تہران: ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں پاسداران انقلاب کی بڑی کارروائی کے دوران 13 دہشت گرد ہلاک اور متعدد گرفتار کر لیے گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کارروائی کے دوران مارے جانے والے دہشت گرد حالیہ دنوں پولیس پر حملے میں ملوث تھے، جب کہ گرفتار افراد سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز (IRGC) نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق ان گروہوں سے تھا جو خطے میں دہشت گردی اور بدامنی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ مارے گئے عسکریت پسند اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے تربیت یافتہ تھے اور ایران کے حساس علاقوں میں بدامنی پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی ایران کی سکیورٹی فورسز نے جنوب مغربی علاقے میں کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک اور 2 کو گرفتار کیا تھا۔

ایرانی حکام کے مطابق سیستان بلوچستان صوبہ سرحدی ہونے کے باعث اکثر دہشت گردوں کی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے، تاہم حالیہ کامیاب کارروائیوں نے ان کے نیٹ ورکس کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔


 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی

چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔

چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار