یو ایس اوپن: جیلینا اوسٹا پینکو نسل پرستانہ جملوں کے الزام کی زد میں آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
ٹینس اسٹار جیلینا اوسٹاپینکو یو ایس اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں سیاہ فام امریکی حریف ٹیلر ٹاؤن سینڈ کے خلاف نسل پرستانہ جملوں کے الزام کی زد میں آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق میچ میں اپ سیٹ شکست سے دوچار ہونے والی 28 سالہ جیلینا اپنے خراب مزاج کی وجہ سے بدنام ہیں۔
Taylor Townsend and Jelena Ostapenko got in a heated interaction after their second round match at the US Open.
Townsend is on to the third round. pic.twitter.com/cOIYzoyfmG — ESPN (@espn) August 27, 2025
ڈبلز کی عالمی نمبرون ٹاؤن سینڈ نے کہا کہ حریف کے مطابق میرے پاس کوئی تعلیم ہے نہ ہی کلاس ہے، درحقیقت یہ سچائی سے بہت دور ہے، شکست خوردہ لوگ پریشان ہو کر برا بھلا کہتے ہیں۔
"She told me I have no education, no class…Whether it had racial undertones…that's something she could speak on…I let my racket talk…She's packed up & gone, I'm here…I don't take any offense…I'm proud the way I handled myself "
– Taylor Townsend on beating Jelena Ostapenko pic.twitter.com/qcT1lS87JB
بعدازاں جیلینا اوسٹاپینکو نے نسل پرستی کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں کبھی نسل پرست نہیں رہی، میں دنیا کی تمام قوموں کا احترام کرتی ہوں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پیٹرول پمپ سیل کرنے کے الزام میں میئر کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-11-14
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) پیٹرول پمپ سیل کرنے اور قبضہ کرنے کے الزام میں میرپورخاص کے میئر، میونسپل کمشنر اور ایس ایچ او ٹاون سمیت 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزمان نے ہائیکورٹ حیدرآباد سے ایک ہفتے کی عبوری ضمانت حاصل کر لی ہے تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے ایک شہری راجہ اشتیاق علی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ میرپورخاص میں دائر درخواست کے بعد ٹاؤن تھانے میں میونسپل کارپوریشن کے میئر عبدالرؤف غوری، میونسپل کمشنر انیس الرحمان سیال، میونسپل کارپوریشن میں تجاوزات سے متعلق افسران اورنگزیب مغل، ٹیکسیشن افسر عبدالسلام میمن، انکرچمنٹ انچارج حاجی صدیق، ایس ایچ او ٹاون کامران ہالیپوٹو، اے ایس آئی عرس محمد مری سمیت پولیس اہلکاروں اور میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں کے خلاف بھتہ، اقدام قتل، ہنگامہ آرائی اور دیگر الزامات کے تحت پیٹرول پمپ کے مالک راجہ اشتیاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے درخواست گزار نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ تمام کاروائی کا سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ محفوظ ہے زیر زمین ٹینک میں ذخیرہ شدہ 5000 لیٹر تیل قبضے میں لے لیا تھا۔