پشاور، دوران جلوس اربعین آئی ایس او کا دستہ امامیہ و نماز باجماعت
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
دورانِ جلوس عزاداروں کی جانب سے حقیقی فرزندِ امام حسین ع، مدافع اسلام رہبر معظم سید علی خامنہ ائ کے ساتھ اظہار عقیدت پیش کرتے ہوئے رہبر کی تصاویر اور بھرپور شعار بلند کئے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع پشاور کے زیر اہتمام روز اربعین کے موقع پر قصہ خوانی بازار پشاور میں دستہ امامیہ و نماز باجماعت مغربین کا انعقاد کیا گیا۔ دورانِ جلوس ریجنل صدر محمد حسن نے اربعین امام حسین ع کے حوالے سے خطابت کی۔ دورانِ جلوس عزاداروں کی جانب سے حقیقی فرزندِ امام حسین ع، مدافع اسلام رہبر معظم سید علی خامنہ ائ کے ساتھ اظہار عقیدت پیش کرتے ہوئے رہبر کی تصاویر اور بھرپور شعار بلند کئے۔ جس میں کثیر تعداد میں عزاداران سید الشہداء نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
القدس بریگیڈ نے جال بچھا کر صیہونی فوج کا پورا دستہ اڑا دیا
ذرائع کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے عسکری لحاظ سے انوکھی کارروائی میں غزہ شہر کے النصر محلے میں ایک مخدوش عمارت کو دھماکے سے اڑایا، جس پر صیہونی فوج پہلے ہی بمباری کر چکی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ جہاد اسلامی فلسطین کے عسکری ونگ نے غزہ شہر میں حملہ آور صہیونی افواج کے خلاف مجاہدین کے کامیاب آپریشن کی تفصیلات کا اعلان کیا ہے، جس کے نتیجے میں قابض حکومت کے ایک فوجی دستے کے تمام ارکان ہلاک ہوگئے۔
مقاومتی ذرائع کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے عسکری لحاظ سے انوکھی کارروائی میں غزہ شہر کے النصر محلے میں ایک مخدوش عمارت کو دھماکے سے اڑایا، جس پر صیہونی فوج پہلے ہی بمباری کر چکی تھی، دھماکے کے بعد صہیونی فوج کا ایک دستہ وہاں پہنچا۔ عمارت میں دھماکے کے بعد اس طرف آنے والے آئی ڈی ایف کے انجینئرنگ دستے کی نقل و حرکت پر ڈرون سے نظر رکھی گئی۔ اس آپریشن کے نتیجے میں صہیونی حکومت کی فوج کے اس یونٹ کے تمام ارکان ہلاک ہوگئے۔ اس آپریشن کے بعد دشمن نے جائے حادثہ کو فضائی جارحیت کا نشانہ بنایا۔