WE News:
2025-09-17@22:45:46 GMT

ایشیا کپ میں 3 پاک-بھارت مقابلوں کا امکان، مگر کیسے؟

اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT

ایشیا کپ میں 3 پاک-بھارت مقابلوں کا امکان، مگر کیسے؟

ایشیا کپ 2025 کے دوران متحدہ عرب امارات میں کرکٹ شائقین کو یہ موقع مل سکتا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کو ایک ہی ماہ میں 3 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل دیکھیں۔

ایشیا کپ وہ واحد پلیٹ فارم ہے جہاں سیاسی کشیدگی کے باعث دو طرفہ سیریز نہ ہونے کے باوجود پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان میچوں کی اہمیت کئی گنا بڑھ جاتی ہے اور ان پر دنیا بھر کی نظریں مرکوز ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹ ٹیم اسپانسر سے محروم، ایشیا کپ میں کس طرح شرکت کرے گی؟

اس بار کے ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں، جس کے باعث ابتدائی مرحلے میں کم از کم ایک میچ لازمی ہوگا۔ یہ میچ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے، جسے بھرے ہوئے اسٹیڈیم اور کروڑوں ناظرین دیکھنے کی توقع ہے۔

اگر دونوں ٹیمیں گروپ مرحلے سے آگے نکلتی ہیں تو سپر فور مرحلے میں دوبارہ آمنا سامنا ہوگا، جہاں راونڈ روبن فارمیٹ کے تحت 4 سرفہرست ٹیمیں کھیلیں گی اور فائنل میں جگہ بنانے کا فیصلہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ کے ٹکٹس فروخت کے لیے دستیاب، پاک بھارت مقابلے کے لیے خصوصی پیکیج متعارف

اسی طرح اگر پاکستان اور بھارت دونوں اپنی بہترین کارکردگی برقرار رکھتے ہیں تو ایشیا کپ کا فائنل بھی دونوں روایتی حریفوں کے درمیان ہو سکتا ہے، جو سال کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا کرکٹ مقابلہ ثابت ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایشیا کپ ایشیا کپ 2025 پاک بھارت متحدہ عرب امارات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایشیا کپ ایشیا کپ 2025 پاک بھارت متحدہ عرب امارات ایشیا کپ

پڑھیں:

ورلڈ اتھلیٹکس چمپئن شپ،پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹوکیو (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آج (بدھ کو)آمنے سامنے ہوں گے۔اس بار یہ مقابلہ کرکٹ نہیں بلکہ ٹوکیو میں جاری ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئنن شپ میں پاکستان کے ارشد ندیم اوربھارت کے نیرج چوپڑا کے درمیان ہوگا، جرمنی کے ویبر سمیت دوسرے معروف جویلین تھرور بھی ایکشن میں ہوں گے۔ ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بدھ کو جویلین تھرو ایونٹ کا کوالیفائنگ راونڈ ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق چار بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگا۔کوالیفائنگ راونڈ کے ذریعے آٹھ بہترین جویلین تھرور کا فائنل کیلئے انتخاب ہونا ہے جو جمعرات کو شیڈول ہے۔ارشد ندیم نے اپنے پیغام میں قوم سے دعا ئوں کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ اتھلیٹکس چمپئن شپ،پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
  • پاکستان اور سعودی عرب کا تاریخی دفاعی معاہدہ،ایک پر حملہ دونوں پر حملہ تصور ہوگا
  • ایشیا کپ: پی سی بی اور آئی سی سی میں ڈیڈ لاک برقرار، آج پاکستان اور یواے ای کا میچ نہ ہونے کا امکان
  • ایشیا کپ: پاک یو اے ای میچ ہوگا یا نہیں، ایشین کرکٹ کونسل بھی تذبذب کا شکار
  • ایشیا کپ تنازع: پاکستان کے میچز سے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹائے جانے کا امکان
  • لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیمیں پہلے ون ڈے میچ میں مدمقابل
  • ارشد بمقابلہ نیرج: کیا بھارت پاکستان ہینڈشیک تنازع ٹوکیو تک پہنچے گا؟
  • ایشیا کپ: پاکستان کے میچز میں رچی رچرڈسن کی تقرری کا امکان
  • ایشیا کپ: پاکستان کے میچز میں رچی رچرڈسن کی تقرری کا امکان
  • میچ ریفری فوری طور پر ہٹایا جائے‘، ایسا نہ ہونے پر پاکستان کا ایشیا کپ مزید نہ کھیلنے کا امکان