شدید زخمیوں کو بغیر ویزا پاکستان منتقل کیا جائے، خیبر پختونخوا اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز

پشاور(سب نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی میں افغانستان میں زلزلے سے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حکومت اور اپوزیشن نے متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ افغان بھائیوں کی ہر ممکن مدد اسلامی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہیں، زلزلے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شدید زخمیوں کو بغیر ویزا پاکستان منتقل کرکے طبی سہولتیں مہیا کی جائیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صوبہ اور وفاق باہمی تعاون کیساتھ امدادی ٹیمیں اور طبی سامان افغانستان روانہ کرے۔
خیال رہے کہ افغانستان کے صوبہ کنڑ میں گزشتہ رات 6 شدت کے زلزلے سے اموات کی تعداد 800 ہوگئی ہے اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروسیم اکرم کی شاندار بولنگ، شارجہ واریئرز ڈویلپمنٹ کی گلف جائنٹس پر فتح اسرائیل کا غزہ پر زمینی اور فضائی حملوں میں اضافہ، مزید 90فلسطینی شہید ہو گئے بلوچستان اور کے پی دہشتگرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت ہیں: وزیراعظم نے معاملہ ایس سی او میں اٹھادیا پاک فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، میجر سمیت 5 جوان شہید، آئی ایس پی آر پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی، ایس سی او کانفرنس میں جعفر ایکسپریس اور خضدار حملوں کی مذمت احتساب نہ ہوا تو بارش کے بعد تباہی کا تماشہ ہر سال ہوگا،خواجہ آصف پاکستانی اور چینی سرمایہ کار ملکر نئی راہیں کھول سکتے ہیں، وزیر خزانہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

خیبر پختونخوا کی عوام کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے: امیر مقام

وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ملک کا امن و امان سب سے مقدم ہے جس کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، خیبر پختونخوا کے عوام کا ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے، چند عناصر کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، خیبر پختونخوا کی عوام کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے، صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل پر توجہ دے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے   پشتون و مستحکم پاکستان گرینڈ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امیر مقام کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواکے عوام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں، معرکہ حق میں پاکستان کو عظیم کامیابی ملی، صوبائی حکومت قیام امن کے لئے  خصوصی اقدامات کرے، ملک فساد اور انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پشتون ہمیشہ قومی پرچم کی حرمت کے محافظ رہے ہیں، پاکستان کے قیام سے لے کر آج تک پشتون قوم نے وطن کی خاطر جو خدمات اور قربانیاں پیش کیں، وہ ملکی تاریخ کے سنہری حروف میں درج ہیں۔خیبر پختونخواکی لیڈرشپ نے مختلف ناموں سے تحریک آزادی میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا، جب سارا ہندوستان ایک تھا تو ریفرنڈم کے ذریعے پوچھا گیا کہ پاکستان کے ساتھ جانا چاہتے ہیں یا ہندوستان کے ساتھ، تو یہ وہی خطہ اور وہی پختون ہیں جنہوں نے ریفرنڈم میں اس جھنڈے اور پاکستان کا ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی ابتدائی جنگ میں پشتون قبائل نے پاک فوج کے شانہ بشانہ کم وسائل کے باوجود پیدل سفر کر کے موجودہ آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں کو آزاد کرایا، پختونوں کی ایک تاریخ ہے، پاکستان کی ترقی میں ان کا خون، پسینہ شامل ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پختون فرنٹ لائن پر ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چندمخصوص عناصر نے ذاتی فائدے کے لئے  پختونوں کو استعمال کرنا شروع کر دیا جو قابل افسوس ہے، مئی کے مہینے میں مختصر جنگ میں اگر افواج پاکستان ایک مضبوط پوزیشن نہ ہوتی تو پاکستان کا وجود بھی ناممکن تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ای چالان کیخلاف متفقہ قرارداد کے بعد کے ایم سی کا یوٹرن
  • نیشنل لیبر فیڈریشن خیبر پختونخوا وسطی کا اجلاس
  • خیبر پختونخوا کی عوام کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے: امیر مقام
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطہ، جرگہ بلانے کا فیصلہ
  • گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی وزراء سے حلف لیا
  • گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی وزرا سے حلف لے لیا،10ارکان کابینہ شامل
  • خیبر پختونخوا کابینہ کی حلف برداری، گورنر فیصل کریم کنڈی نے اراکین سے حلف لیا
  • وزیراعظم سے ڈاکٹر خالد مقبول کا رابطہ، پنجاب اسمبلی کی قرارداد پر مبارکباد
  • خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل، آج حلف اٹھائے گی
  • امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کے عالمی محصولات کے منصوبے کو مسترد کر دیا