ایران میں پاسداران انقلاب کی بڑی کارروائی، 13 دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
تہران (نیوز ڈیسک) ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں پاسداران انقلاب نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 13 دہشت گرد ہلاک اور متعدد کو گرفتار کر لیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد حالیہ دنوں پولیس پر حملوں میں ملوث تھے جب کہ گرفتار افراد سے تحقیقات جاری ہیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز (IRGC) نے بتایا کہ یہ دہشت گرد ان گروہوں سے تعلق رکھتے تھے جو خطے میں بدامنی اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم ہیں۔ رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ مارے گئے افراد اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے تربیت یافتہ تھے اور ایران کے حساس علاقوں میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
چند روز قبل بھی ایران کی سکیورٹی فورسز نے جنوب مغربی علاقے میں کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک اور 2 کو گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق سیستان بلوچستان سرحدی صوبہ ہونے کے باعث دہشت گردی کا مرکز رہا ہے تاہم حالیہ کامیاب کارروائیوں نے ان کے نیٹ ورکس کو کمزور کر دیا ہے
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جیوانی : سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان گرفتار
غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا تعلق پنجاب اور خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں سے ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 9 کا تعلق پنجاب جبکہ 4 کا تعلق کے پی کے مختلف اضلاع سے ہے سے ہے، ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کو ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔