عمران خان و پی ٹی آئی رہنماؤں کو وارداتوں کا حساب دینا ہوگا، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
کراچی پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر سندھ نے کہا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا ہوئی، کوئی احتجاج کیلئے سڑک پر نہیں آیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان اور جی ایچ کیو پر حملہ ہوا تھا، پی ٹی آئی رہنما اور اُن کے بانی عمران خان کو وارداتوں کا حساب دینا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ کہ پاکستان کے ہر مسئلے کا حل مذاکرات میں ہے، پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ مذاکرات ہونے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا ہوئی، کوئی احتجاج کیلئے سڑک پر نہیں آیا، خیبرپختونخوا میں انکی اپنی حکومت ہے، جہاں ایک بندہ احتجاج کیلئے نہیں نکلا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
سندھ طاس معاہدے کی معطلی کھلی جارحیت ہے، شرجیل میمن
ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے اپنے ہزاروں شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، پاکستان اس اشتعال انگیزی کو ہر گز برداشت نہیں کرے گا، عالمی طاقتیں، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس سنگین خلاف ورزی کا نوٹس لیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کھلی جارحیت اور خطے میں امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اقدام اشتعال انگیز، غیر ذمے دارانہ اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ معاہدے کی معطلی خطے میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوشش ہے، بھارت اصل مظالم اور ناانصافیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے پہلے بھی فالس فلیگ آپریشنز کا سہارا لیتا آیا ہے۔ پی پی رہنما نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے اپنے ہزاروں شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، پاکستان اس اشتعال انگیزی کو ہر گز برداشت نہیں کرے گا۔ شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ عالمی طاقتیں، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس سنگین خلاف ورزی کا نوٹس لیں۔