رواں سال 98 ملزمان کی لاہور ایئرپورٹ سے بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
لاہور:
ایف آئی اے نے رواں سال پنجاب پولیس کو مطلوب 30 ملزمان اور نیب، اینٹی کرپشن اور دیگر کو مطلوب 68 ملزمان کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنائی گئی، ملزمان کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھے اور ان پر سنگین مقدمات درج ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ائیرپورٹس پر مسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے، گزشتہ 8 ماہ کے دوران ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے 3.
ایف آئی اے کے مطابق 7846 فلائٹس پر 1.63 ملین مسافروں کی بیرون ملک روانگی کے لئے امیگریشن کی گئی، جبکہ 1.5 ملین مسافروں کی بیرون ملک سے آمد کے لئے امیگریشن کے عمل کو مکمل کیا گیا۔
رواں سال لاہور ائرپورٹ پر جعلی دستاویزات کی بنیاد پر 45 مسافروں کو گرفتار کیا گیا، گداگری میں ملوث 86 مسافروں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور منتقل کیا گیا۔
ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق لاہور ائرپورٹ پر رواں سال کے دوران پنجاب پولیس کو مطلوب 30 ملزمان کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنائی گئی، نیب، اینٹی کرپشن و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب 68 ملزمان کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنائی گئی، ملزمان کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھے اور ملزمان سنگین مقدمات میں پنجاب پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے بعدازاں ملزمان کو بعد ازاں متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام کی بیرون ملک مسافروں کی ملزمان کی رواں سال کو مطلوب کیا گیا
پڑھیں:
لاہور؛ ایشیا کپ کے میچز پر آن لائن جواء کروانے والے 4بکیے گرفتار
لاہور:ایشیا کپ اور غیر ملکی لیگز کے میچز پر آن لائن جواء کروانے والے 4 بکیے گرفتار کر لیے گئے۔
جوہر ٹاؤن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے عبدالحفیظ، غلام مرتضیٰ، علی رضا اور حمزہ نواز نامی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان نے پاک بھارت ایشیا کپ میچ پر بھی جواء لگایا ہوا تھا، ملزمان کے قبضے سے 4 موبائل فونز اور 40ہزار 500 روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی۔
ملزمان انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ میچز پر بھی جواء کرواتے تھے جبکہ مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے گروپ جواء کروانے کا انکشاف بھی ہوا۔
ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی کی جانب سے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن و ٹیم کو شاباش دی گئی۔