اسلام ٹائمز: دوران نماز اپنے خطاب میں مرکزی صدر آئی ایس او فخر نقوی نے کہا کہ اربعین ایک عالمی نہضت ہے اور رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای اس کے قائد ہیں، آج عالمی سطح پر اسلامی تحریکوں کی منظم پیشرفت سے امریکا اور اسرائیل بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کی جانب سے مرکزی جلوس اربعین حسینیؑ کے موقع پر باجماعت نماز ظہرین کا اہتمام کیا گیا۔ ہزاروں عزاداران سید الشہداء نے مولانا سید ناظر عباس تقوی کی اقتداء میں بندو خان ہوٹل کے سامنے ایم اے جناح روڈ باجماعت نماز ظہرین ادا کی۔ دورانِ نماز ظہرین مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان فخر عباس نقوی نے عزاداران سید الشہداء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اربعین امام حسینؑ ایک عالمی تحریک ہے، جو کربلا سے ظہور امام مہدی کا راستہ ہے، عراق میں لاکھوں زائرین نجف اور بصرہ سے پیدل کربلا کی جانب مارچ کرتے ہیں، جبکہ لاکھوں عاشقانِ اہلبیتؑ دنیا بھر سے کربلا معلیٰ کا رخ کرتے ہیں اور امامِ وقت سے تجدید عہد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ پاکستان میں اس سال اس عظیم اجتماع کو روکنے کی کوشش کی گئی، جس کے باعث ہزاروں زائرین اربعین پر عراق روانہ نہ جا سکے، پاکستانی شہریوں کو سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کا آئینی فریضہ ہے۔ 

فخر عباس نقوی نے کہا کہ پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مشی اربعین کو روکنے کی کوشش اس بات کا ثبوت ہے کہ دشمن آج بھی نام حسینؑ سے خوفزدہ ہے۔ عالمی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے فخر عباس نقوی نے کہا کہ اربعین ایک عالمی نہضت ہے اور رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای اس کے قائد ہیں، آج عالمی سطح پر اسلامی تحریکوں کی منظم پیشرفت سے امریکا اور اسرائیل بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، اگر یہ سمجھتے ہیں کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرکے شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کے مشن کو روکا جا سکتا ہے تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔ جبری گمشدگیوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آزادی حاصل کیے 78 برس ہو چکے ہیں اور یہ ملک ایک مضبوط و مستحکم ریاست کے طور پر دنیا کے نقشے پر موجود ہے، لیکن افسوس کہ آج بھی اس قوم کے بیٹوں کو جبری طور پر لاپتہ کیا جاتا ہے، کئی سال گزر جانے کے باوجود ان کا کچھ پتہ نہیں چلتا اور خانوادہ شیعہ لاپتہ افراد شدید کرب و تکلیف میں ہیں، کئی اسیروں کے والدین اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔

فخر عباس نقوی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام بے گناہ اسیروں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ یوم آزادی کے حوالے سے فخر عباس نقوی نے کہا کہ "پاکستان نے اپنے 78 سال آزادی اور وقار کے ساتھ مکمل کیے ہیں اور آئی ایس او پاکستان نے ہمیشہ اس مملکتِ خداداد میں نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کیلئے بھرپور کوششیں کی ہیں۔ نماز ظہرین کے بعد عزادارانِ سید الشہداءؑ نے رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تصاویر اٹھا کر ان سے تجدید عہد کرتے ہوئے شیطانِ وقت کیخلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا اور امریکا، اسرائیل و ہندوستان کے پرچم نذر آتش کیے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فخر عباس نقوی نے نقوی نے کہا کہ کرتے ہوئے ایس او

پڑھیں:

کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار مقرر کرنے کی سفارش

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) نے آئندہ مالی سال کیلئے کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش کر دی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پائیڈ نے کم از کم اجرت کے تعین کیلئے شواہد پر مبنی فریم ورک رپورٹ تیار کرلی، کم از کم اجرت 40 ہزار سے بڑھا کر 45 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اس طرح تنخواہوں میں 12.5 فیصد اضافہ ممکن ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق کم از کم ماہانہ تنخواہ میں 12.5 فیصد اضافے سے کم آمدنی والے طبقے کی قوتِ خرید بہتر ہوگی اور انہیں مہنگائی کے اثرات سے تحفظ مل سکے گا۔ پائیڈ کا کہنا ہے کہ اجرتی پالیسی کا اثر غربت، روزگار، گھریلو طلب اور مقامی معیشت پر براہِ راست پڑتا ہے، اس لیے کم از کم اجرت کا معاملہ اب صرف لیبر ڈیپارٹمنٹ تک محدود نہیں رہا۔

اے این پی نے سوشل میڈیا پر مذہبی اشتعال انگیز مہم کیخلاف این سی سی آئی اے میں درخواست جمع کرادی

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی تا اپریل مالی سال 2025-26 کے دوران اوسط افراطِ زر 6.19 فیصد رہی، جبکہ اپریل 2026 میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 10.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پائیڈ نے زور دیا ہے کہ اجرتوں کو مہنگائی اور موجودہ معاشی حقائق کے مطابق بنایا جائے تاکہ سماجی استحکام، غربت میں کمی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • لاہور: ماں دوسرے شوہر کے ساتھ چلی گئی، عدالت کے باہر 8 بیٹیاں روتی رہیں، ویڈیو وائرل
  • کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار مقرر کرنے کی سفارش
  • وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
  • ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟
  • کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
  • چلاس: پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے