بس سروس کے کرائے بڑھ گئے، اطلاق کب سے ہوگا؟ جانیں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
حکومت نے پیپلز بس سروس کے کرایے میں اضافہ کرتے ہوئے فیصلے کے اطلاق کی تاریخ کا بھی اعلان کردیاہے۔
کراچی میں پیپلز بس سروس کے کرایے میں 60 فی صد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئے کرایے کے مطابق پیپلز بس سروس کے مختلف روٹس پر 20 سے 60 فی صد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیاہے کہ پیپلز بس سروس کے تحت مختلف روٹس پر چلنے والی بسوں میں نئے کرایے نامے آویزاں کردیے گئے ہیں تاکہ عوام کو بروقت آگاہی مل سکے۔
نئے کرایے کا آغاز یکم فروری سے ہوگا۔واضح رہے کہ کراچی میں پیپلز بس سروس کا کرایہ کم از کم 50 اور زیادہ سے زیادہ 100 روپے ہے۔ایک مسافر پر حکومت 50 روپے سے زائد کی سبسڈی دیتی ہے، شرجیل میمن
دوسری جانب سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں ریڈ لائن بس میں روزانہ ایک لاکھ سے زائد مسافر سفر کرتے ہیں اور ایک مسافر پر سرکار روزانہ 50 روپے سے زائد کی سبسڈی دیتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ساری یوٹیلٹیز ایک ساتھ ہو جائیں۔
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ کو ہم نے پروپوزل دیا کہ پیپلز بس سے سبسڈی ختم کر دیں یا کم کر دیں کیونکہ جو رقم بچے گی اس سے ہم مزید بسیں خریدیں گے۔تجویز کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ مزید ای وی بسیں خریدی جائیں۔ شرجیل میمن نے واضح کیا کہ پیپلز بس سروس کے کرایے میں حکومت ایک روپیہ بھی منافع نہیں لے رہی، بلکہ سبسڈی کم کی ہے ختم نہیں کی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پیپلز بس سروس کے
پڑھیں:
میچ ریفری نے معذرت کرلی، آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری کرائے گا، محسن نقوی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں ہونے والے تنازع پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی ہے۔ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری کرائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی سی سی پاکستان کرکٹ ٹیم چیئرمین پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ محسن نقوی معافی وی نیوز