوری ہونے والا کسٹمر ڈیٹا اب آن لائن شیئر کر دیا گیا ہے۔ اس حملے میں تقریباً 57 لاکھ صارفین کی ذاتی معلومات ہیکرز کے ہاتھ لگ گئی تھیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ حملہ Salesforce نامی سافٹ ویئر کمپنی کے ذریعے کیا گیا، جس کے تحت Disney، Google، IKEA، Toyota، McDonald’s، Air France اور KLM جیسی بڑی کمپنیوں کا ڈیٹا بھی چوری ہوا تھا۔ ہیکرز ان معلومات کو تاوان کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ کینٹس کے مطابق متاثرہ ڈیٹا میں کسٹمرز کے نام، ای میل پتے، فون نمبر، تاریخِ پیدائش اور سفر کی تفصیلات...
کراچی: نیب کو 15 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ نیب کو گزشتہ 15 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کامران احمد خان یوگنڈا سے کراچی ایئرپورٹ پہنچا تھا جسے ایف آئی اے امیگریشن نے گرفتار کرلیا۔ ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے مالٹا کا پاسپورٹ اور ریزیڈنٹ کارڈ استعمال کیا۔ ملزم کے خلاف سال 2010 میں نیب کراچی میں ریفرنس درج ہوا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم یو اے ای فرار ہو گیا تھا، ملزم نے ایجنٹ کی مدد سے 6000 امریکی ڈالر کے عوض مالٹا کا مذکورہ پاسپورٹ اور ریزیڈنٹ کارڈ حاصل کیا۔ ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا...
سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، اورکزئی حملے میں ملوث تمام 30 خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی: (آئی پی ایس) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی میں دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تمام 30 خوارجی جہنم واصل کر دیئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 7 اکتوبر کو ضلع اورکزئی میں افسوسناک واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے، اس حملے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیّب راحت سمیت کئی جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بتایا گیا...
اورکزئی حملے میں ملوث 30 خارجی اپنے انجام کو پہنچا دیےگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب راحت اور 9 جوانوں کی شہادت میں ملوث دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک بھر سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔یاد رہے کہ 2 روز قبل اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل اور سیکنڈ ان کمانڈ میجر سمیت 11 جوان شہید ہوگئے تھے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 19 خوارج مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب کیا گیا، آپریشن کے دوران 11 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی...
(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی5پروازیں منسوخ اور 2تاخیر کا شکارہوگئیں۔تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے مسقط جانے والی اومان ایئر کی پرواز ڈبلیووائے 324،کراچی سے بیجنگ جانے والی ایئرچائنہ کی پرواز سی اے 946 شامل ہیں۔کراچی سے اسلام آبادجانےو الی ایئرسال کی پرواز پی ایف 125،123اورکراچی سے لاہورجانےوالی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143بھی منسوخ ہونےوالی پروازوں میں شامل ہیں۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش کراچی سے دبئی جانےوالی ایئربلو کی پرواز پی اے 110تین گھنٹے تاخیرکےبعدرات ساڑھے نوبجے جبکہ لاہور جانےو الی ایئربلو کی پرواز پی اے 402چارگھنٹے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251009-01-16 لاہور(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغانستان فٹبال ٹیم کے ویزا معاملوں کا نوٹس لے لیا۔محسن نقوی نے افغانستان فٹبال ٹیم کو فوری ویزا کے اجرا کا حکم دے دیا۔ افغانستان فٹبال ٹیم کو آن آرائیول ویزا دلوانے کیلئے پی ایف ایف نے حکومت سے رابطہ کیا تھا۔افغانستان فٹبال ٹیم کے پلیئرز کو ویزا آن ارائیول کی خصوصی اجازت کی درخواست کی گئی تھی۔پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ایشین فٹبال کنفیڈریشن کی درخواست پر حکومت سے رابطہ کیا تھا۔پی ایف ایف نے خصوصی اجازت کیلئے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کو خط لکھے تھے۔یاد رہے کہ افغانستان فٹبال ٹیم کے بیرون ملک مقیم 19 کھلاڑی دبئی میں موجود ہیں۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایشین کپ کوالیفائر کا...
ایک حیران کن تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ممکن ہے انسانوں کے ڈی این اے میں اجنبی مخلوق یعنی ایلینز کے جینز شامل ہوچکے ہیں۔ امریکا کے ڈی این اے ریزونینس ریسرچ فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر میکس ریمپل کے مطابق یہ عمل انسانیت میں ممکنہ طور پر ایک جینیاتی تبدیلی کی علامت ہوسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیویارک: آسمان میں پراسرار اشیا کی نقل و حرکت، کیا یہ خلائی مخلوق کی کارستانی ہے؟ ڈیلی میل کے مطابق ڈاکٹر ریمپل نے عام افراد اور اُن لوگوں کے ڈی این اے کا تجزیہ کیا جن کا دعویٰ ہے کہ وہ ایلینز کے ذریعے اغوا ہوچکے ہیں۔ تحقیق میں ایک ہزار جینومز پراجیکٹ سے حاصل کردہ 581 خاندانوں کے ڈیٹا کا تجزیہ...
نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے خبردار کیا ہے کہ کسی نامعلوم لنک پر کلک کریں نہ مشکوک پیغامات یا کالز کا جواب دیں۔ نیشنل سرٹ کے مطابق ہیکرز جعلی پیغامات اور کالز کے ذریعے شہریوں کی ذاتی معلومات چرا رہے ہیں۔ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے بینک اکاؤنٹ، شناختی کارڈ یا او ٹی پی کوڈ کسی کیساتھ شیئر نہ کریں۔ غیر تصدیق شدہ ویب سائٹس اور لنکس کے ذریعے لاگ ان سے گریز کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ایس ایم ایس، واٹس ایپ اور کالز کے ذریعے فشنگ حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جعلی پیغامات اور کالز کے ذریعے شہریوں کی ذاتی معلومات چرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے خبردار...
راولپنڈی (آئی این پی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا، چینی ہتھیار توقعات پر پورا اترے ہیں، ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ موثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہے، نہ اس نے کبھی بھی اعداد و شمار چھپانے کی کوشش کی ،چینی ہتھیار توقعات پر پورا اترے۔امریکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چو ہدری نے کہا کہ ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی اور مغربی ہو، اس کے حصول کیلئے تیار...
ایس ایم ایس وٹس ایپ اور کالز کے ذریعے فشنگ حملوں میں اضافہ ، نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نےشہریوں کو خبردار کر دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایس ایم ایس وٹس ایپ اور کالز کے ذریعے فشنگ حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، جعلی پیغامات اور کالز کے ذریعے شہریوں کی ذاتی معلومات چرائے جانے کا انکشاف ہواہے ، نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے خبردار کیا ہے کہ کسی نامعلوم لنک پر کلک کریں نہ مشکوک پیغامات یا کالز کا جواب دیں ۔ نیشنل سرٹ کے مطابق ہیکرز جعلی پیغامات اور کالز کے ذریعے شہریوں کی ذاتی معلومات چرا رہے ہیں۔ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے بینک اکاؤنٹ، شناختی کارڈ یا او ٹی پی کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ غیر تصدیق شدہ ویب سائٹس اور لنکس کے ذریعے لاگ ان سے گریز کیا جائے...
پاکستان کا کوئی طیارہ نہیں گرا، 7 بھارتی طیارے گرانے کی تصدیق صدر ٹرمپ نے بھی کی، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے غیر ملکی جریدے بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ معرکہ حق میں ہندوستان پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا جبکہ ایک ہفتہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 7 بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کرچکے ہیں۔ مزید پڑھیں: بلوچستان میں امن کی کوششیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا سے گفتگو بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کے چینی ساختہ J-10C نے رافیل سمیت متعدد بھارتی فضائیہ کے طیارے مار گرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے معرکہ حق میں پاکستانی ہتھیاروں بشمول پاکستانی افواج میں شامل چینی پلیٹ فارمز کی مؤثر کارکردگی کی توثیق...
ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نےاپنے بیان میں کہاہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ موثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے۔ پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نےغیرملکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویودیتےہوئےکہا ہم ہرقسم کی ٹیکنالوجی چاہےوہ خود ساختہ ہویا مشرقی اورمغربی ہو کے حصول کے لیے تیار رہتے ہیں،پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نےکہا پاکستان نے کبھی بھی اعداد و شمار اورحقائق سے کھیلنےیاچھپانےکی کوشش نہیں کی،معرکہ حق میں ہندوستان پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا،ایک ہفتہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت میں زیر سماعت لاپتہ شہری عمر عبداللہ کی بازیابی کیلئے اہلیہ زینب زعیم کی درخواست میں درخواست گزار نے رقم کی منتقلی سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا جبکہ وزارت دفاع کے نمائندوں کی جانب سے عدالت کو ان کیمرہ بریفنگ دی گئی۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر عدالت پیش ہوئے۔ لاپتہ شہری عمر عبداللہ کے والد خالد عباسی ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ لاپتہ عمر عبداللہ کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں حکومت نے 50 لاکھ روپے کی امدادی رقم منتقل کر دی ہے۔ اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے 2018ء کے ہائیکورٹ کے حکم پر عمل...
راولپنڈی ،اسلام آباد میں ڈینگی کے خطرناک حملوں کا سلسلہ جاری ،چوبیس گھنٹوں کے دوران بائیس نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں،مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں کی تعداداٹھاسی ہوگئی،،ڈینگی کے مشتبہ آٹھ سوپندرہ کیسزکی تصدیق ہوئی ہے-ڈی ایچ او راولپنڈی ڈاکٹر جواد کا کہنا ہے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چار ہزار چار سو تیرہ ایف آئی آر درج کی گئیں ہیں،انہوں نے کہا ہے تین ہزار چار سو پچہتر چالان اور ایک کروڑ آٹھ لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے-ان کا مزید کہنا ہے ڈینگی خلاف ورزیوں پر ایک ہزار آٹھ سو تینتالیس مقامات سیل کئے گئے-دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ بھی ڈینگی کیخلاف سرگرم عمل ہے، ڈینگی ایس او پیز کی...
کراچی میں ایس آئی یو کا مبینہ مقابلہ، انتہائی مطلوب ملزم ہلاک ہوگیا۔ ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق ہلاک ملزم احتشام الدین کا تعلق بھتہ خور گروہ صمد کاٹھیا وارڈی سے تھا۔ ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے، ملزم پر 13 سے زائد مقدمات درج ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ھالا (نمائندہ جسارت )سندھ ایمپلائیز الائنس کے رہنماؤں نے حکومتِ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ آج (پیر) کو کراچی میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں لوئر اسٹاف ملازمین کی طویل عرصے سے رکی ہوئی ترقیاں یقینی بنائی جائیں۔رہنماؤں میں کریم دنو کاکا، رحمان کشمیری اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دیگر معاملات کے ساتھ ساتھ تمام سرکاری محکموں کے ملازمین کے مسائل پر بھی غور کرے، کیونکہ کئی برسوں سے تمام سرکاری محکموں میں افسران کی غیرقانونی ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لوئر اسٹاف کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہیجو کیسراسر ناانصافی ہیان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اقتدار میں آنے سے قبل جلسوں...
کمانڈر ایرانی پاسداران انقلاب نے ایران کے میزائلوں کی رینج ضرورت کے مطابق بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ عالمی خبر ایجنسی کے مطابق کمانڈر ایرانی پاسداران انقلاب نے ایرانی میزائلوں کی رینج بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ جنرل محمد جعفر اسدی کا کہنا ہے کہ مغربی مطالبات مسترد کرتے ہیں، ایران اپنے دفاع کا فیصلہ خود کرے گا اور میزائل کی رینج ضرورت کے مطابق بڑھائی جائے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا اور یورپی ممالک ایران کی میزائل صلاحیتوں پر پابندی چاہتے ہیں جب کہ ایرانی حکام کے مطابق میزائل پروگرام پر دباؤ جوہری معاہدے میں رکاوٹ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی میزائلوں کی خود ساختہ رینج 2 ہزارکلومیٹر تک محدود...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ایک نئی اینٹی اسموگ گن تیار کرلی گئی ہے۔حکام کے مطابق یہ جدید آلہ چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے اور اس پر دو ماہ تک کام جاری رہا۔اینوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے ترجمان نے بتایا کہ یہ اینٹی اسموگ گن 2 اکتوبر سے لاہور کی سڑکوں پر نظر آئے گی۔ ان کے مطابق ابتدا میں اسے ان علاقوں میں استعمال کیا جائے گا جہاں آلودگی کی سطح زیادہ پائی جاتی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ اینٹی اسموگ گن میں 12 ہزار لیٹر پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے، جو فضا میں موجود ذرات کو نیچے بٹھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا...
اقصیٰ شاہد: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ سے آج روانہ ہونے والی 11 ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق منسوخ کی گئی پروازوں میں ایمریٹس، ایئر بلو، ایئر سیال، تھائی ایئر ویز، اومان ایئر اور سیرین ایئر کی پروازیں شامل ہیں۔ منسوخ کی گئی پروازوں کی فہرست میں ایمریٹس کی کراچی سے دبئی جانے والی پرواز EK-609، ایئر بلو کی کراچی سے جدہ جانے والی پرواز PA-172، ایئر بلو کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز PA-206،ایئر بلو کی کراچی سے اسکردو جانے والی پرواز PA-704،تھائی ایئر کی کراچی سے بانکوک جانے والی پرواز TG-342 ہیں۔ ’’اپنے ہتھیار ہمارے...
کراچی کا فضائی معیار حساس افراد کے لیے مضرِ صحت قرار دے دیا گیا۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضائی معیار حساس افراد کے لیے مضرِ صحت ہے۔کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج تیسرے نمبر پر ہے۔شہر کا آج ایئر کوالٹی انڈیکس 143ریکارڈ کیا گیا ہے۔
لاہور: فیکٹری ایریا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اغواء کے مقدمے میں مطلوب بچے کو تلاش کرکے والدین سے ملوا دیا۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے والدین کی پریشانی کو خوشی میں بدل دیا۔ پولیس کے مطابق 10 سالہ ارسلان گھر سے اسکول گیا تھا اور اسکول یونیفارم میں ہی راستے میں جھولے پنگوڑے سے کھیلتا رہا اور واپس گھر نہ پہنچا تھا۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر فیکٹری ایریا پولیس نے بچے کے والد ممتاز احمد کی درخواست موصول ہونے پر نا معلوم افراد کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کیا۔ ایس پی...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے اعلان کیا ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل کی میچ فیس بھارتی حملوں میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہریوں اور بچوں کے لواحقین کو عطیہ کی جائے گی۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی رویہ پورے ٹورنامنٹ میں انتہائی ’مایوس کن‘ رہا۔ سلمان آغا کے مطابق بھارت نے جو کچھ اس ٹورنامنٹ میں کیا وہ کرکٹ کی توہین ہے، ہاتھ نہ ملانا ہمیں نہیں بلکہ کھیل کے احترام کو نشانہ بنانا ہے۔ ’اچھی ٹیمیں ایسا نہیں کرتیں، ہم نے خود ہی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں تاکہ اپنی ذمہ داری پوری کریں۔‘ پاکستانی کپتان نے مزید کہا کہ انہیں بھارتی کپتان...
کراچی: ملیر کے علاقے کالا بورڈ کے قریب گزشتہ اتوار کو نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے اینکر اور صحافی امیتاز میر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔ اینکر اور صحافی امتیاز میر ملیر کالا بورڈ کے قریب گزشتہ اتوار کو فائرنگ سے زخمی ہوگئے اور انہیں طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ ایک ہفتہ زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔ پولیس نے حملے کا مقدمہ سعود آباد تھانے میں درج کیا تاہم اب تک کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔ اہل خانہ نے بتایا کہ امتیاز میر کی تدفین کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایڈیشنل...
بھارتی نجومی نے ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کی فتح کی پیشگوئی کردی۔ نجومی گرین اسٹون لوبو نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کے ستارے کافی طاقتور دکھائی دے رہے ہیں۔ جبکہ اس کے برعکس بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے ستارے کمزور دکھائی دے رہے ہیں۔ گرین اسٹون لوبو کا کہنا ہے کہ ان اعداد و شمار کے مطابق پاکستان ٹیم کی کامیابی کا امکان زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں آج پہلی مرتبہ فائنل میں مدمقابل آئیں گے۔
برکس ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ایرانی شہری مقامات سمیت پرامن ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکہ و اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے "اس مسئلے کو حل کرنے" کا مطالبہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ برکس گروپ کے وزرائے خارجہ نے گذشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر اپنا سالانہ اجلاس منعقد کیا جس کے آخر میں بین الاقوامی مسائل پر 59 نکاتی بیان بھی جاری کیا گیا۔ اپنے بیان میں برکس اراکین نے غاصب اسرائیلی رژیم کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف فوجی جارحیت کی شدید مذمت کی اور پیراگراف 24 میں کہا ہے کہ وزراء نے 13 جون...
---فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اپوزیشن کبھی ہماری تعریف نہیں کر سکتی، مجھے معلوم ہے کہ ان سب کو یہ تکلیف ہے کہ کے ایم سی اپنے پاؤں پر کھڑا ہے۔مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں کہا کہ تنقید برائے تنقید سے مسائل حل نہیں ہوں گے، ہمیں منفی چیزوں سے نکلنا ہوگا، کراچی میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، جب تک کراچی والے ایک پیج پر نہیں آئیں گے کھیچا تانی چلتی رہے گی۔مرتضیٰ وہاب نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا لاہور میں پی آئی ڈی سی ایل کام کرتے ہوئے نظر آتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں بارشوں کے بعد پہلی بار لیاری اور ملیر ندی کو بہتے دیکھا، پہلے مینگروز پارک...
لاہور: پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے جدید ترین ایئر کوالٹی فورکاسٹ سسٹم تیار کر لیا. یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا نظام ہے جو موسم کی صورتحال اور فضائی آلودگی کی پیش گوئی کرے گا۔ یہ سسٹم لاہور، فیصل آباد سمیت صوبے کے بڑے شہروں میں آلودگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اس کے تحت شہریوں کے لیے ہفتہ وار رپورٹ بھی جاری کی جائے گی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے افتتاح کے موقع پر بتایا کہ نیا نظام ریئل ٹائم مانیٹرنگ اور جدید سائنسی ماڈلز کا امتزاج ہے، جو ونڈی اوریورو جیسے بین الاقوامی ماڈلز کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر عالمی فضائی انڈیکس اور مقامی ضروریات کے مطابق...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں پاکستان کا جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس پہلا ایئرکوالٹی فورکاسٹ سسٹم تیار کر لیا گیا، جدید ترین نظام پنجاب بھر میں موسمی حالات اور فضائی آلودگی کی پیش گوئی کرے گا۔ لاہور، فیصل آباد سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی اور فضائی آلودگی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری ہوگی ۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق ایئر فورکاسٹنگ سسٹم ریئل ٹائم مانیٹرنگ اور جدید سائنسی ماڈلز کا امتزاج ہے، جدید نظام’’ونڈی‘‘،’’یورو‘‘ جیسے انٹرنیشنل ماڈلز، عالمی فضائی انڈیکس اور مقامی ضروریات کے مطابق کام کرتا ہے، ائیر کوالٹی فورکاسٹنگ سسٹم میں رواں سال لگائے...
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے دعویٰ کیا ہے کہ وزارتِ انٹیلی جنس نے اسرائیل کے حساس جوہری منصوبوں اور سائنسدانوں سے متعلق خفیہ معلومات اور دستاویزات حاصل کرلی ہیں۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ آپریشن رواں سال جون میں مکمل کیا گیا، جس میں لاکھوں صفحات پر مشتمل دستاویزات، تصاویر اور ویڈیوز قبضے میں لی گئیں۔ یہ مواد محفوظ مقام پر منتقل کیے جانے کے بعد اب منظر عام پر لایا گیا ہے۔ ایرانی وزیرِ انٹیلی جنس اسماعیل خطیب نے کہا کہ ان دستاویزات میں اسرائیل کے جاری اور پرانے ایٹمی منصوبوں، امریکا و یورپی ممالک کے ساتھ تعاون، اور جوہری ہتھیاروں کے ڈھانچے سے متعلق تفصیلی معلومات شامل ہیں۔ ان کے مطابق 189 اسرائیلی جوہری ماہرین اور...
امریکی شہری 49 سالہ جیکب پیرل نے مقبوضہ فلسطین میں اس نے فوج کے سابق چیف آف اسٹاف ہرزلیہ حلوی اور صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے وزیر اتمار بن گورنر جیسی شخصیات سے معلومات اکٹھی کیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی پولیس نے داخلی سلامتی کے ادارے (شاباک) کے ایما پر کارروائی کرتے ہوئے صیہونی نژاد امریکی شہری 49 سالہ جیکب پیرل کو ایران کے لیے جاسوسی کے شبے میں گرفتار کر لیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل 24 کی ویب سائٹ نے یہ خبر شائع کی ہے کہ پیرل نامی یہودی، جو مراکش میں مقیم تھا، جولائی 2025 میں ایرانی خفیہ ایجنسی کی ہدایت پر معلومات اکٹھا کرنے کے لیے مقبوضہ فلسطین گیا تھا۔ تحقیقات سے پتہ چلتا...