محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اساتذہ کے تبادلوں کی پالیسی کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا ہے، جو آئندہ ہفتے سے شروع ہوگا۔ اس اقدام کے تحت زائد عملے والے اسکولوں کے اساتذہ کو ان اداروں میں تعینات کیا جائے گا جہاں اساتذہ کی شدید کمی ہے۔

سرکاری ہدایات کے مطابق تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (CEOs) اور ڈسٹرکٹ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز (DAEOs) کو تفصیلی رپورٹیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سوات مدرسے میں استاد کا بیہمانہ تشدد، طالبعلم جاں بحق، مدرسہ سِیل کر دیا گیا

خاص طور پر اس پس منظر میں کہ پہلے مرحلے میں کئی اساتذہ نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے سے گریز کیا تھا۔ محکمے نے واضح کیا ہے کہ جو اساتذہ تبادلوں کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کریں گے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

ادھر ڈائریکٹر مانیٹرنگ نے حکام کو 2 روز کے اندر مرکزی تعلیمی نظام (CESS)  پر طلبہ کے اندراج اور تصدیق کو مکمل کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ تبادلوں کے عمل کو بروقت نافذ کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اساتذہ تبادلوں کا دوسرا مرحلہ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اساتذہ تبادلوں کا دوسرا مرحلہ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب

پڑھیں:

کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

ایبٹ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج دفاع وطن کے لیے پرعزم ہے، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا۔

ایبٹ آباد میں مختلف جامعات کے اساتذہ اور طلبا سے نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے خصوصی گفتگو کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ خصوصی نشست میں اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے حالیہ پاک افغان کشیدگی، ملکی سیکیورٹی صورتحال اور معرکہ حق سمیت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی عرب نے عمرہ ویزا پالیسی میں اہم تبدیلی کردی

ڈی جی آئی ایس پی آر نے گفتگو کے دوران واضح کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور فتنۃ الخوارج کے خلاف موثر اقدامات کیے ہیں۔

اساتذہ اور طلبا کی جانب سے شہداء اور غازیان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے کہا کہ وطن سے محبت کا صحیح استعارہ پاک فوج ہے، پاک فوج ہمیشہ محاذِ اول پر ہوتی ہے اور ہم اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کے ذہنوں کو گمراہ کرنے کے لیے دشمن عناصر کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں، ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو درست اور مصدقہ معلومات فراہم کریں۔

ویڈیو: بینک اکاؤنٹ رکھنے والوں کیلئے بری خبر، ایک غلطی سے عمر بھر کا پچھتاوا ہوسکتا ہے، فراڈ سے بچنے کیلئے چند اہم معلومات جانیے

طلبا کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم اس ملک کے شہری ہیں جہاں افواجِ پاکستان جیسے ادارے نوجوانوں کو حوصلہ اور رہنمائی فراہم کرتے ہیں، آج ہمیں سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف پھیلائی جانے والی غلط افواہوں کے بارے میں درست معلومات حاصل ہوئیں۔

طلبا نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے جوابات نے ہمارے ذہنوں سے ملکی  اور صوبائی حالات سمیت افواج پاکستان کے حوالے سے ابہام دور کیے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • طلباء کے مقابلے میں اساتذہ کی تعداد زیادہ ضلعی افسر سے وضاحت طلب
  • پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع , کن افراد کو استثنیٰ حاصل ہوگا؟
  • پنجاب میں اسموگ، اسکولوں کے صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے کھلنے پرپابندی عائد
  • پارلیمان کے تبادلوں، مقامی خودمختای کے ماڈل سے سیکھنے کا موقع ملے گا: مریم نواز
  • کے الیکٹرک میں اعلی سطح پر اکھاڑ پچھاڑ، مونس علوی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان
  • سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئندہ عدالتی ہفتے کے بینچز تشکیل
  • ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط؛  آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا
  • کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر  
  • کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • سعودی عرب میں عمرہ ویزا کے نئے ضوابط آئندہ ہفتے نافذ ہوں گے