راولپنڈی:

اے این ایف نے کوئٹہ میں کاروائی کرتے ہوئے سنتھیٹک منشیات اسمگل کرنے میں ملوث گروہ کو گرفتار کرکے 25 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) برآمد کرلی۔ 

قومی اور عسکری قیادت کی خصوصی ہدایت پر اینٹی نارکوٹکس فورس کی سنتھیٹک ڈرگس کے خلاف مہم جاری  ہے۔ یہ مہم ان ڈرگ ٹریفکنگ آرگنائزیشنز کے خلاف ہے جو مصنوعی (سنتھیٹک) منشیات بالخصوص میتھ ایمفیٹامائن (آئس) کی تیاری اور ترسیل میں ملوث ہیں۔ یہ منشیات نوجوان نسل، معاشرے اور بین الاقوامی منڈیوں کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

 خفیہ کارروائی میں اے این ایف نے ایک ڈرگ ٹریفکنگ آرگنائزیشن (جس کی قیادت  چاغی کے حاجی رشید اور اس کا بھائی عبدالباری کر رہے تھے) کا خاتمہ کردیا۔  یہ گروہ اپنے فرنٹ مین عبدل باقی اور متعدد ساتھیوں کے ساتھ بارابچہ کے علاقے میں میتھ ایمفیٹامائن کی تیاری اور بعد ازاں اس کی ترسیل چاغی اور ملک بھر میں کرنے میں ملوث تھا۔  

اے این ایف ٹیم نے کوئٹہ کے علاقوں ایئرپورٹ چوک، ویسٹرن بائی پاس پر کامیاب کارروائی کی، اس دوران 2 گاڑیاں روکی گئیں جن سے سات ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں گروہ کا سربراہ اس کا شریک اور کئی فرنٹ مین اور کیریئر شامل ہیں۔

 گاڑیوں کی تلاشی کے دوران 25 پیکٹس میتھ ایمفیٹامائن (آئس) برآمد ہوئی جس کا وزن فی کس 1 کلوگرام تھا یوں کُل 25 کلوگرام (آئس) برآمد ہوئی۔ گرفتار منشیات اسمگلرز کو برآمد شدہ منشیات اور ضبط شدہ گاڑیوں سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے اے این ایف پولیس اسٹیشن کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اے این ایف میں ملوث

پڑھیں:

کراچی اور حیدر آباد میں حوالہ ہنڈی کیخلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار

کراچی ، حیدر آباد: ایف آئی اے کی حوالہ  ہنڈی اور متعلقہ غیر قانونی کاموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف  کریک ڈاؤن کے تحت ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم اور کمرشل بینکنگ سرکل کراچی  نے 2 ملزمان اقبال اور سلمان کو گرفتار کیا ہے۔

دونوں  ملزمان کو نکل روڈ اور پی ای سی ایچ ایس کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں، جن کے قبضے سے 88 لاکھ روپے سے برآمد کرلیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ملزمان کے قبضے سے 2155 امریکی ڈالر، 5835 یو اے ای درہم، سعودی ریال برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان سے مختلف مالیت کے پرائز بانڈ بھی برآمد ہوئے۔

گرفتار ملزمان سے موبائل فون اور حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے  ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکے، جن سے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایف آئی اے حیدرآباد زون کی بڑی کاروائی

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل لاڑکانہ  نے کارروائی کرتے ہوئے  حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان احسن علی اور ندیم کو قمبر سٹی لاڑکانہ سے گرفتار کرلیا، جن سے 2 لاکھ 25 ہزار روپے سے برآمد کیے گئے ہیں۔

گرفتار ملزمان سے 5 موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے ۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں  کر سکے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی  ہے اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ممنوع دوا کی اسمگلنگ میں ملوث بھارتیوں کے ویزے منسوخ کر دیے
  • امریکا:بھارت منشیات کی پیدا وار والےممالک میں شامل
  • ٹرمپ نے بھارت کو منشیات کی پیداواروالےممالک میں شامل کرلیا
  • شکارپور میں گیس چوری پکڑی گئی، غیر قانونی بجلی بنانے والا گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار
  • راولپنڈی؛ خاتون کو واٹس ایپ پر ہراساں، جنسی تعلقات پر مجبور کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
  • لاہور؛ لاکھوں مالیت کے سامان کی خرد برد میں ملوث 3 ریلوے ملازم گرفتار
  • کراچی اور حیدر آباد میں حوالہ ہنڈی کیخلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار
  • پاک افغان بارڈر پر چیک پوسٹیں ختم کرنے کے حامی شرپسند عناصر کے چہرے پر ایک اور طمانچہ
  • تھانہ گلبرگ پولیس کی کارروائیاں، جرائم میں ملوث 7 ملزمان گرفتار
  • لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلر گرفتار