یو ایس اوپن: جینک سینر کو ٹائٹل کے دفاع کیلیے کارلوس الکاراز کا چیلنج درپیش
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
یو ایس اوپن مینز سنگلز کے دفاعی چیمپئن جینک سینر کارلوس الکاراز کے خلاف اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔
Jannik Sinner will look to defend his title on Sunday! pic.twitter.com/chqt7L4gay
— US Open Tennis (@usopen) September 6, 2025یو ایس اوپن کے دوسرے سیمی فائنل میں جینک سینر نے اوگر الیاسیمی کو شکست دے کر مسلسل پانچویں گرینڈ سلیم فائنل میں رسائی حاصل کی۔
For the fifth-straight Grand Slam, Jannik Sinner will play in the men's singles final! pic.
عالمی نمبر ایک جینک سینر اور عالمی نمبر کارلوس الکاراز اتوار کو فائنل میں مدمقابل آئیں گے۔
1 vs 2 for it all ???? pic.twitter.com/2HfEKX1tFR
— US Open Tennis (@usopen) September 6, 2025رواں برس یہ تیسرا موقع ہے جب دونوں کھلاڑی کسی گرینڈ سلیم فائنل میں مدمقابل آئیں گے۔ اس سے قبل فرنچ اوپن میں الکاراز اور ومبلڈن میں جینک سینر نے فتح حاصل کی تھی۔
Round III in a Grand Slam final this year ???? pic.twitter.com/7mY6qIhkgl
— US Open Tennis (@usopen) September 6, 2025واضح رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں کارلوس الکاراز نے ریکارڈ 24 گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیتنے والے نوواک جوکووچ کو پہلی مرتبہ ہارڈ کورٹ پر شکست دی تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فائنل میں
پڑھیں:
تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی واپس لے لی گئی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ سال ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی لارڈز کے بجائے لندن کے دی اوول کو سونپی گئی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 9 جون سے 13 جون 2027 تک اوول میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ انگلینڈ کو 2027، 2029 اور 2031 کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنلز کی میزبانی کے حقوق دیے گئے ہیں، جبکہ ہر ایڈیشن کے لیے میزبان گراؤنڈ کا انتخاب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ خود کرے گا۔
خیال کیا جا رہا تھا کہ2027 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ممکنہ طور پر گزشتہ فائنل کی طرح تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔لیکن انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اس کے بجائے دی اوول میں فائنل کرانے کا فیصلہ کیا۔
مزیدپڑھیں:10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ انتہائی آسان
رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کی ایک بڑی وجہ لارڈز کی پچوں کے معیار پر خدشات ہیں۔
گزشتہ ماہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دیے جانے پر لارڈز کو پہلی بار آئی سی سی کی جانب سے ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔
یہ دوسرا موقع ہوگا کہ اوول ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی کرے گا۔
اس سے قبل 2023 میں بھی فائنل اسی میدان میں کھیلا گیا تھا، جہاں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔