بلوچستان: سمندر کے راستے غیرقانونی ایران جانے کی کوشش کرنیوالے 60 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
کراچی:
ایف آئی اے بلوچستان زون نے غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 60 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں 9 کا تعلق گوجرانوالہ سے، 19 کا تعلق مالاکنڈ، 16 کا تعلق بنوں سے ہے۔
گرفتار ملزمان میں 9 کا تعلق لوئر دیر، 3 کا تعلق اپر دیر، 2 کا تعلق مردان سے ہے، ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان غیر قانونی سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے، ملزمان کے خلاف 4 مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا تعلق
پڑھیں:
اسلام آباد: 26 نومبر احتجاج کیس میں 11 گرفتار ملزمان پر فردِ جرم عائد
اسلام آباد:انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے مقدمے میں 11 گرفتار ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، ملزمان نے فرد جرم عائد ہونے پر صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
مقدمے میں پی ٹی آئی قیادت 13 نومبر تک عبوری ضمانتوں پر ہے۔ پولیس نے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں شامل 195 کارکنان میں سے گرفتار ملزمان کا چالان عدالت میں پیش کر دیا، جبکہ 184 غیر حاضر ملزمان کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔