سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف کی درخواست پر آئی ایم ایف کا موقف آگیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف کی درخواست پر آئی ایم ایف کا موقف آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سیلاب متاثرین کو بلوں میں ریلیف اور کسان پیکج کی درخواست سے متعلق آئی ایم ایف کا موقف سامنے آگیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مالیاتی ادارہ بجٹ اخراجات اور ایمرجنسی اقدامات کا جائزہ لے گا۔ سیلابی اخراجات نمٹانے کی گنجائش دیکھی جائے گی ۔ مشن 25 ستمبر سے پاکستان کا دورہ کرے گا۔
نمائندہ آئی ایم ایف جولیا کوزیک کا کہنا ہے کہ دیکھ رہے ہیں کیا پاکستان کا آئندہ بجٹ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ نیا قرض تب ہی ملے گا جب پرانا پروگرام کامیابی سے چلے۔دوسری جانب پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندے ماہر بنیسی کا کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن بجٹ اور ہنگامی اخراجات کے جائزہ کیلئے رواں ماہ پاکستان آئے گا۔ آئی ایم ایف مشن رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا تاکہ بجٹ اور ہنگامی اخراجات کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔ ماہر بنیسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مشن یہ بھی دیکھے گا کہ مالی سال 2025،26 کا بجٹ سیلابی اخراجات کے لیے لچکدار ہے یا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کرتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپے در پے ناکامیاں، فتنہ الخوارج کے درمیان اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے پے در پے ناکامیاں، فتنہ الخوارج کے درمیان اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے آئی ایم ایف نے سیلاب سے پیدا ہونیوالی سنگین صورتحال کو سمجھ لیا ہے، وزیر خزانہ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر پاک سیکریٹریٹ کی نئی پارکنگ کو عوام کیلئے کھول دیا گیا جمہوریت عوام کی طاقت اور ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے, اسپیکر سردار ایاز صادق محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی فتنۃ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرِ عام پرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف
پڑھیں:
شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں
ویب ڈیسک:سیاحتی مقام کالام مٹلتان میں شادی کی خوشیاں اس وقت مانند پڑ گئیں جب کھانے سےمبینہ طورپر درجنوں افراد کی حالت بگڑ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر متاثرین کو طبی امداد فراہم کی ۔
وادی کالام کے علاقے مٹلتان میں عبدالقیوم نامی شخص کے گھر شادی کی تقریب کے دوران کھانے سے مبینہ طور پر فوڈ پوائزننگ کا واقعہ پیش آیا۔ترجمان ریسکیو کے مطابق تقریباً 45 افراد متاثر ہوئے جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
نیوزی لینڈ کے بیٹرکین ولیمسن کا ٹی 20 فارمیٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان
ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے موقع پر ہی بیشتر متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ آٹھ سے زائد افراد کو کالام اسپتال منتقل کیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق تمام متاثرین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ضلعی انتظامیہ نے کھانے کی اشیاء کے نمونے حاصل کرکے انہیں لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا ہے ۔