پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کوئٹہ ایئرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
کراچی:
ایف آئی اے امیگریشن نے کوئٹہ ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب بدنام زمانہ ملزم کو دبئی جاتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کے کوئٹہ ائیرپورٹ پر تعینات عملے نے کارروائی کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کی بیرون فرار کی کوشش ناکام بنائی۔
ملزم محمد طاہر نے دبئی فرار ہونے کی کوشش کی، گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف تھانہ محمد پور، راجن پور میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔
ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا جسے بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے پنجاب پولیس کے حوالے کردیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پنجاب پولیس ایف آئی اے
پڑھیں:
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کراچی سے دبئی روانہ
فائل فوٹو۔جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بیرون ملک روانہ ہوگئے۔
کراچی سے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے کراچی سے دبئی روانہ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسد محمود بھی والد کے ساتھ روانہ ہوئے ہیں۔