وزیراعظم کے سیاسی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے، عید الاضحیٰ کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سیاسی قیادت سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے، انہوں نے سیاسی رہنماؤں کو عیدالاضحٰی کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے رابطہ کیا۔
وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے حالیہ پاک بھارت بحران پر بھی گفتگو کی،
وزیراعظم نے جے یو پی کے سیکریٹری جنرل اویس نورانی اور قومی وطن پارٹی کے رہنما آفتاب شیر پاؤ سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
وزیراعظم نے سیاسی رہنماؤں کو عیدالاضحٰی کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دوران گفتگو ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے رابطہ کیا
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر جہانزیب کھچی کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت جہانزیب کھچی نے ملاقات کی۔(جاری ہے)
جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت قومی ورثہ و ثقافت سے متعلقہ امور پر بات چیت کی گئی۔