پی ٹی اے کا غیر قانونی آئی ایم ای آئی (IMEI) ٹمپرنگ اور کْلون موبائل فونز کے خلاف کریک ڈاؤن
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
لاہور:
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل آفس ایبٹ آباد نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) ایبٹ آباد کے ساتھ مل کر موبائل فونز کی غیر قانونی آئی ایم ای آئی ٹمپرنگ اور کْلون/پیچڈ ڈیوائسز کی فروخت کے خلاف مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔
یہ چھاپے فوارہ مسجد موچی بازار ہری پور اور مین جی ٹی روڈ ہری پور کے موبائل مرمت کی دکانوں پر مارے گئے، جن میں موبائل فونز، ڈیسک ٹاپ پی سیز، لیپ ٹاپس، یو ایس بی ڈیوائسز اور ڈی وی آرز قبضے میں لے لیے گئے۔
موقع پر تین افراد کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے لیے این سی سی آئی اے کے حوالے کیا گیا، واضح رہے کہ آئی ایم ای آئی ٹمپرنگ اور کْلون موبائل فونز کی خرید و فروخت قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
پی ٹی اے کی عوام سے گزارش ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دیں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا سکے، پی ٹی اے اور این سی سی آئی اے ملک کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے تحفظ اور محفوظ کمیونیکیشن سروسز یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موبائل فونز پی ٹی اے
پڑھیں:
سام سنگ کا پَتلے اسمارٹ فونز کی پروڈکشن بڑھانے کا فیصلہ
سام سنگ نے پتلے اسمارٹ فونز کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کا مقصد صارفین کی اسٹائل اور پرفارمنس کے لحاظ سے نئے تقاضوں کو پورا کرنا ہے۔ حالیہ برسوں میں لوگوں کی دلچسپی پتلے اور ہلکے فونز میں زیادہ بڑھ گئی ہے، اور سام سنگ اس ٹرینڈ کا فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔
سام سنگ نے اپنے سیمی کنڈکٹر اور موبائل ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئی جدتوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پتلے فونز بھی بہترین پرفارمنس فراہم کر سکیں۔ سام سنگ کا مقصد ایسے فونز بنانا ہے جو نہ صرف پتلے ہوں بلکہ ان کی پرفارمنس میں بھی کمی نہ آئے۔
سام سنگ نے اپنے مقابلے میں ایپل اور ژیاؤمی جیسے برانڈز کے فونز کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے، کیونکہ یہ کمپنیاں پہلے ہی پتلے اور ہلکے فونز کی پیداوار میں کامیاب ہو چکی ہیں۔
مزید برآں سام سنگ نے اسکرین، بیٹری اور پروسسر کی تکنیکی خصوصیات کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے تاکہ اس کے نئے پتلے فونز میں بہترین بیٹری لائف اور پرفارمنس ہو۔